تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جائِزَہ" کے متعقلہ نتائج

جائِزَہ

انعام، صلہ

جائِزَہ ہونا

رک : جائزہ (۳) .

جائِزَہ لینا

پرتالنا، جانچنا

جائِزَہ کَرنا

پڑتال کرنا ، جانچنا .

جائِزَہ دینا

حساب کتاب دینا، چارج دینا، جانچ کرانا، کسی منصب سے سبکدوش ہوتے وقت حساب کتاب حوالہ کرنا

جائِزَہ دِہی

جائزہ دینے کا عمل ، حساب کتاب دینا ، جانچ کرانا .

جائِزَہ دیکْھنا

رک : جائزہ (۳) .

جائِزَہ نَوِیس

حاضری لکھنے والا .

جائِزَہ لے لینا

کسی خدمت سے سبکدوش کرنا ، چارج لینا .

جائِزَہ دِکھانا

جانچ کرانا .

جائِزَہ دِلْوانا

چارج دلوانا .

اَرْضِیاتی جائِزَہ

اَز سَرِ نَو جائِزَہ لینا

اردو، انگلش اور ہندی میں جائِزَہ کے معانیدیکھیے

جائِزَہ

jaa.izaजाइज़ा

اصل: عربی

وزن : 212

اشتقاق: جازَ

جائِزَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • انعام، صلہ
  • جانچ پڑتال، امتحان
  • گنتی، شمار، حساب
  • (مجازاً) فوج کی پریڈ، سلامی
  • کسی عہدہ یا منصب کا چارج
  • وہ نشان جو رقومات پر پڑتال کے وقت لگایا جائے، دستخط

English meaning of jaa.iza

Noun, Masculine

  • survey, review, inspection
  • exploration (of possibilities)
  • charge (of an office)
  • reward, present

जाइज़ा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • पुरस्कार, बदला
  • जाँच-पड़ताल, परीक्षा
  • गिनती, गणना, हिसाब
  • (लाक्षणिक) सेना की परेड, सलामी
  • किसी पद या पदवी का चार्ज
  • वह चिह्न जो बहुत रुपए-पैसे पर पड़ताल के समय लगाया जाए, हस्ताक्षर

جائِزَہ کے قافیہ الفاظ

جائِزَہ کے مرکب الفاظ

جائِزَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

جائزہ عام طور پر اس لفظ کو’’معائنہ‘‘، ’’جانچ‘‘، اور’’پڑتال‘‘ کے معنی میں بولتے ہیں، خاص کر جب معائنہ، جانچ، یا پڑتال عمومی طورکی ہو۔ مثلاً ’’میں نے جائزہ لیا تو اندازہ ہوا کہ مسودے میں خامیاں ہیں‘‘،یا ’’سرسری جائزہ لیا گیا تو پتہ لگا کہ کئی کاغذات گم ہیں۔‘‘ لیکن دکن میں اسے ’’ عہدہ یا ذمہ داری، یا ذمہ داری کو حاصل کرنے کی شہادت کے کاغذات‘‘ کے معنی میں بھی بولتے ہیں۔ مثلاً، ’’انھوں نے کلکٹری کا جائزہ لیا‘‘، یا ’’جائزہ سنبھالتے ہی ان کی توجہ سماجی اصلاحات کی طرف ہوئی‘‘۔ ان معنی میں یہ لفظ پہلے زمانے میں شمال میں بھی بولتے تھے ۔’’ابن الوقت‘‘ میں ہے: ’’صاحب کلکٹر کو جائزہ دلوا کر نوبل صاحب کو تیسرے دن ولایت چلتا کیا۔‘‘ آج کے زمانے میں یہ لفظ ان معنی میں دکن کا مقامی محاورہ کہا جائے گا۔ یہ لفظ عربی میں’’انعام‘‘ اور’’صلہ‘‘ کے معنی میں مستعمل ہے۔ جدید اردو میں نہیں، لیکن پرانی اردو میں تھا۔ میر، دیوان دوم ؎ کیا لطف تھا سخن کا جب وے بھی صحبتیں تھیں ہر بات جائزہ ہے ہر بیت پر صلے ہیں

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جائِزَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

جائِزَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words