تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کانجی ہاؤس" کے متعقلہ نتائج

کانجی

رائی زیرے نمک وغیرہ سے بنا ہوا کھٹّا پانی ، گاجر مولی وغیرہ کے اچار کا پانی ، کھٹا مان٘ڈ .

کانجی ہاؤس

آوارہ یا آزاد چھوڑے ہوئے لاوارث جانوروں کو بند کرنے کا سرکاری باڑا، جانوروں کو بند کرنے کا محکمہ جو جرمانہ اور جانور کی کھلائی (چارہ وغیرہ) کے پیسے لیکر چھوڑتا (آزد کرتا) تھا

اردو، انگلش اور ہندی میں کانجی ہاؤس کے معانیدیکھیے

کانجی ہاؤس

kaa.njii-houseकाँजी-हाउस

اصل: انگریزی

کانجی ہاؤس کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • آوارہ یا آزاد چھوڑے ہوئے لاوارث جانوروں کو بند کرنے کا سرکاری باڑا، جانوروں کو بند کرنے کا محکمہ جو جرمانہ اور جانور کی کھلائی (چارہ وغیرہ) کے پیسے لیکر چھوڑتا (آزد کرتا) تھا

English meaning of kaa.njii-house

Noun, Masculine

  • pound for astray cattle, green yard, a government or semi-government brothel where stray, unclaimed, and ownerless animals are kept

काँजी-हाउस के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह सरकारी या अर्द्ध सरकारी पशु-शाला जहाँ लोगों के छूटे या बहके हुए पशु पकड़ कर रखे जाते हैं, आवारा या आज़ाद छोड़े हुए लावारिस जानवरों को बंद करने का सरकारी बाड़ा, मवेशीखाना, कांजी हाउस, लावारिस पशुओं को बंद करने का बाड़ा

کانجی ہاؤس سے متعلق دلچسپ معلومات

کانجی ہاؤس کانجی بروزن فاعلن یا بروزن کام جی، تامل اور تیلیگو زبانوں کا لفظ ہے لیکن ہمارے یہاں غالباً انگریزی سے آیاہے۔ تامل/تیلیگو میں ’’کانجی‘‘ بہت پتلے پکائے ہوئے چاول کو کہتے ہیں، بلکہ اسے پکائے ہوئے چاولوں کی پیچ یا پساون کہہ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس میں غذائیت برائے نام ہوتی ہے۔ انگریزوں نے اسے Congee کہا لیکن تلفظ وہی کانجی رکھا۔ انگریزی انتظام میں جن سپاہیوں کو قید کی سزا دیتے تھے انھیں کھانے کے لئے صرف کانجی ملتی تھی۔ اس طرح، جس خیمے میں یہ قیدی رکھے جاتے تھے اسے Congee House کہنے لگے۔ یہی نام پھران باڑوں یا چھپر کے گھروں کے لئے منتقل ہوگیا جن میں آوارہ پھرنے والے جانوروں کو، یا کسی کے جانور کو بجبر اس کے مالک سے لے کر قید میں رکھا جاتا تھا۔ یہ لفظ انھیں معنی میں اب بھی اردو میں رائج ہے۔ انگریزی میں اب مستعمل نہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کانجی ہاؤس)

نام

ای-میل

تبصرہ

کانجی ہاؤس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone