تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچ" کے متعقلہ نتائج

خَرْچ

صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

خَرْچَہ

صرف، صرفہ، مصارف

خَرْچ ہونا

اِستعمال میں آنا، صرف ہونا، موضوع سخن بننا

خَرْچ پَر خَرْچ رَہنا

بہت زیادہ خرچ ہونا

خَرْچ اُجْلے ہونا

ایسے اِخراجات جو ظاہر میں بھی معلوم ہو سکیں ، سفید پوشی.

خَرْچ خانَہ داری

گھر کا خرچ .

خَرْچِ خَیْمَہ

وہ خرچ جو خیموں پر یا ان کی باربرداری پر ہو

خَرْچی

خرچ کرنے والا

خَرْچا

رک : خرچ .

خَرْچُو

بہت خرچ کرنے والا، فضول خرچ

خَرْچَہ جانا

ختم ہو جانا ، صرف ہونا ، لگ جانا .

خَرْچنا

صَرف کرنا، خرچ کرنا، لگانا، کام میں لانا، اِستعمال کرنا (چیز، جان، جسم)

خَرْچِیا

بہت خرچ کرنے والا ، خرچیلا.

خَرْچ بَرْچ

رک : خرچ معنی نمبر ۲.

خَرْچِیلا

خرَاچ، جو ضرورت سے زیادہ یا بے ضرورت روپیہ خرچ کرتا ہو، فضول خرچ، مُسْرِف

خَرْچال

جنس حبارہ کے خاندان کا ، سرخاب کی نسل سے نِیلے پروں والا آبی جانور ، تگدری ، تغدری ، حباریٰ (لاط : بَسْتَر حبارہ (Hustar Hubara) .

خَرْچ سے سَمَنْدَر خالی ہو جاتا ہے

دولت کِتنی ہی ہو خرچ کرنے سے ختم ہو جاتی ہے

خَرْچ باٹ

زاد راہ ، سفر خرچ.

خَرْچ پات

پانوں کا خرچ، ضروری اِخراجات کے علاوہ ذاتی خرچ

خَرْچَنگ

آسمان کے چوتھے برج کا نام، سرطان

خَرْچ دینا

صرف کے واسطے پیشگی روپیہ دینا

خَرْچَہ بَحِساب رَسَدی

(قانون) حِصّہ کے موافق خرچہ.

خَرْچِ روز مَرَّہ

روز کا خرچ

خَرْچ پانی

روزانہ کی ضرورت ، اِخراجات .

خَرْچ کَرْنا

برتنا، اِستعمال کرنا، صرف کرنا، اُٹھانا

خَرْچ چَلْنا

سلیقے اور کفایت سے خرچ ہونا یا پُورا پڑنا، گُزر بسر ہونا، مصارف برداشت کرنا

خَرْچ اُٹْھنا

خرچ اُٹْھانا کا لازم، خرچ ہونا، صرف ہونا، صرفہ برداشت ہونا

خَرْچ پَڑْنا

صرفہ ہونا ؛ ٹِکٹ لگنا .

خَرْچ ڈالْنا

(عوام) صرف کر ڈالنا.

خَرْچ خَیرات

وہ مصارف جو خیرات کے طور پر کئے جائیں

خَرْچ اِخْراج

روپیہ جو خرچ کیا جائے ، مصارف ، صرفہ .

خَرْچِ مُلْک

خَرْچ نِکَلْنا

خرچ نکالنا (رک) کا لازم .

خَرْچ اُٹھانا

صرفہ برداشت کرنا، کسی چیز کے مصارف اپنے ذِمّہ لینا، کفیل ہونا

خَرْچ نِکالْنا

کِسی چیز کی فروخت سے اس کا خرچ پُورا کرنا .

خَرْچ چَلانا

مصارف برداشت کرنا ، اِخراجات کی پابجائی کرنا ، سلیقے اور کِفایت سے خرچ پُورا کرنا .

خَرْچ اَکَھْرنا

خرچ بُرا معلوم ہونا یا ناگوار گُزَرْنا ، مُسلسل خرچ ہونا.

خَرْچ اَکَھڑنا

خرچ برا معلوم ہوتا رہنا، مسلسل خرچ ہونا

خَرْچ آ پَڑنا

دفعۃً کوئی کام ہو جانا جس میں خرچ کرنا پڑے .

خَرْچ کی تَنْگی

اتنی قلیل آمدنی جو ضرور سے کم ہو، روپے پیسے کی کمی .

خَرْچ اَدا کَرْنا

مصارف برداشت کرنا .

خَرْچا جانا

ختم ہو جانا ، صرف ہونا ، لگ جانا .

خَرْچی چَلْنا

بدکاری کا پیشہ کرایا جانا.

خَرْچِ بالائی

(کنایۃً) تھکن ، تکلیف ، پریشانی.

خَرْچی کَمانا

زن فاحشہ کا پیشہ اختیار کرنا ، بدکاری کرا کے روپیہ کمانا.

خَرْچِ خانْگی

خَرْچ گَھنا اَور پَیدا تھوڑی، کِس پَر بانْدُھوں گھوڑا گھوڑی

آمدنی کم اور خرچ زیادہ ہے کیا کروں، بغیر آمدنی کے کوئی شوق آخر کیسے کیا جا سکتا ہے

خَرْچی اُٹھانا

بدکار عورتوں کی کمائی اپنے قبضہ میں کر لینا.

خَرْچی بُلْوانا

طوائف کے ساتھ وقت گُزارنے کے لئے اُس کو طلب کرنا.

خَرْچِ اِخْراجات

روپیہ جو خرچ کیا جائے، مصارف، صرفہ

خَرْچِ مُتَفَرِّقات

وہ خرچ جو تخمینہ میں نہ آیا ہو

خَرْچی بَھرْ لینا

پیسے وصول کر لینا .

جَمْع خَرْچ

(تجارت) وہ کاغذ جس میں آمد و خرچ اکھٹا ایک جگہ لکھا جائے، آمدنی اور صرف کا حساب، آمدنی ومصارف، جمع رقم کا گوشوارہ

شَہ خَرْچ

فضول خرچ ، بے موقع اور بے جا خرچ کرنے والا، شاہ خرچ

دَسَہْرَہ خَرْچ

ایک محصول جوزمیندار کاشتکاروں پر دسہرے کے خرچ کے لیے لگادیتے ہیں .

راہ خَرْچ

سفر خرچ، راستے کے مصارف، سفر کے اخراجات

اِلٰہی خَرْچ

شاہانہ خرچ، فضول خرچی (بیشتر ایسے موقع پر مستعمل ہے جہاں خرچ بہت اور آمدنی کم ہو)

پوشِیدَہ خَرْچ

وہ خرچ جو چھپا کر کیا جائے؛ خفیہ محکمے کے متعلق خرچ .

شاہ خَرْچ

بہت خرچ كرنے والا، خرچیلا، بے دریغ خرچ كرنے والا، حد سے زیادہ سخی

دَسَہْرا خَرْچ

ایک محصول جوزمیندار کاشتکاروں پر دسہرے کے خرچ کے لیے لگادیتے ہیں .

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچ کے معانیدیکھیے

خَرْچ

KHarchख़र्च

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: ریاضی

خَرْچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

    مثال - آمدنی سے زیادہ خرچ سمجھ دار انسانی کی پہچان نہیں ہو سکتی

  • صرف کرنےکی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ
  • استعمال، کام میں لانا
  • (ریاضی) نکالا ہوا، باقی بچا ہوا

شعر

English meaning of KHarch

Noun, Masculine

  • outgoings, disbursements, expenditure, expenses

    Example - Amdani se zyada kharch samajhdar insan ki pahchan nahin ho sakti

  • means of meeting expenses, resources
  • price, cost, charge, outlay
  • debit, the debit side (of an account)

ख़र्च के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर्फ़ अर्थात व्यय, लाभ, आमद का विलोम

    उदाहरण - आमदनी से ज़्यादा ख़र्च समझदार इंसान की पहचान नहीं हो सकती

  • उपभोग करने की चीज़, गुज़र-बसर करने के लिए रुपया-पैसा
  • इस्ते'माल अर्थात प्रयोग करना, काम में लाना
  • (गणित) निकाला हुआ, बाक़ी अर्थात शेष बचा हुआ

خَرْچ کے مترادفات

خَرْچ کے متضادات

خَرْچ سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ اول مفتوح، دوم ساکن، یہ لفظ نہ فارسی ہے نہ ترکی، خالص اردو ہے۔ اس لفظ کے معنی معروف ہیں: ’’صرفہ، یعنی کسی کام یا شے پر زر ، روپیہ پیسہ، کا استعمال کرنا، انگریزی میں Expense/Expenditure‘‘۔ فارسی میں ایک لفظ ’’خرج‘‘ البتہ ہے لیکن اردو ’’خرچ‘‘ کے معنی میں ’’خرج‘‘ فارسی میں نہیں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’خرج‘‘ کے معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ وغیرہ ہیں۔ اردو میں بھی ’’خرچ‘‘ کے ایک معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ ہیں، مثلاً ’’سفر خرچ‘‘ (بے اضافت، یعنی وہ رقم جو سفر میں اور سفر کے خرچ کے لئے ہو، خرچ سفر)، اور انشا ؎ حوصلہ ہے فراخ رندوں کا خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے غالب نے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’خرچ‘‘ استعمال کیا ہے، اور یہ فارسی کے اعتبار سے غلط ہے۔ عربی کے لحاظ سے درست ہوسکتا ہے، کہ عربی میں ’’خرج/اخراج‘‘ بمعنی ’’نکلنا، ادا ہونا، نکالنا‘‘ ہے ؎ نہ کہہ کہ گریہ بمقدار حسرت دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا فارسی میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’برآمدن‘‘ اور اس کا متضاد ’’دخل‘‘ بمعنی ’’درآمدن‘‘ مستعمل ہیں۔ استعاراتی طور پر ’’دخل و خرج‘‘ کو ’’آمدنی اور صرفہ‘‘ کے معنی میں بیشک استعمال کیا گیا ہوگا، اگرچہ اس کی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ بہر حال، ممکن ہے اردو والوں نے فارسی اور عربی میں ’’خرج‘‘ کے مختلف معنوں پر مبنی کرکے ’’خرچ‘‘ بنا لیا ہو۔ لیکن اردو کی مزید طباعی دیکھئے کہ فارسی لفظ کی طرح اس کے آخر میں ہائے ہوز لگا کر ’’خرچہ‘‘ بنایا۔ معنی کے اعتبار سے ’’خرچ‘‘ اور’’خرچہ‘‘ بالکل ایک ہیں۔ ’’خرچہ‘‘ میں ہائے ہو زمزید علیہ ہے اورکوئی معنی نہیں دیتی، جیسے ’’موج/موجہ‘‘۔ دیکھئے،’’ آوازہ‘‘۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچا‘‘ بجاے ’’خرچہ‘‘ صیحح املا نہیں۔ دیکھئے، ’’خرچہ پانی‘‘، ’’ہائے مختفی‘‘۔ ہم نے ’’خرچ‘‘سے مصدر’’خرچنا‘‘ بھی بنالیا۔ یہ پہلے بہت عام تھا لیکن اب ذرا کم سننے میں آتا ہے۔ شیخ مبارک آبرو ؎ مفلس تو شید بازی کرکے نہ ہو دوانہ سودا بنے گا اس کا جن نے کہ نقد خرچا پھر، اردو والوں نے عربی کے طرز پر صیغۂ مبالغہ میں ’’خراچ‘‘ بنایا، یعنی ’’بہت خرچ کرنے والا‘‘، جیسے ’’فیض/فیاض۔‘‘ پھر، ارد و کے قاعدے سے ’’خرچیلا‘‘ بنایا، جیسے ’’بھڑک/بھڑکیلا، رنگ/رنگیلا، لچک/لچکیلا‘‘ وغیرہ۔کسی بگڑے دل نے ’’خرچی‘‘ بمعنی ’’طوائف کی اجرت‘‘، وضع کردیا اور پھر اس سے کئی محاورے وجود میں آگئے۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچیلا‘‘ کے دونوں معنی درست ہیں: (۱) بہت خرچ کرنے والا، اور (۲) وہ کام جس میں بہت روپیہ خر چ ہو، یا ہونے کا امکان ہو۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ’’خرچ‘‘ کا لفظ فارسی میں بالکل معدوم نہیں۔ ہندوستانی فارسی گویوں نے اسے ضرور لکھا ہوگا، کیوں کہ ’’بہارعجم‘‘، اور اس کے حوالے سے ’’غیاث اللغات‘‘، اور ’’فرہنگ آنند راج‘‘ میں درج ہے کہ یہ لفظ ’’عوام کالانعام‘‘ (عوام، جو مویشیوں کی طرح بے علم ہیں) میں رائج ہے۔ اردو میں بہر حال اسے عربی فارسی الفاظ کی طرح مع عطف و اضافت استعمال کیا گیا ہے، میر ؎ عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہئے ممکن ہے کسی کو خیال ہو کہ میر نے ’’خرج‘‘ جیم عربی سے لکھا ہو گا۔ فورٹ ولیم ایڈیشن اس وقت سامنے نہیں، لیکن نول کشوری کلیات میر، مطبوعہ ۸۶۸۱، اور ظل عباس عباسی کا ایڈیشن (۷۶۹۱) جو فورٹ ولیم پر مبنی ہے، دونوں میں جیم فارسی سے ’’خرچ‘‘ ہی لکھا ہے۔ اور اگر یہ مان بھی لیں کہ میر نے جیم عربی سے ’’خرج‘‘ لکھا ہوگا، تو اس سے بھی کچھ بات بنتی نہیں، کہ مستند فارسی میں ’’خرج‘‘ مع جیم عربی کا وجود بمعنی ’’خرچ‘‘ مع جیم فارسی بہر حال مشکوک ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں ’’خرچ‘‘ ہے، لیکن اس سے بنے ہوئے کئی دوسرے الفاظ کاوہاں پتہ نہیں، اور نہ ’’خرچ‘‘ مع اضافت یا عطف کی کوئی مثال وہاں ملتی ہے۔دیکھئے،’’ خرچ بالائی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone