تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَھڑْکا" کے متعقلہ نتائج

کَھٹْکَہ

رک : کھٹکا.

کَھٹْکا

(ہندو) آہٹ ، نقصان ، ضرر ، اندیشہ ، دغدغہ ، گمان ، شک.

کَھٹْکَہ دار

وہ چیز جس میں کھٹکا لگا ہو ، آواز پیدا کرنے والا ، اسپرنگ والا ، کَل.

کَھٹْکا باندْھنا

(کاشت کاری) پھل دار درخت میں بان٘س کی پور وغیرہ پرندوں کے اُڑانے کے واسطے باندھنا.

کَھٹْکا بَندْھنا

دھڑکا پیدا ہونا ، خوف طاری ہونا ، ڈر ہونا.

کَھٹْکا گُزَرْنا

خوف محسوس ہونا، ڈر لگنا، اندیشہ ہونا

کَھٹْکا پَڑ جانا

خوف یا اندیشہ پیدا ہو جانا ، تشویش ہونا ، وہم خلش.

کَھٹْکاؤ

کھٹک، خلش، چُبھن

کَھٹْکانا

زنجیر ہلانا، دستک دینا، دروازہ کھٹکھٹانا

کَھٹْکار

ایسی آواز جس میں موسیقیت کے ساتھ گمک ہو

کَھٹْکا ہُوا

ڈرا ہوا، چونکا ہوا

کَھٹْکا ہونا

آہٹ ہونا ، کھٹ کی آواز ہونا.

کَھٹْکا کَرنا

کھڑکانا ، خبردار کے لیے کسی چیز سے آواز پیدا کرنا ، کھٹکھٹانا ، ہوشیار کرنا ، چوکنّا کرنا.

کَھٹْکا لَگنا

فکر رہنا، اندیشہ رہنا

کَھٹْکا مِٹْنا

اندیشہ دور ہونا، ڈر و خوف جاتے رہنا

کَھٹْکا مِٹانا

خلش دُور کر دینا ، چُبھن ختم کر دینا.

کَھٹْکا لَگا رَہنا

فکر و تشویش رہنا ، اندیشہ رہنا ، دھڑکا لگا رہنا.

کَھٹْکا لَگا ہونا

دل میں اندیشہ ہونا، خوف غالب ہونا

کَھٹْکا مِٹا دینا

اندیشہ دُور کرنا ، فکر رفع کرنا ، خطرے کو ٹالنا.

چور کَھٹْکا

(نجّاری) دروازے کے کوڑاوں کو اندر سے بند رکھنے کی پرانی وضع کی آڑ.

اُلٹاؤُ کَھٹْکا

وہ ہینڈل یا سوئچ وغیرہ جس میں ایک رخ سے دوسرے رخ پلٹ دیے جانے کی صلاحیت ہو ، (انگریزی) Reversing Switch

داب کَھٹْکا

دبانے والا پُرزہ (انگ ، Press Button) ۔

پاؤں کا کَھٹْکا

پاؤں کی آہٹ

پاؤں کا کَھٹْکا

۔ پاؤں کی آہٹ ۔ ؎

پَتّا کَھٹْکا بَنْدَہ سَرْکا

اشارے سے مطلب تاڑ لیا (کمال ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں) ، کسی خطرے وغیرہ کی آہٹ پاتے ہی نوک دم بھاگنے کے موقع پر بھی بولتے ہیں ۔

پَتّا کَھٹْکا بَنْدَہ سَٹْکا

اشارے سے مطلب تاڑ لیا (کمال ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں) ، کسی خطرے وغیرہ کی آہٹ پاتے ہی نوک دم بھاگنے کے موقع پر بھی بولتے ہیں ۔

آواز کا کَھٹْکا

(موسیقی) آواز میں ہلکا سا جھٹکا جو دل کو متاثر کرے، اور بھلا معلوم ہو، دل میں آواز کے گڑ جانے کی کیفیت

کِیلی کا کَھٹْکا نَہِیں

کسی شے کا ذرا خوف و اندیشہ نہیں .

آواز میں کَھٹْکا ہونا

آواز میں دلکشی کی تاثیر ہونا، آواز کا دل میں گڑنا

پَتّا کَھٹْکا بَنْدَہ بَھڑْکا

اشارے سے مطلب تاڑ لیا (کمال ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں) ، کسی خطرے وغیرہ کی آہٹ پاتے ہی نوک دم بھاگنے کے موقع پر بھی بولتے ہیں ۔

کِیل کا کَھٹْکا نَہِیں ہونا

کسی طرح کا کھٹکا نہ ہونا ، ذرا بھی خوف و اندیشہ نہ ہونا .

سَر گَھڑی کا کَھٹْکا بَنا ہُوا ہَے

بُوڑھی عورتوں کے سر ہلنے کی پھبتی

جان کا کَھٹْکا

رک : جان کا ڈر.

ٹَپْکے کا کَھٹْکا

رک : ٹپکے کا ڈر.

چور کا کَھٹْکا

چوری کا خطرہ ، سامان غائب ہونے کا ڈر.

کِیلی کا کَھٹْکا نہ ہونا

۔ (دہلی) کیل کا کھٹکا نہیں۔

کِیل کا کَھٹْکا نَہ ہونا

کسی طرح کا کھٹکا نہ ہونا ، ذرا بھی خوف و اندیشہ نہ ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں کَھڑْکا کے معانیدیکھیے

کَھڑْکا

kha.Dkaaखड़का

اصل: ہندی

وزن : 22

کَھڑْکا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کھڑکنے کی آواز، کھٹکا، کھڑکھڑاہٹ
  • بانس کا جھوجرا ٹکڑا یا ٹین کا خالی ڈبہ، جسکو درخت میں لٹکا دیتے ہیں اور اسے ہلا کر پرندوں کو اڑاتے ہیں، کھٹکا
  • میدان جنگ میں یا بادشاہ اور امرا کی سواری کے آگے گایا جانے والا خاص قسم کا گیت یا نغمہ، کڑکا
  • کھڑکنا کا حاصل مصدر، تراکیب میں مستعمل

شعر

English meaning of kha.Dkaa

Noun, Masculine

  • knock, rap, rattle, clatter
  • a piece of wood or a tin can hung somewhere to create noise in order to scare birds away
  • a song sang in war

खड़का के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • = खरका।
  • खटका।

کَھڑْکا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَھڑْکا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَھڑْکا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone