تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حُلُول" کے متعقلہ نتائج

حُلُول

ایک چیز کا دوسری چیز میں اس طرح گھس جانا یا سما جانا کہ دونوں میں امتیاز نہ ہو سکے، روح کا کسی شے یا جسم میں داخل ہوجانا

حُلُولِیَّہ

ایک فرقہ جو ابوحلمان دمشقی سے منسوب ہے اور حلول اور تناسخ کا قائل ہے

حُلُولی

حلول کا عقیدہ رکھنے والا ، تناسخ کا قایل

حُلُولِ سَرَیانی

اجزائے حالَ کا اجزائے محل میں اس طرح سما جانا کہ ایک کی تقسیم سے دوسرے کی تقسیم لازم آئے (جیسے کسی رنگ کا کپڑے میں حلول ہو جانا)

حُلُولِ طَرَیانی

(فلسفہ) اجزائے حالَ اجزائے محل میں نہ آویں بلکہ کل ، کل میں آوے (جیسے نقطہ کا حلول خط میں)

رُوح حُلُول کَرْنا

رُوح کا کسی دُوسرے جسم میں داخل ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں حُلُول کے معانیدیکھیے

حُلُول

huluulहुलूल

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: حَلَّ

حُلُول کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک چیز کا دوسری چیز میں اس طرح گھس جانا یا سما جانا کہ دونوں میں امتیاز نہ ہو سکے، روح کا کسی شے یا جسم میں داخل ہوجانا
  • روپ، شکل
  • نزول، ورود، داخل ہونا، اندر سما جانا
  • ایک باطل عقیدہ جس کی رُو سے خالق کا مخلوق میں اس طرح سما جانا کہ دونوں میں فرق نہ ہو
  • فلسفہ میں ایک شے کا مختص ہونا دوسری چیز کے ساتھ اس طرح پر کہ پہلی چیز کی طرف اشارہ عین دوسرے کی طرف ہو یہ دو طرح پر ہے حلول سریانی اور طریانی
  • رہنا، رہائش رکھنا
  • تناسخ، آواگون
  • آمیزش، امتزاج
  • قربانی کی چیز کا قربانی کی جگہ پہنچنا، بیوہ کا سوگ چھوڑنا، قرضے کا قابل ادایئگی ہونا، وہ جو اتریں اور ٹھہریں، حال کی جمع

شعر

English meaning of huluul

Noun, Masculine

  • entering, penetrating (the soul), passing (of a soul) into a body, possession (by a spirit)
  • transmigration
  • slighting of divine spirit (on someone)
  • amalgamation

हुलूल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक चीज़ का दूसरी चीज़ में पूरी तरह घुल जाना
  • भीतर समाना, प्रवेश, एक आत्मा का दूसरे शरीर में प्रवेश

حُلُول کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حُلُول)

نام

ای-میل

تبصرہ

حُلُول

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone