تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہونٹوں پَر مُہر لَگانا" کے متعقلہ نتائج

ہونٹوں پَر مُہر لَگانا

رک : ہونٹوں پر قفل لگانا ؛ خاموش کرانا۔

ہونٹوں پَر مُہر لَگنا

سکوت ہو جانا، خاموشی طاری ہونا، چپ لگ جانا

ہونٹوں پَر تالے لَگانا

کسی اہم مسلئے پر خاموشی اختیار کرنا ، حق بات کہنے سے گریز کرنا۔

لَب پَر مُہر لَگانا

سکوت کرنا ، خاموش ہو جانا.

ہونٹوں پَر قُفل لَگانا

خاموش کردینا ، بولنے نہ دینا ، بات کرنے یا کچھ کہنے کی طاقت چھین لینا ، گویائی سے باز رکھنا ۔

ہونٹوں پَر مُسکُراہَٹ کھیلنا

خوشی یا شرارت سے لبوں پر مسکراہٹ ہونا۔

مُن٘ہ میں مُہر لَگانا

۔ متعدی۔ کنایہ ہے خاموش کردینے خاموش ہوجانے سے۔

ہونٹوں پَر دَم آنا

رک : ہونٹوں پر جان آنا ، مرنے کے قریب ہونا ، نزع کے عالم میں ہونا۔

ہونٹوں پَر اُنگلی رَکھنا

کسی کو خاموش کرنے یا خاموش ہو جانے کا اشارہ کر نے کے لیے ہونٹوں پر انگلی رکھ لینا یا سماعت پر توجہ کے لیے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھنا کہ منھ سے آواز نہ نکلے ۔

ہونٹوں پَر لَکھوٹا جَما ہونا

ہونٹوں پر سرخی لگی ہونا ۔

مُن٘ہ پَر مُہر ہونا

رک : منھ پر مہر لگنا ، منھ بند ہوجانا ۔

ہونٹوں پَر چَھٹی کا دُودھ آ جانا

۔(کنایۃً)مصیبت میں پڑنا۔؎

ہونٹوں پَر چَھٹی کا دُودھ آ جانا

رک : چھٹی کا دودھ یاد آنا ، سخت مصیبت میں پڑ جانا ، مصیبت میں گزشتہ عیش و آرام یاد آنا۔

ہونٹوں پَر چَھٹی کا دُودھ یاد آ جانا

رک : ہونٹوں پر چھٹی کا دودھ آجانا

ہونٹوں پَر پَپْڑی جَمْنا

ہونٹوں پَر تالا پَڑنا

چپ لگ جانا ، ایک دم خاموش ہو جانا ، چپ سادھ لینا ، بالکل نہ بولنا۔

مُن٘ہ پَر مُہر لَگی ہونا

۔ مُنھ بند ہونا۔ کسی طرح نہ بولنا۔ استقلال کے ساتھ خاموش رہنا۔ ؎

لَبوں پَر مُہر لَگْنا

خامشی اختیار کرنا ، کچھ نہ کہنا.

مُہر قُرآن پَر کَرنا

۔دیکھو قران۔

زُبان پَر مُہر لَگْنا

زبان بند ہونا، بول نہ سکنا، بولنے کی ممانعت ہونا

قُرْآن پَر مُہر کَرنا

(کسی بات کا) عہد کرنا .

جان ہونْٹوں پَر ہونا

۔جان لبوں پر آنا۔ ؎

جان ہونْٹوں پَر آنا

رک : جان لبوں پر آنا.

مُن٘ہ پَر لَگانا

منھ پر مارنا (تھپڑ وغیرہ) ۔

نَصِیبے پَر مُہر لَگا دینا

بدقسمت کر دینا ، ترقی کی راہیں مسدود کر دینا ۔

راسْتَہ پَر لَگانا

رہنمائی کرنا ، راستہ دکھانا ، ڈھب پر لانا .

رَسْتَہ پَر لَگانا

رک : رستہ پر لانا.

ہونْٹوں پَر زَبان پھیرنا

۔ذائقہ لینے کا کنایہ۔؎

زَبان ہونْٹوں پَر پھیرْنا

پیاس کی حالت میں جب ہونْٹ خُشک ہوجائے تو زبان کو ہونْٹوں پر گردش دینا

ہونْٹوں پَر دَم ہونا

نزع کا عالم ہونا ، آخری وقت ہونا ؛ حالت نہایت خراب ہونا ۔

لَبوں پَر مُہر لَگ جانا

زبان بند ہونا ، کچھ نہ کہنا.

لَکھ لُٹے کوئِلوں پَر مُہر

(رک : اشرفیاں لٹیں اور کوئلوں پر مہر زیادہ مستعمل ہے) ، بے محل کی کفایت شعاری.

راہ پَر لَگانا

موافق بنا لینا، ہموار کر لینا ؛ راضی کرنا، سیدھا کرنا.

ہَوا پَر لَگانا

(کبوتر بازی) کبوتر کو مقابلے کے لیے اُڑانا۔

مُن٘ہ پَر کالِک لَگانا

بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ، بے عزت کر دینا ۔

مُن٘ہ پَر مُہْر لَگانا

منھ بند کرنا ، چپ کرانا ، خاموش کردینا

مُن٘ہ پَر کالِکھ لَگانا

بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ، بے عزت کر دینا ۔

ہونٹوں ہونٹوں میں

ہونٹوں کے اشارے سے، زیر لب، آہستہ سے

ہونٹوں

ہونٹ کی جمع نیز مغیرہ حالت

ڈَھن٘گ پَر لَگانا

اپنے ڈھب کا بنا لینا ، مطلب کے مطابق سدھانا ، تربیت دینا.

رَن٘گ پَر لَگانا

رک : رن٘گ پر لانا .

ہونٹوں کی ہونْٹوں میں

منھ پر آئی بات کہہ نہ سکنا ، اپنی بات پوری نہ کرسکنا ۔

ہونٹوں سے ٹُوٹنا

انتہائی خستہ ہونا ؛ نہایت نرم ہونا

ہونٹوں پَہ آنا

زبان پر آنا ، بولا جانا (عموماً کوئی حرف ، بات وغیر ہ) ۔

ہونٹوں پَر پِیْڑیاں جَمْنا

۔ خْشکییا حدت سے ایسا ہوتا ہے۔

آہَٹ پَر کان لَگانا

سن گن لینے یا انتظار میں سامعہ کو کسی خاص جانب متوجہ رکھنا، چوکنا ہونا، منظر ہونا.

مُنھ پَر مُہر ہو جانا

۔سکوت طاری ہوجانا۔ ؎

کانوں پَر مُہر کَر دینا

سننے کی صلاحیت ختم کر دینا.

ہونٹوں میں کَہنا

آہستہ سے بات کہنا ، زیر لب کچھ کہنا نیز کسی سے کوئی راز کی بات کہنا

ہونٹوں میں مُسکرانا

اس طرح مسکرانا کہ دانت ظاہر نہ ہوں اور ہونٹ ہی ہل کر رہ جائیں، ہلکا سا تبسم کرنا، کنایتہً: کھلنا، چٹکنا (کلی کا)

دَم ہون٘ٹوں پَر آ جانا

نزع کا عالم ہونا، دم لبوں پر آنا.

گون٘دا پَر لَگانا

(چڑی مار) پرند کو چکّھی کی چاٹ لگانا

نیک راہ پَر لَگانا

۔اچھی وضع سکھانا۔ اچھی روش سکھانا۔

نَہلے پَر دَہلا لَگانا

بڑھ چڑھ کر جواب دینا۔

دِل پَر مُہْر لَگانا

بے حِس کر دیان ، اثر قبول کرنے سے محروم کر دینا.

نام پَر بَٹَّہ لَگانا

رک : نام بدنام کرنا ۔

دَم ہون٘ٹوں پَر ہونا

جاں بلب ہونا، نزع کی حالت میں ہونا، دم لبوں پر ہونا، جاں کنی ہونا.

دِل ہون٘ٹوں پَر آنا

سخت گھبراہٹ ہونا .

دَم ہون٘ٹوں پَر آنا

نزع کا عالم ہونا، دم لبوں پر آنا.

ہونٹوں پَہ جان ہونا

رک : ہونٹوں پر جان آنا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہونٹوں پَر مُہر لَگانا کے معانیدیکھیے

ہونٹوں پَر مُہر لَگانا

ho.nTo.n par mohr lagaanaaहोंटों पर मोहर लगाना

محاورہ

دیکھیے: ہونٹوں پَر قُفل لَگانا

ہونٹوں پَر مُہر لَگانا کے اردو معانی

 

  • رک : ہونٹوں پر قفل لگانا ؛ خاموش کرانا۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

होंटों पर मोहर लगाना के हिंदी अर्थ

 

  • रुक : होंटों पर क़ुफ़ुल लगाना , ख़ामोश कराना

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہونٹوں پَر مُہر لَگانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہونٹوں پَر مُہر لَگانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2022 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words