تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَتّھا" کے متعقلہ نتائج

ہَتّھا

چکی وغیرہ کی لکڑی جسے پکڑ کر چلاتے ہیں نیز ڈنڈا یا موٹی سلاخ جس پر چرخی گھومتی ہے

ہَتّھا مارنا

ہاتھ مارنا؛ زبردستی کسی چیز کو چھین لینا

ہَتّھا پِیٹنا

کوسنے دینا ، دامن پھیلا پھیلا کے بدعا دینا

ہَتّھا جوڑی

ایک قسم کی گھاس یا پودے کا نام جو دوا کے کام آتا ہے، نرکل کی وہ جڑ جو دو ملے پنجوں کے مشابہ ہوتی ہے، پنجۂ مریم، ہاتھا جوڑی، ہتھ جوڑی

ہَتّھا پائی

رک : ہاتھا پائی ۔

ہَتّھا صاف کَرنا

صفایا کرنا ، لوٹنا ، کچھ باقی نہ چھوڑنا

ہَتّھا بالِش

سردی کے موسم میں دن کے وقت دھوپ میں کھیلا جانے والا ایک کھیل جو ہاتھوں اور بالشت سے زمین ناپ کر کھیلا جاتا ہے

ہَتّھا جوڑی کَرنا

ہاتھ جوڑنا ، گڑگڑانا ، منت سماجت کرنا ۔

ہَتّھا پھیری کَرنا

ہاتھ کی صفائی یا چالاکی سے کوئی کام کرنا ؛ رک : ہتھ پھیری ۔

ہَٹّھی

ہٹی ، ضدی ، اڑیل ، من مانی کرنے والا ۔

ہَتھّے

ہتّھا کی جمع اور مغیرہ شکل، تراکیب میں مستعمل

لبڑ ہتھا

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا

بَیں ہَتّھا

کَھبّا .

پَچ ہَتّھا

۔ صفت۔ پانچ ہاتھ کے قد کا۔ بڑے قد کا جواں آدمی پورا آدمی۔

ہَتّھے پَڑنا

کھانے پر جلد جلد ہاتھ چلنا ، لُوٹ مچنا ۔

ہَتّھے جَڑنا

کشتی میں حریف کے پیچھے لپٹ کر اور اس کی بغلوں میں سے ہاتھ نکال کر گدّی کے اوپر جڑ لینا جس سے اس کے دونوں ہاتھ بے کار ہو جائیں ، ہفتے جڑنا

ہَتّھے چَڑھنا

دانو میں آنا، جھانسے میں آنا

ہَتّھے چَڑھانا

ہتھے چڑھنا (رک) کاتعدیہ ۔

ہَتّھے چَڑھ جانا

ہاتھ کو لگا ہوا ہونا ، دست آشنا ہونا ، ہاتھ لگا ہوا ہونا ۔

ہَتّھے سے بَڑھنا

ہتھے سے بڑھانا کا لازم

ہَتّھے پَر چَڑھنا

ہاتھ لگنا، دانو پر چڑھنا، قابو میں آ جانا، پالے پڑنا

ہَتّھے سے بَڑھانا

(پتنگ بازی) بغیر چڑھائی لیے ہوئے ہاتھوں سے پتنگ کا بڑھانا

ہَتّھے سے اُکَھڑنا

۔ہتھے پر سے اُکھڑنا۔(کنایۃً) ابتدائی میں قابو سے باہر ہوجانا۔؎

ہَتّھے پَر سے اُکَھڑنا

ناموافق ہونا ، مکدر ہونا

ہَتّھے سے اُکَھڑ جانا

ہَتّھے پَر سے اُکَھڑ جانا

ابتدا ہی میں قابو سے نکل جانا ، آپے سے باہر ہونا ، کسی کا جھلا کر خفا ہو جانا ؛ معاملہ بن کر بگڑ جانا۔

ہَتّھی دینا

باجرا جوار وغیرہ کو ہاتھوں سے ملنا

ہَتّھے پَر روک دینا

۔ابتدائی میں کسی کو غلطی پر آگاہ کردینا۔ اعتراض کرنا۔ ہتھے پر روک دینا۔

ہَتّھے پَر ٹوک دینا

ابتدا ہی میں روکنا یا اعتراض کر دینا ، شروع ہی میں یا بروقت غلطی سے آگاہ کر دینا ؛ آغاز ہی میں بدشگونی کی بات کہہ دینا ۔

ہَتّھے صاف کَرنا

ہاتھ صاف کرنا ؛ ہاتھ مارنا ۔

ہَتّھے پَر چِھینْک ہونا

موقعے پر بدشگونی ہونا

ہَتْھے پَر چِھینْک آنا

موقعے پر بدشگونی ہونا

ہَتّھے سے

(پتنگ کا) ہاتھ پر سے ۔

ہَتّھے لَگنا

ہاتھ آنا ۔

ہَتّھے مارنا

(پتنگ بازی) پتنگ سے پتنگ لپٹا کر اُتارنا

ہَتّھے لَگانا

رک : ہتھے مارنا ؛ جلدی جلدی کھانا ۔

ہَتّھے پَر روکنا

شروع ہی میں کسی کام سے باز رکھنا یا انکار کردینا

ہَتّھے پَر سے کاٹنا

(پتنگ بازی) کنکوے کو ہاتھ کے قریب سے کاٹنا

ہَتّھے سے نِکل جانا

رک : ہتھے سے اکھڑنا (فرہنگ آصفیہ)

دو ہَتّھی جھاڑْنا

بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مارنا .

گُڈّی ہَتّھے سے اُکَھڑْنا

پتن٘گ کا ہاتھوں کے پاس سے ڈور سمیت کٹنا .

کوہْنی دار ہَتّھی

مڑا ہوا دستہ ، خمیدہ دستہ

ہَل کی ہَتّھی

(کاشت کاری) ہل کا وہ حصہ جسے پکڑ کر ہل چلایا جاتا ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَتّھا کے معانیدیکھیے

ہَتّھا

hatthaaहत्था

نیز - ہَتّا, ہَتَّہ

وزن : 22

موضوعات: باربرداری کنایۃً

ہَتّھا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • چکی وغیرہ کی لکڑی جسے پکڑ کر چلاتے ہیں نیز ڈنڈا یا موٹی سلاخ جس پر چرخی گھومتی ہے
  • کسی چیز میں لگا ہوا وہ حصہ جسے ہاتھ میں پکڑ کر اسے گھماتے یا چلاتے یا سہارتے ہیں ، قبضہ ، دستہ ، موٹھ ، گرفت ، ہینڈل
  • کسی چیز میں لگا ہوا یا بنا ہوا سہارا جس پر ہاتھ ٹکایا جائے ، ہاتھ ٹیکن ، بازو ، ہتھی ، چپو ۔
  • (سواری /باربرداری) گلے کے ساز یعنی ہنسلے میں راس کڑی کے نیچے جوت باندھنے کا بکسوا جو قریب ایک فٹ لمبے تسمے میں سلا ہوتا ہے اور ہنسلے کے دونوں طرف کے کنڈوں میں ایک ایک لٹکا رہتا ہے ، نکا
  • ہاتھ ، پنجہ ، مٹھی ، چنگل ، قبضہ
  • (کنایتہ) مچھلیوں کا بازو نما چپٹا عضو جو تیرنے میں کام آتا ہے ؛ (بالخصوص ویل یا دریائی بچھڑے کا) ، پیراکہ (بالعموم جمع میں مستعمل) ۔
  • ہاتھ اور بازو کا درمیانی جوڑ ۔
  • خوشہ ، گچھا ، کیل (کیلے کا)
  • عضو جس کی مدد سے مچھلی اور دوسرے آبی حیوان تیرتے ہیں ، بازو ، پیراکہ
  • خوشہ ، گچھا ، گیل
  • دانو ، باری
  • لمبے دستے والا جھرنا ؛ چھلنی (رک : ہتا)
  • کسی چیز کو پکڑنے کے لیے اس میں لگا ہوا دستہ ، ہتّھا ، موٹھ ، قبضہ ، گرفت
  • ہاتھ ، مٹھی
  • ہاتھ والا (جیسے بائیں ہتا)
  • ہاتھ کا قرب ، ہاتھ کے پاس (جیسے ہتے سے اکھڑ گیا)
  • چھلنی جس کا دستہ لمبا ہوتا ہے ؛ لکڑی کا ایک لمبا بیلچہ جس سے پانی اونچی جگہ پھینکتے ہیں ؛ اوزار جس سے روٹی تنور سے نکالتے ہیں ؛ بڑی پلی ؛ ریل گاڑی کا سگنل

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

حَتّٰی

یہاں تک، اِس حد تک، اس درجہ (افراط یا تفریط کی حد تک پہن٘چ جانے کا اظہار کرنے کے لئے ”کہ“ کے ساتھ مستعمل)

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of hatthaa

Noun, Masculine

  • a baker's peel
  • hand
  • handle, hilt
  • shovel
  • sleeve

हत्था के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • किसी हथियार या औज़ार को हाथ से पकड़ने वाला हिस्सा; मूठ; दस्ता; हैंडल
  • पंजा
  • हाथ का छापा
  • कुरसी की बाँह
  • निवार बुनने के काम आने वाला लकड़ी का औज़ार।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَتّھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَتّھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone