تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہِینگ" کے متعقلہ نتائج

ہِینگ

ایک قسم کا چھوٹا خود روئیدہ پودا جو افغانستان اور ایران میں پایا جاتا ہے، ایک درخت کا گوند جو دواؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اعلیٰ قسم کی ہینگ سفید اور خوشبودار ہوتی ہے، مسالے کے طور پر استعمال ہوتی ہے، انگداں، انجداں، انگوزہ

ہِینگلو

سرخی مائل ، بادامی رنگ ، مہاگنی رنگ

ہِینگ مَلنا

ہینگ گھس کر لگانا ۔

ہِینگ لگانا

کسی چیزکو ہینگ ملنا، ہینگ گھس کر لگانا، ہینگ گھس کر ڈالنا

ہِینگ ہَگانا

سخت پیچش میں مبتلا کرنا ، سخت بیمار کر ڈالنا ۔

ہِینگ ہَگنا

شدید پیچش کے مرض میں مبتلا ہونا، سخت بیمار ہونا، بیمار پڑا رہنا، ہمیشہ بیمار رہنا

ہِینگ ہَگوانا

سخت بیمار ڈالنا ۔

ہِینگ کا دَرَخت

ہینگ کا پیڑ جسے عربی میں النجدان ، فارسی میں درقت انگدان کہتے ہیں اور اس کا گوند مصطگی سے ملتا جلتا ہوتا ہے جسے ہیرا ہینگ کہتے ہیں

ہِینگ لَگا کَر رَکھنا

ہِینگ ہَگ ہَگ کے مَرے

ایک قسم کا سخت کوسنا ، شدید پیچش کے مرض میں مبتلا ہو کر جان دے ۔

ہِینگا پھیرنا

ہل چلانے کے بعد زمین کو ہموار کرنے کے لیے سہاگا پھیرنا

آج تَک پَڑے ہِینگ ہَگ رھے ہیں

ابھی تک پتلا حال ہے، اب تک حالت خراب ہے

بُھول گَئی نار، ہِینگ ڈال دِیا بھات میں

اس موقع ہر کہتے ہیں جب غلطی سے کوئی کام خراب ہو جائے

دلی سے ہِینگ آئی تب بڑے پکے

بڑی مشکل سے کام ہوا

نَہ ہِینگ لَگے نَہ پِھٹکَری ، رَنْگ چوکھا آئے

رک : نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے

لَہْسُنی ہِین٘گ

نقلی ہین٘گ جو لہسن کی آمیزش سے بنائی جاتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں ہِینگ کے معانیدیکھیے

ہِینگ

hii.ngहींग

اصل: سنسکرت

وزن : 21

ہِینگ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک قسم کا چھوٹا خود روئیدہ پودا جو افغانستان اور ایران میں پایا جاتا ہے، ایک درخت کا گوند جو دواؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اعلیٰ قسم کی ہینگ سفید اور خوشبودار ہوتی ہے، مسالے کے طور پر استعمال ہوتی ہے، انگداں، انجداں، انگوزہ

English meaning of hii.ng

Noun, Feminine

  • asafoetida

हींग के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • एक प्रकार का छोटा पौधा जो अफगानिस्तान और फारस में आप से आप और बहुत होता है, हिंगु नामक वृक्ष से निकलने वाले पौधे का निर्यास, मसाले के तौर पर इस्तिमाल होती है
  • हिंगु नामक वृक्ष से निकलने वाले पौधे का निर्यास; हिंग।

ہِینگ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہِینگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہِینگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone