تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھوں سے نِکَلن٘ا" کے متعقلہ نتائج

ہاتھوں سے نِکَلن٘ا

قابو سے باہر ہو جانا ، بس میں نہ رہنا ، اختیار میں نہ رہنا ۔

ہاتھوں سے کَلیجا تھامنا

درد یا رنج کی شدت سے کلیجہ پکڑنا ، سخت بے چین ہونا ، بہت بے قرار ہونا ۔

ہاتھوں سے نِکْلا جانا

رک : ہاتھوں سے نکل جانا / نکلنا ۔

ہاتھوں سے نِکَل جانا

ہاتھ سے چھوٹ جانا ، حاصل نہ ہونا ، کسی چیز کا نہ ملنا ، ضائع ہو جانا

ہاتھوں سے چَلْنا

رک : ہاتھوں سے نکلنا ؛ ہاتھ سے چھوٹ جانا ۔

ہاتھوں سے کھونا

ہاتھوں سے گنوانا ؛ بگاڑ لینا ، بنا کے نہ رکھنا ؛ کسی چیز کی قدر جان کر بھی نادانی کے سبب نہ لینا ؛ سستا مال دیکھ کر جانے دینا .

ہاتھوں سے جانا

مرنے کے قریب ہونا ، مرنے کی حالت میں ہونا ، مرنا ۔

ہاتھوں سے دینا

قبضے سے کھونا ، گنوانا ؛ ضائع کرنا ؛ ہارنا ؛ دبنا ؛ ہیٹی کرنا ، ہیٹی ہونے دینا ؛ اپنے ہاتھ سے کسی کو کچھ دینا ؛ تقسیم کرنا ، بانٹنا .

ہاتھوں سے کَلیجا تھام لینا

درد یا رنج کی شدت سے کلیجہ پکڑنا ، سخت بے چین ہونا ، بہت بے قرار ہونا ۔

ہاتھوں سے کَلیجَہ تھام لینا

درد یا رنج کی شدت سے کلیجہ پکڑنا ، سخت بے چین ہونا ، بہت بے قرار ہونا ۔

ہاتھوں سے دِل تھام لینا

ضبط کرنا .

ہاتھوں سے طوطے اُڑنا

رک : ہاتھوں کے توتے / طوطے اڑنا۔

دِل ہاتھوں سے گَن٘وانا

عاشق ہونا ، محبتِ دلی ہونا ، فریفتہ ہونا .

ڈِھیلے ہاتھوں سے مارْنا

ہلکے ہلکے مارنا تا کہ چوٹ زیادہ نہ لگے.

ہاتھوں سے نالاں ہونا

ہاتھ سے تنگ آنا .

مِزاج ہاتھوں سے نِکَلنا

مزاج ہاتھ سے جاتا رہنا ، غصہ آنا ۔

تالی دونوں ہاتھوں سے بَجْتی ہے

محبت یا لڑائی ایک طرف سے نہیں ہوتی، جس طرح تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، اسی طرح لڑائی کبھی ایک کے لڑنے سے نہیں لڑی جاتی

دِل کو ہاتھوں سے تھام لینا

صدمۂ عظیم کو ضبط کرنے کے لئے دل کو سن٘بھالنا

ہاتھوں سے تَنْگ آنا

۔دیکھو ہاتھ سے تنگ۔

ہاتھوں سے

(اپنے یا کسی کے) ہاتھ سے، ہاتھوں کے ذریعے، بدست

طَبِیعَت ہاتھوں سے نِکَلْنا

رک : طبیعت ہاتھ سے جاتی رہنا.

پولے ہاتھوں سے

ہاتھوں سے بَلائیں لینا

بلائیں لینا ، بہت صدقے جانا ۔

ہاتھوں میں سے نِکَل جانا

رک : ہاتھوں سے نکلنا ؛ مر جانا ۔

دونوں ہاتھوں سے کلیجا تھامنا

انتہائی ضبط یا صبر ظاہر کرنا

دِل کو ہاتھوں سے مَسَلْنا

سخت رنج پہنچانا ، بہت ستانا

کِسی کے ہاتھوں سے تَن٘گ آنا

کسی کے سبب سے عاجز آ جانا ، مجبور ہوجان ، ناک میں دم آ جانا

دو دو ہاتھوں سے لُوٹنا

تباہ وبرباد کرنا ، بُری طرح خستہ حال کرنا .

دونوں ہاتھوں سے سَلام لینا

طنزاً یا چھیڑ چھاڑ کے لیے یا عاجزی ظاہر کرنا

ہاتھوں تَلے

ہاتھوں کے نیچے ؛ حفاظت یا نگرانی میں نیز موجودگی میں ۔

ہاتھوں تَن٘گ آنا

سخت بیزار ہونا ، بہت پریشان ہونا ۔

ہاتھوں تَن٘گ ہونا

رک : ہاتھوں تنگ آنا ۔

دونوں ہاتھوں سے دَسْتار تھامنا

بہت کوشش سے عزت بچانا

ہاتھوں کا مَیل

حقیر چیز ، معمولی شے ، بے حیثیت چیز ؛ مراد : دولت ، روپیہ پیسہ ۔

ہاتھوں کو مَلْنا

رک : کف ِافسوس ملنا ؛ پشیماں ہونا ، پچھتانا ، افسوس کرنا ۔

ہاتھوں پَر آنا

(بیماری کے سبب) انتہائی لاغر اور کمزور ہو جانا ، اتنا کمزور ہو جانا کہ بہ آسانی اٹھا لیا جائے نیز لب دم ہو جانا ، نزع یا موت کا عالم ہونا ۔

ہاتھوں ہاتھ نِکَلنا

کسی چیز کا فوراً بک جانا ، تیزی سے فروخت ہو جانا ، قبول عام حاصل ہونا ۔

ہاتھوں کو پَھیلانا

رک : ہاتھ پسارنا ؛ دست سوال دراز کرنا ۔

ہاتھوں ہاتھ بِکنا

بہت جلد بِک جانا ، جلد فروخت ہو جانا۔

ہاتھوں پَہ لانا

ہاتھوں پر رکھ کر لے جانا ۔

ہاتھوں پَر لینا

(کوئی چیز) ہاتھوں پر اس طرح لینا کہ گرنے نہ پائے ؛ مراد : سنبھال لینا ، قابو میں رکھنا ۔

ہاتھوں پَر اُٹھانا

بہت عزت دینا ، خوب پذیرائی کرنا ۔

ہاتھوں ہاتھ آنا

دست بدست آنا ، جلدی آنا ، فوراً پہنچنا ۔

ہاتھوں ہاتھ لانا

۔ احترام سےلانا۔؎

ہاتھوں لے لینا

سنبھالنا ، بہت خیال رکھنا .

ہاتھوں بِک جانا

بندئہ بے دام ہونا ، ہر بات زر خرید غلام کی طرح ماننا ؛ نہایت والہ و شیدا ہو جانا ۔

ہاتھوں پَہ نَچانا

رک : انگلیوں پر نچانا ۔

ہاتھوں ہاتھ لینا

دست بدست لینا، تھام لینا، پکڑ لینا

دونوں ہاتھوں سے سَمیٹْنا

بہت فائدہ اُٹھانا ، کثیر مقدار میں حاصل کرنا

ہاتھوں کو دیکْھنا

مالی مدد کی امید میں کسی کی طرف دیکھنا، امید رکھنا، توقع رکھنا

ہاتھوں کلیجا اچھلنا

بہت اضطراب ہونا، شدت کے ساتھ دل دھڑکنا، دل کا دھک دھک کرنا، نیز دل کا نہایت خوش ہونا، بہت خوشی ہونا

ہاتھوں پَر دَھرنا

ہاتھوں پر رکھنا ، ہاتھوں سے پکڑنا ۔

ہاتھوں بَرباد ہونا

کسی کے سبب سے تباہ ہونا ۔

ہاتھوں کو تھامن٘ا

گرتے کو سنبھالنے کے لیے ہاتھ پکڑنا، دستگیری کرنا، سہارا دینا

ہاتھوں قَلَم ہونا

ہاتھ میں قلم ہونا، بھلائی بُرائی کسی کے اختیار میں ہونا، کسی اور کے ہاتھ کا لکھا ہونا نیز مقدر میں لکھا ہونا

ہاتھوں ہاتھ پَہون٘چانا

حفاظت کے ساتھ پہنچانا ۔

دونوں ہاتھوں سے پَگْڑِی تھامنا

بہت کوشش سے عزت بچانا

ہاتھوں ہاتھ جانا

اعزاز و احترام کے ساتھ جانا .

ہاتھوں ہاتھ پِھرنا

ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں جانا ۔

ہاتھوں ہاتھ آ جانا

دست بدست آنا ، جلدی آنا ، فوراً پہنچنا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھوں سے نِکَلن٘ا کے معانیدیکھیے

ہاتھوں سے نِکَلن٘ا

haatho.n se nikalnaaहाथों से निकलना

ہاتھوں سے نِکَلن٘ا کے اردو معانی

  • کسی مجرم کا سپردگی سے بھاگ جانا یا ہاتھ سے چھوٹ جانا
  • (زمین ، ملکیت یا کوئی شے) قبضے میں نہ رہنا ، تصرف میں بھی نہ رہنا قبضے سے جاتے رہنا ، ہاتھ سے جاتے رہنا ۔
  • ہاتھ سے چھوٹ جانا ، حاصل نہ ہونا ، کسی چیز کا نہ ملنا ، ضائع ہو جانا
  • قابو سے باہر ہو جانا ، بس میں نہ رہنا ، اختیار میں نہ رہنا ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

हाथों से निकलना के हिंदी अर्थ

  • ۳۔ किसी मुजरिम का सुपुर्दगी से भाग जाना या हाथ से छूट जाना
  • ۱۔ हाथ से छूट जाना, हासिल ना होना, किसी चीज़ का ना मिलना, ज़ाए हो जाना
  • ۱. क़ाबू से बाहर हो जाना, बस में ना रहना, इख़तियार में ना रहना
  • ۲. (ज़मीन, मिल्कियत या कोई शैय) क़बज़े में ना रहना, तसर्रुफ़ में भी ना रहना क़बज़े से जाते रहना, हाथ से जाते रहना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھوں سے نِکَلن٘ا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھوں سے نِکَلن٘ا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words