تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے" کے متعقلہ نتائج

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

کیا پانی مَتْھنے سے بھی گِھی پَیدا ہوتا ہے

فضول کام سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، بلا وجہ خوش فہمی میں مبتلا رہنا مناسب نہیں

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

اَمِیر کا پاد بھی خُوشبُودار ہوتا ہے

دولت جملہ عیوب کی پردہ پوشی کرتی ہے

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

تُمھارے ہی تو سُرخاب کا پَر ہے

(طنزاً) تم ہی تو بڑے زبردست ہو

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

مُفْت کی شَراب قاضی نے بھی حَلال کی ہے

۔مثل ۔صفت کی چیز لینے میں کوئی بھی جائز ناجائز کا خیال نہیںکرتا۔؎

مُفْت کی شَراب قاضی کو بھی حَلال ہے

مثل ۔صفت کی چیز لینے میں کوئی بھی جائز ناجائز کا خیال نہیںکرتا۔؎

اَپْنا پیٹ تو کُتّا بھی پالْتا ہے

تن پروری کوئی خوبی نہیں، دوسروں کے کام آنا بڑی بات ہے

دانے پانی کی بات ہے

کُتّا بھی بَیٹْھتا ہے تو دُم ہلا کَر بَیٹْھتا ہے

جو شخص اپنے مکان کو میلا کچیلا اور گندہ رکھتا ہے اس کی نسبت صفائی کرنے کی تاکید میں بولتے ہیں

دَبے تو چِیونْٹی بھی کاٹْتی ہے

عاجز آکر کمزور بھی حملہ کر بیٹھتا ہے .

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

آدمی پانی کا بُلبُلا ہے

انسان کی زندگی ناپائیدار ہے

آدمی پانی کا بُلْبُلَہ ہے

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِیے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

پانی پِیا مُن٘ھ پَر آتا ہے

بات چھپی نہیں رہتی.

کیا گومتی کا پانی پیا ہے

عموماً اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو زنانہ پن کی باتیں کرتا ہے

چِیُوْن٘ٹی بھی دَبْنے پَر کاٹْتی ہے

کمزور شخص بھی تن٘گ آنے پر مقابلہ کرتا ہے

راگ بھی اَپْنے وَقْت کا اچّھا ہوتا ہے

ہر چیز اپنے موقع پر اچّھی ہوتی ہے

سان٘پ کی تو بھاپ بھی بُری

دُشمن گو بہت کمزور ہو پھر بھی بُرا ہے.

مان کا پان بھی بَہُت ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِئے

۔ (دہلی) طنزاً۔ ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا۔

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر گَئے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

مَن کو بھائے تو ڈھیلا بھی سِیپاری ہے

بری چیز بھی اگر دل کو پسند آتی ہے تو سب سے اچھی لگتی ہے ، جس چیز کو دل چاہے وہی بھلی معلوم ہوتی ہے

مَن کو بھائے تو ڈھیلا بھی سُپاری ہے

بری چیز بھی اگر دل کو پسند آتی ہے تو سب سے اچھی لگتی ہے ، جس چیز کو دل چاہے وہی بھلی معلوم ہوتی ہے

گُمان ہے

خیال ہے، اغلب ہے، یقین ہے

سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے

ساجھی کیسا ہی کمتر ہو دِق کرنے کو کافی ہے ۔

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

رُوپے کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت غافل اور متکبّر بنا دیتی ہے

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو کُمْہار کا خَر ہے

عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے ، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی

حَجَام کا اُسْتُرَہ میرے سَر پَر بھی پِھرتا ہے ، تُمھارے سَر پَر بھی

میں اور تم ایک جیسے ہیں ، سب لوگ ایک جیسے ہیں ، یکساں برتاؤ کے موقع پر مستعمل.

پانی کا ہَگا مُنْہ پَر آنا

عیب ظاہر ہوکر رہنا، کیے کی سزا پانا

تِین گُناہ تو خُدا بھی بَخْشْتا ہے

جب کسی سے معافی مان٘گنی ہو تو کہتے ہیں

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

مَزے کی بات تو یہ ہے

دل چسپ بات ، مقام حیرت ، تعجب کا مقام ، لطف کی بات

تو کیا ہوتا

کچھ نقصان نہ ہوتا؛ کسی صورت میں ہوتا، کیا شے ہوتا.

آج اِس کا دَور ہے تو کَل اُس کا دَوْر ہے

زمانہ ایک حال پر رہتا ہے ، آج کسی کا دروج ہے تو کل کسی کا ، دنیا کی ہر حالت عارضی وار ناپائدار ہے.

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

مِہر تو ہے پَر دُودھ نَہِیں

خالی خاطرداری ہے لینا دینا کچھ نہیں ، روکھی پھیکی محبت ہے

پانی کا ہَگا مُنْہ پَر نَہِیں آتا ہے

۔ (مثل) آسمان کا تھوکا مُنہ پر آتا ہے۔ کئے کا پھل ملتا ہے۔ عیب بغیر ظاہر ہوئے نہیں رہتا۔ ؎

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

اَولْتی کا پانی مَگْری پَر نَہِیں جاتا

سفلہ اور شریف برابر نہیں ہو سکتے

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے .

جَہاں نَشیب ہوتا ہے وَہیں پانی مَرتا ہے

رک : جہاں گڑھا الخ.

موم ہو تو پِگھلے ، کَہِیں پَتَّھر بھی پِگھلا ہے

سخت دل آدمی کے متعلق کہتے ہیں

کُچْھ خَرْچ ہوتا ہے !

اختیار آنے نہ آنے میں ہے جبر اس میں نہیں کچھ خرچ ہوتا ہے ہاں منہ سے فرماتے ہوئے

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے کے معانیدیکھیے

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

kalaal kii dukaan par paanii bhii piyo to sharaab kaa gumaan hotaa haiकलाल की दुकान पर पानी भी पियो तो शराब का गुमान होता है

ضرب المثل

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے کے اردو معانی

  • بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

कलाल की दुकान पर पानी भी पियो तो शराब का गुमान होता है के हिंदी अर्थ

  • बुरी संगत में रहने वाले को भी बुरा समझा जाता है, बुरे स्थान पर मात्र जाने से ही लोग संदेह करने लगते हैं कि यह भी बुराई में सम्मिलित है

    विशेष - मदिरा मानत है जगत, दूध कलाली हाथ।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words