تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا" کے متعقلہ نتائج

جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا

جو دوسروں کا نقصان چاہے گا اس کا اپنا نقصان ہوگا

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

جُھوٹا جُھوٹھ سے بُرا جو سونے کا ہوئے

جھوٹا آدمی بُہت برا ہے چاہے بہت امیر ہو ، جھوٹ کی مذمّت میں کہتے ہیں .

وَہی ہوگا جو قِسْمَت کا لِکھا ہے

۔نوشتہ تقدیر پورا ہوکر رہتا ہے۔ خدا تم کو دشمن بدبخت سے اپنی حمایت میں محفوظ رکھے۔ سلامت رہو ہمیں کسی کی پروا کیاہے وہی ہوگا جو قسمت کا لکھا ہے۔

ہَت تِرے دِل کا بُرا ہُو

تیرا ستیاناس ہو

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

پَڑوسی کا بُرا مَت چاہو

ہمسائے کو نقصان نہیں پہن٘چانا چاہیے

جو ہانْڈی میں ہوگا ، وَہی نِکلے گا

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

کَر بُرا ہو بُرا

آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا

میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا

ٹھیکا لے اُس کام کا جو تُجھ سے ہووے ٹِھیک

جس کام کو انسان اچھی طرح کرسکتا ہے اس کا ٹھیکا یا ذمہ لینا چاہئے

جو جاگے گا وہ پاوے گا

جو ہوشیار رہتا ہے وہی فائدہ اٹھاتا ہے.

بُرا کَہْنا

گالی دینا ، برا بھلا کہنا . (کسی کی) برائی بیان کرنا ، عیب جوئی کرنا .

بُرا چاہْنا

بد خواہی کرنا ، کسی کا نقصان چاہنا .

سادُھو ہو کَر کَرے جو چوری ، اُس کا گَھر ہے نَرَک کی موری

جو سادُھو ہو کر چوری کرے دوزخ میں جائے گا

مُن٘ہ بُرا بَنانا

تیوری چڑھانا ، صو رت سے خفگی ظاہر کرنا ، روکھا پن دکھانا ، سرد مہری سے پیش آنا ۔

راجا رُوٹھے گا اَپْنا سُہاگ لے گا ، کیا کِسی کا بھاگ لے گا

راجہ خفا ہو تو جو کُچھ اس نے دِیا ہے وہ واپس لے لے گا ، قِسمت پر تو اس کا اِختیار نہیں

بُرا پَہْرا

منحوس گھڑی .

بُرا ہو

خانہ خراب ہو ، ناس ہو ، آفت ٹوٹے .

جو مان٘گے گا سو پائے گا

مان٘گے والے کر سب کچھ مل جاتا ہے

بُرا دَرجَہ

رک : برا حال .

بُرا زَمانَہ

پر آشوب وقت ، مصیبت کے دن ، افلاس یا پریشانی کا دور .

جو آگ کھائے گا اَنْگارے ہَگے گا

۔مثل۔ جوا برا کام کرے گا اسی کو برا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

جو چور کا حال وہ میرا

(بطور قسم) اگر ایسا نہ ہویا بات سچ نہ ہو تو وہ سزا دی جائے جوچور کو دی جاتی ہے (تھوڑے سے ردو بدل کے ساتھ بھی کہتے ہیں).

کیا بُرا ہُوا

کیا قباحت ہے ؛ کچھ عیب نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں.

نام بُرا ہونا

بدنام ہونا ، رُسوا ہونا ، بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ۔

حال بُرا ہونا

بُری حالت ہونا ، پریشان ہونا ، اُلجھن میں ہونا ، خستہ و خراب ہونا.

جی بُرا ہونا

۱. ناراض ہونا ، بد دل ہونا.

رُوپ بُرا ہونا

حالت خراب ہونا.

بَہُت بُرا کِیا

تیرا بُرا ہو

(کوسنا) تیرا ستیاناس جائے.

بُرا نَہ ہو

(طنزیہ) خانہ خراب ہو ، آفت ٹوٹے ، ناس جائے .

نام بُرا ہے

۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎

نَتِیجَہ بُرا ہونا

کیے کی سزا ملنا ، بدلہ ملنا

بُرا حال ہونا

حالت خراب ہونا، مفلس ہونا

بَھلا بُرا کَہْنا

کسی کو سخت سست کہنا ، کسی سے بد کلامی کرنا ، غصے یا ناراضی میں کسی کے لئے برے الفاظ استعمال کرنا.

جو بوئے گا وَہی کاٹے گا

جیسا کام کرے گا اس کا پھل ویسا ہی پائے گا.

بُرا نَقْشَہ

بھون٘ڈی شکل ؛ بگڑی ہوئی صورت حال .

پال پال تیرے جی کا ہوگا کال

کمینے آدمی پر مہربانی کروگے تو موقع ملنے پر وہ نقصان پہن٘چائے گا.

سِتارَہ بُرا ہونا

قسمت برگشتہ ہونا ، نصیب خراب ہونا

بُرا چاہْنے والا

دشمن ، بد خواہ .

نَصِیْب بُرا ہونا

قسمت بگڑنا ، مقدر خراب ہونا ، بدقسمت ہونا۔

بُرا درجہ کرنا

بری گت بنانا، برا حال کرنا

دِل بُرا ہونا

رنجیدہ خاطر ہونا، ناراض ہونا، جی کھٹّا ہونا

مِزاج بُرا ہونا

مزاج کا خرا ب ہونا ، طبیعت کا اعتدال پر نہ ہونا ، طبیعت میں غصّہ اور تیزی ہونا ۔

بُرا بَھلا کَہنا

بُرا زمانہ لگنا

مصیبت کا وقت ہونا، افلاس یا پریشانی کے دن ہونا

بَھلا جو چاہے آپ کا دینا نَہ رَکھے باپ کا

قرض کی مذمت ہے اپنی بھلائی چاہتے ہو تو باپ کا بھی قرضہ ادا کرو.

بُرا مُنْہ بَنانا

چہرہ ایسا بنانا جس سے کسی ناگوار بات کا ہونا ظاہر ہو

جو سووے گا وہ کھووے گا

غفلت برتنے والا نقصان ہی اٹھاتا ہے .

آم مَچھلی کا کیا ساتھ نَہ ہوگا

جب کوئی کسی کو زک دے کر چل دیتا ہے یا چھپ رہتا ہے تو زک اٹھانے والا کہتا ہے کہ ’آم مچھلی کا کیا ساتھ نہ ہوگا ‘ یعنی پھر کبھی ملاقات تو ہوگی اس وقت سمجھ لوں گا

ہاتھ کا دِیا ساتھ چَلے گا

(فقیروں کی صدا) مراد : خیرات قیامت میں سزا سے بچائے گی

بَھلا کَرتے بُرا ہو

جب کوئی کسی کے ساتھ بھلائی کرے اور وہ شکایت کرے توکہتے ہیں.

پِیٹھ پِیچھے بُرا کَہنا

غیبت کرنا، بد گوئی کرنا

تیرا بُرا نہ ہو

تیرا برا ہونے کی جگہ، کسی سے ناراضگی کے موقع پر بھی کہتے ہیں، تونے عجیب و غریب کام کیا

جو پَہلے مارے وَہی مِیر ہے

جو پہلے فائدہ اٹھالے وہی اچھا رہتا ہے، مقابلے میں جو پہلے چوٹ کرے وہی جیتتا ہے

کَھری کَہے سو بُرا

سچ بات کہنے والا بُرا ہوتا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا کے معانیدیکھیے

جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا

jo auro.n kaa buraa chete gaa us kaa pahle buraa hogaaजो औरों का बुरा चेते गा उस का पहले बुरा होगा

ضرب المثل

جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا کے اردو معانی

  • جو دوسروں کا نقصان چاہے گا اس کا اپنا نقصان ہوگا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

जो औरों का बुरा चेते गा उस का पहले बुरा होगा के हिंदी अर्थ

  • जो दूसरों का नुक़्सान चाहेगा इस का अपना नुक़्सान होगा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words