تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جوش میں آنا" کے متعقلہ نتائج

پَھڑَکْنا

آرزو مند ہونا، نہایت مشتاق ہونا

جی پَھڑَکْنا

دل کھل اُٹھنا، طبیعت جھوم اُٹھنا.

دِل پَھڑکْنا

(مبالغہ) بیحد خوش ہو جانا ، خوشی سے پُھولے نہ سمانا، بہت زیادہ متاثر ہونا.

آنکھیں پَھڑَکْنا

تہ دل سے مشتاق ہونا، دیدار کے لیے جی لوٹ پوٹ ہوجانا.

آنکھ پَھڑَکْنا

خود بخود پلک یا پپوٹے میں حرکت ہونا جس سے اہل مشرق (بر صغیر، عرب و ایران وغیرہ) کے لوگ کسی اچھی یا بری بات کا شگون لیتے ہیں

جان پَھڑَکْنا

بے تاب ہونا، بے چین ہونا

دَم پَھڑَکْنا

کمالِ خواہش سے بے تاب ہونا، مضطرب ہونا

رُوح پَھڑَکْنا

بہت زیادہ خوش یا لُطف اندوز ہونا.

جِگَر پَھڑَکنا

نہایت بے چین و بیتاب ہونا، تڑپنا، مضطرب ہونا

بازُو پَھڑَکْنا

بازو کی مچھلی کا خود بخود پھدکنا (جسے دوست سے ملاقات کا شگون خیال کیا جاتا ہے).

شانَہ پَھڑْكْنا

دوست كی ملاقات یا كسی خوشی كا موقع ضائع ہونا ؛ بدشگونی ظاہر ہونا۔

کَلیجَہ پَھڑَکْنا

دل بے تاب ہو جانا ، دل دھڑکنا ، دل میں سخت بے چینی ہونا .

رَگ پَھڑَکْنا

شرارت کرنے پر آمادہ ہونا، رگ میں حرکت ہونا .

اَبْرُو پَھڑَکنا

ابرو پھڑکانا جس کا یہ لازم ہے

جوڑ پَھڑَکْنا

لڑاکا مرغ یا بٹیر کا لڑنا

مَچھلِیاں پَھڑَکنا

بازوؤں کے اًبھرے ہوئے گوشت یا عضلات کا حرکت کرنا ۔

دِیدَہ پَھڑَکْنا

خود بخود پلک یا پپوٹے میں حرکت ہونا جس سے اہل مشرق (بر صغیر، عرب و ایران وغیرہ) کے لوگ کسی اچھی یا بری بات کا شگون لیتے ہیں

نَبض پَھڑَکنا

رک : نبض اُچھلنا ، نبض کا تیز چلنا ۔

نَس پَھڑَکنا

رک : رگ پھڑکنا ، شرارت کرنے پر آمادہ ہونا نیز (کسی کام یا حرکت پر) مائل ہونا ۔

مامْتا پَھڑَکْنا

ماں کی محبت کا جوش مارنا ۔

نَتْھنا پَھڑَکنا

سونگھنے یا شدت ِجذبات سے تیز تیز سانس لینے سے نتھنے میں حرکت پیدا ہونا ؛ (مجازاً) صورت ِحال کو بھا نپنا ۔

کَنْپَٹْیاں پَھڑَکْنا

غُصہ کی حالت میں کن پٹی کی رگوں کا اُچھلنا

نَتھنے پَھڑَکنا

غصے یا شدت ِجذبات کی وجہ سے یا سونگھتے وقت سانس کی آمد و شد تیز ہو جانے پر نتھنوں کا بار بار حرکت کرنا ، شدت ِجذبات سے سانس کا تیز ہو جانا ، غصے کے آثار ظاہر ہونا ۔

تَوسَن پَھڑَکْنا

گھوڑے کا بدک جانا

مُونچھ پَھڑَکْنا

مونچھ پھڑکانا (رک) کا لازم ، غصے ہونا ۔

بوٹی بوٹی پَھڑَکنا

نہایت شوخ اور چلبلا ہونا، نچلا نہ بیٹھنا، بہت شریر اور چنچل ہونا

بائِیں آنکھ پَھڑَکْنا

خود بخود بائیں آن٘کھ کے پپوٹے کامسلسل حرکت کرنا (جو بنا ہر شہرت مرد کے لیے شگون بد اورعورت کے لیے بالعکس ہے)۔

داہِنْی آنکھ پَھڑَکْنا

داہنی آنکھ کی رگوں کا حرکت کرنا جو مرد کے لیے اچھا اور عورت کے لیے برا شگون خیال کیا جاتا ہے

دائِیں آنکھ پَھڑَکْنا

داہنی آنکھ کی رگوں کا حرکت کرنا جو مرد کے لیے اچھا اور عورت کے لیے برا شگون خیال کیا جاتا ہے

رَگِ ظَرافَت پَھڑَکنا

رک : رگِ شرارت پھڑکنا .

مَچھْلی کی مانِند پَھڑَکنا

عضلات میں حرکت ہونا ، صحت مندی کے سبب عضلوں میں مچھلی کی طرح حرکت ہونا ۔

کُتّے کی سی پَسْلی پَھڑَکْنا

بن بلائے آنا.

مُرْغِ بِسمِل کی طَرَح پَھڑَکنا

ذبح کیے ہوئے پرندے کی طرح تڑپنا ، نہایت تکلیف میں ہونا ؛ بہت بے چین ہونا ۔

طائِرِ نِیم بِسْمِل کی طَرَح پَھڑَکْنا

عاشق کا بے قرار ہو کر تڑپنا ، بہت تڑپنا دید کا طالب ہونا ، مضطرب ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں جوش میں آنا کے معانیدیکھیے

جوش میں آنا

josh me.n aanaaजोश में आना

محاورہ

موضوعات: قمار بازی عشق

جوش میں آنا کے اردو معانی

فارسی، ہندی - فعل مرکب

  • ۱. اُبلنا ، کھولنا ، کھدبدانا.
  • ۲. ہیجان میں آنا تاؤ کھانا ، بل کھانا.
  • ۳. طغیانی پر آنا ، زوروں پر آنا ، چڑھاؤ پر ہونا.
  • ۴. ( محبت ، غصے وغیرہ کے ) جذبے میں بھرنا ،( کسی جذبے وغیرہ کا ) زور پکڑنا یا زورون پر آنا.
  • ۵. آپے سے باہر ہونا ، ( جوانی کا ) زور دکھانا ، غضب کرنا ، جلال میں آنا.
  • ۵. پھول جانا ، ورم ہو جانا ، سوج جانا ، آماس ہو جانا .

English meaning of josh me.n aanaa

Persian, Hindi - Compound Verb

  • swollen, swelling
  • run amok, be provoke, become excited, be angry, being carried, being encouraged
  • overflow, boil

जोश में आना के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, हिंदी - यौगिक क्रिया

  • आपे से बाहर होना, (जवानी का) ज़ोर दिखाना, ग़ज़ब करना, गुस्से में आना, जोर दिखाना, ज़ोर पकड़ना, ज़ोरों पर आना, आवेश में आना, प्रोत्साहित होना, ताव देखाना, बल खाना, चढ़ाव पर होना
  • उबलना, खौलना, जोश में आना
  • फूल जाना, वर्म हो जाना, सूज जाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جوش میں آنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جوش میں آنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone