تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"غوطَہ" کے متعقلہ نتائج

غوطَہ

پانی کے نیچے جانے کا عمل، ڈبکی، پانی میں ڈوبنا یا ڈبونا

غوطَہ زَن

غوطہ خور، غواض، غوطہ مارنے والا

غوطَہ خور

ڈبکی لگانے والا، پانی کے نیچے جا کر اوپر آجانے والا، دبکیا

غوطَہ خُورْد

غوطہ کھانے والا یا کھایا ہوا ، غوطہ خور

غوطَہ فائِر

وہ گولہ باری کو کسی بلند مقام سے کی جائے (انگ:Plunging Fire)

غوطَہ مار

غوطہ خور ، غوطہ لگانے والا.

غوطَہ گاہ

غوطہ لگانے کا مقام

غوطَہ باز

ڈبکی لگانے والا، غوطہ خور

غوطَہ خُورْدَہ

غوطہ کھانے والا یا کھایا ہوا ، غوطہ خور

غوطَہ دینا

پانی یا رن٘گ وغیرہ میں ڈبو کر نکالنا ، تر کرنا ، بھگونا.

غوطَہ غاطی

بار بار غوطہ دینا

غوطَہ خوری

ڈبکی لگانے کا عمل، ڈبکی لگانا، غوطہ لگانا

غوطَہ کھانا

ڈبکی لگانا، تہ آب جا کر اوپر نکل آنا

غوطَہ مارْنا

(کشتی) بھچکا دینا ، نیچے جھک کر گرفت سے نکل جانا.

غوطَہ لَگانا

۱. ڈبکی مارنا ، تہِ آب جا کر اوپر آنا ، ڈوبنا.

غوطَہ کَرانا

رک : غوطہ دلوانا .

غوطَہ بَمْبار

وہ ہوائی جہاز جو اچانک نیچے آکر بمباری کرنا ہوا بلند ہو جائے

غوطَہ کِھلانا

رک : غوطہ دینا.

غوطَہ کھا گَیا

میلے میں پھن٘س گیا ؛ ڈوب گیا ؛ طرح دے گیا ، الگ ہو گیا ؛ بھول گیا ، یاد نہ رہا

غوطَہ بَمْباری

ہوئی جہاز کا اچانک نیچے آکر بمباری کرتے ہوئے بلند ہو جانا :

غوطَہ دِلْوانا

کسی چیز کو پانی میں ڈبونا یا تر کروانا.

غوطَہ کِھلْوانا

غوطہ کھانا (رک) کا متعدی ، پانی میں ڈبونا.

غوطَہ مار جانا

غوطہ لگا جانا ، غائب ہو ہونا ، دھوکا دیدینا.

غوطَہ لَگا جانا

غائب ہوجانا ، غیر حاضر رہنا ، کچھ دن تک دکھائی نہ دینا

غوطَہ خور کَشْتی

وہ جنگی کشتی جو دشمن کے جہاز پر پانی کے نیچے سے حملہ کرے ڈبکنی ، آبدوز کشتی.

مَچْھلی غوطَہ

کشتی کے ایک دانو کا نام، اس دانو کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب لڑنے والا اپنے حریف کے پیچھے ہو اور حریف کھڑا ہو یا کھڑا ہوتا ہو تو بائیں ہاتھ سے حریف کی پشت کا جانگھیا پکڑ کے جھکائی دے کر اسے گرائے اور ساتھ ہی حریف کے دونوں پیروں کے اندر سے اپنا سر ڈالے اور داہنے ہاتھ سے حریف کے بائیں پیر کا گٹہ اندر سے پکڑ کر اٹھاتا ہوا اپنی بائیں طرف کو گرا دے ، اس سے حریف چت گرے گا

پِنْڈا غوطَہ کَرنا

رک : پنڈا دھونا ؛ پنڈا کھن٘گالنا

پِنْڈا غوطَہ کَر ڈالْنا

۔ (عو)۔ (لکھنؤ) بدن دھوڈالنا۔ (فقرہ) میری بچی کچھ ایسی تدبیر کرو کہ میری نماز نہ جائے۔ ذرا سا پانی منگواؤ تو میں پنڈا غوطہ کرڈالوں۔

دیکھی بھالی کَرْتے ہی لَگی غوطَہ دینے

جان پہچان ہوتے ہی بُرا برتاؤ کرنے کے موقع پر مستعمل.

دُھند کے سَمَنْدَر میں غوطَہ لَگانا

محوِ تصوّر ہونا ، خیالات میں غرق ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں غوطَہ کے معانیدیکھیے

غوطَہ

Gotaग़ोता

اصل: فارسی

وزن : 22

موضوعات: پہلوانی

غوطَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پانی کے نیچے جانے کا عمل، ڈبکی، پانی میں ڈوبنا یا ڈبونا
  • تیراک کا پانی کے اندر نیچے کی طرف چلا جانا
  • سکوت کا عالم، استغراق کی حالت، محویت
  • فکر، اندیشہ، پریشانی
  • (کشتی) مقابل کے گھٹنوں میں گھسنے یا کسی اور عضو جسمانی کو گرفت میں لینے کے لیے جُھک کر بھچکا دینا اور فوراً ہی کوئی دوسرا داؤ کر دینا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

گوتا

گوت، جو فصیح ہے

شعر

English meaning of Gota

Noun, Masculine

  • dip, a dive, plunge (into water)

ग़ोता के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • डुबकी, ऊपर से नीचे आना, गहरे जलाशय में उतरकर अपने शरीर को जल में इस प्रकार डुबाना कि बाहर कोई अंग न रह जाय
  • ग़शी, बेहोशी, विसर्जन की स्थिति

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (غوطَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

غوطَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words