تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہِلالی" کے متعقلہ نتائج

ہِلالی

ہلال سے منسوب یا متعلق، نئے چاند کی مانند، چاند کی بڑھنے سے پہلے یا گھٹنے کے بعد کی شکل جیسا، ہلال جیسا

ہِلالی خَط

قوس نما خط ؛ چھوٹا بریکٹ ، قوسین ، ہلالین ۔

ہِلالی اَبْرُو

ایسی بھویں جو نصف دائرے کی شکل کی ہوں ؛ (کنایتہ) خوبصورت بھویں.

ہِلالی جِھیل

(جغرافیہ) نصف دائرے کی شکل کی جھیل ؛ محراب نما تالاب ؛ دریا کے کنڈل نما موڑ پر بن جانے والی جھیل ۔

ہِلالی ٹیکْس

فاطمی دور کے ٹیکس جو قمری سال کے حساب سے لگائے جاتے تھے ۔

ہِلالی پَرْدَہ

(طب) پپوٹے ۔

ہِلالی سَطْح

(کیمیا) نلکی میں بھرے ہوئے مائع کی اُوپری محدب (اُبھرواں) سطح ؛ ہلالی اُبھار ، رک : ہلالہ ۔

ہِلالی عَلَم

پرچم یا جھنڈا جس میں ہلال (چاند) کا نشان ہو ؛ (کنایتہ) مسلمانوں کا جھنڈا.

ہِلالی شَکَل

نصف دائرے یا نصف کرے سے مشابہ شکل یا ہیئت ؛ قوس نما ساخت ۔

ہِلالی پَرْچَم

جھنڈا، جس میں چاند کا نشان بنا ہو (جیسے : پاکستان یا مسلم لیگ کا جھنڈا، نیز مسلمانوں کا جھنڈا)، جھنڈا، جس پر مسلمانوں کا نشان ہلال بنا ہو

ہِلالی خُطُوط

قوس نما خط ؛ چھوٹا بریکٹ ، قوسین ، ہلالین ۔

ہِلالی دُنْیا

اسلامی ممالک ، عالم اسلام ؛ مسلمان ۔

ہِلالی مُشابَہ

ہلال کی شکل کا ؛ محراب دار ، ناخنوں کا نیم ہلالی حلقہ ؛ ہلالی شکل کا نشان خصوصاً ہاتھ کی انگلیوں کے ناخنوں کی جڑ میں.

نِیم ہِلالی

نیم دائرے کی شکل کا ، آدھے دائرے کی شکل کا ، جو مکمل گول نہ ہو ؛ مراد : ہلال نما ۔

اَلِف ہِلالی

لام الف میں کا پہلا جزو یا الد (نخط نسخ) جو بشکل ہلال (ا) لکھا جاتا ہے .

ثَنِیَۂ ہِلالی

(طب) ہلال کی شکل کا خمیدہ ثنیہ

ماہِ ہِلالی

رک : ماہِ قمری.

دَورِ ہِلالی

رک : دورِ قمر.

خُطُوطِ ہِلالی

خطوطِ وحدانی.

خَطِّ ہِلالی

رک : خط و حدانی ؛ بریکٹ.

سَبْز ہِلالی پَرْچَم

پاکستان کا ہرا جھنڈا جس میں چان٘د اور تارہ بنا ہوتا ہے ، ہرے اور سفید رن٘گ کا پاکستانی پرچم.

شَمْشِیرِ ہِلالی

وہ تلوار جو بیچ میں سے خم دار ہوتی ہے

سَبْز ہِلالی جَھنْڈا

پاکستان کا ہرا جھنڈا جس میں چان٘د اور تارہ بنا ہوتا ہے ، ہرے اور سفید رن٘گ کا پاکستانی پرچم.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہِلالی کے معانیدیکھیے

ہِلالی

hilaaliiहिलाली

اصل: عربی

وزن : 122

دیکھیے: ہِلال

اشتقاق: هَلَّ

ہِلالی کے اردو معانی

صفت

  • ہلال سے منسوب یا متعلق، نئے چاند کی مانند، چاند کی بڑھنے سے پہلے یا گھٹنے کے بعد کی شکل جیسا، ہلال جیسا
  • نجد کا ایک قبیلہ جو گیارھویں صدی عیسوی میں افریقہ چلاگیا تھا نیز ہلال خصیب میں بسنے والے لوگ
  • ہلال والا، جس پر چاند بنا ہو
  • فارسی زبان کے ایک مشہور شاعر کا نام (بطور تلمیح مستعمل)
  • ایک قسم کا تیر
  • قمری تاریخ یا مہینہ (شمسی کے مقابل)
  • نصف دائرے کی شکل کا، قوس نما، قوس

شعر

English meaning of hilaalii

Adjective

  • crescent like
  • crescent-shaped
  • a famous Persian poet
  • a kind of arrow

हिलाली के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • नये चाँद-जैसा, नव चंद्राकार, टेढ़ा, वक्र, खमीदः हिलाल वाला, जिस पर चांद बना हो, एक प्रकार का तीर, फ़ारसी भाषा के एक प्रसिद्ध कवि

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہِلالی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہِلالی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone