تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچ" کے متعقلہ نتائج

مَتاع

وہ چیز جس سے نفع حاصل ہو جیسے تجارت کا مال، مال و اسباب، پونجی، اسباب، سرمایہ

مَتا

خیال، رائے، صلاح، مشورہ

مَتَاعِ جَاں

جان جو قیمتی متاع ہے، نقدِ جان، متاع حیات

مَتاعِ دِل

دولتِ دل، مراد دل

مَتاعِ غَم

غم کی دولت، مراد: غم جسے شاعر سرمایۂ معاملہ بندی سمجھتے ہیں

مَتاعِ دَرْد

درد کا سرمایہ، درد کی دولت

مَتاعِ زِندگی

زندگی کی دولت، قیمتی زندگی، متاع حیات

مَتاع عُمر

زندگی کی کمائی، مراد، عمر، متاع حیات

متاع گراں

مہنگا سامان، گراں اشیا

مَتاعِب

تکالیف، مصائب، مشکلات، رنج و غم، تھکان

مَطاعِم

کھانے کی چیزیں ، کھانے ، طعام ۔

مَطاعِن

طعان کی جمع، طعنے، تکلیف دہ اعتراضات، عیوب، حرف گیری، ملامتیں

مَتاعِ زِیست

متاع زندگی، متاع حیات، قیمتی زندگی

مَتاعِ رَواں

بکنے والا مال

مَتاع بُردَہ

لُوٹا ہوا مال یا اسباب

مَتاعِ نَفَس

زندگی کی دولت

مَتاعِ فَخْر

فخر کی دولت ، سرمایہ جس پر فخر کیا جاسکے ، قیمتی شے ۔

مَتاع کارْوَاں

قافلے کا مال و اسباب، مراد، اصل ملکیت

مَتاع غُرُور

تکبر کی جگہ، غرور کا سامان، دنیا، جہاں

مَتاعِ عَزِیز

عزیز دولت

مَتاع ہَستی

زندگی کی متاع، دولتِ حیات

مَتاعِ دُنیَوی

دنیاوی دولت ؛ مراد : دولت ۔

مَتاع حَیات

زندگی کی پونجی ، سرمایہء زندگی ؛ مراد : زندگی جو قیمتی شے ہے ، نقد جان ۔

مَتاعِ چَشمَک

دیکھنے کی صلاحیت یا قوت ، بصارت ۔

مَتاعِ یُوسُفی

(لفظاً) یوسف کی متاع ؛ (مجازاً) حسن ، خوبصورتی ۔

مَتاعِ مُشتَرَک

دولت جو سانجی ہو ، مشترک سرمایہ یا ملکیت (انفرادی کے مقابل) ۔

مَتاع بے بَہا

بیش قیمت چیز، قیمتی اثاثہ یا مال

مَتاعِ آخِرَت

مَتاعِ گُم گََشتَہ

کھوئی ہوئی دولت، سرمایہ جو ہاتھ سے جاتا رہا ہو

مَتاعِ گِراں مایَہ

متاعِ بے بہا ، قیمتی دولت ، بیش قیمت شے ؛ عزیز چیز ۔

مَتاعِ گِراں بَہا

متاعِ بے بہا ، قیمتی دولت ، بیش قیمت شے ؛ عزیز چیز ۔

مَتاع دِین و دانِش

دین و دا نش کی دولت جواصل سرمایہ ہے

مَتاع لَوح و قَلَم

تختی اور خامہ، خدا کے احکام کی تختی اور اس کے لکھنے کا قلم قدرت

مَتاع کَس مَخَر

ناقص مال جس کا کوئی خریدار نہ ہو

مِٹائی

مٹنے یامٹانے کی کیفیت یا عمل ، مٹانا ، مٹنا ۔

مِتائی

دوستانہ، دوستی

مَتا کَرنا

مشورہ کرنا ، صلاح دینا ، نصیحت کرنا ؛ سازش کرنا

مَتا ٹھاننا

رائے سے اتفاق کرنا ؛ ارادہ کرنا

مَتا مَتنا

مشورہ کرنا

مِٹانا

معدوم کرنا، بانودکرنا، کسی چیز کے موجودہ آثارکا مٹانا، بے نشان کرنا، زائل کرنا، کھرچنا، چھیلنا، تباہ کرنا، بربادکرنا، منسوخ کرنا، ردکرنا

مٹا دینا

کھرچنا، چھیلنا، صاف کرنا

مِٹا ہُوا

عاشق، فریفتہ

مَطاوی

پیچیدگیاں ، گتھیاں ، الجھنیں ، دشواریاں۔

مَطابِع

مطبع کی جمع، بہت سے مطبع یا چھاپے خانے

مَطامِع

وہ چیزیں جن کی خواہش کی جائے؛ چیزیں جن کی حرص کی جائے ، لالچ پر اُکسانے والی چیزیں ۔

مَطالِع

طلوع ہونے کی جگہیں ، ستاروں کے چڑھنے کے مقامات

مِٹاوْنا

رک : مٹانا ۔

مَتانَوی

۔(ع)صفت۔تکلیف پانے والا ۔

مَطالِعِ بُرُوج

کسی خاص مقام پر متعلقہ بروج کا نمودار ہونا ۔

مَتائِل

۔(ع)صفت۔تامل کرنے والا۔غور کرنے والا ۔سوچنے والا۔

مطامح

نظارے، تماشے

مَطارِح

پھینکنے کی جگہیں ؛ چیز ڈالنے کی جگہیں ۔

متارَکَہ

جنگ بندی ۔

مَتانَتِ فِکر

فکر کی سنجیدگی ، فکر کی متانت ، تفکر کا ثقہ ہونا ، فکر و تعقل کا قابل بھروسا ہونا ۔

مَتارَکَہ جَنگ

عارضی صلح ، جنگ بندی ۔

مِٹائے نَہ مِٹْنا

مٹانے سے بھی نہ مٹنا ، کسی طرح مٹنا نہ زائل ہونا ، کسی طرح محو نہ ہونا ۔

مَٹارا

ناریل یا تاڑ کی شاخ ، ڈنڈا

مَتانی

۔(ھ)مونث۔۱۔اصطبل میں گھوڑے کی پیشاب کرنے کی جگہ۔۲۔گھوڑے کا پیشاب۔

مَتاری

(عم) ماں ۔

مَتارا

(دکن) ملکیت کی کوئی چیز ، ملکیت ، جائداد ، اثاثہ ، دولت ، مال ، مال تجارت

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچ کے معانیدیکھیے

خَرْچ

KHarchख़र्च

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: ریاضی

خَرْچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

    مثال - آمدنی سے زیادہ خرچ سمجھ دار انسانی کی پہچان نہیں ہو سکتی

  • صرف کرنےکی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ
  • استعمال، کام میں لانا
  • (ریاضی) نکالا ہوا، باقی بچا ہوا

شعر

English meaning of KHarch

Noun, Masculine

  • outgoings, disbursements, expenditure, expenses

    Example - Amdani se zyada kharch samajhdar insan ki pahchan nahin ho sakti

  • means of meeting expenses, resources
  • price, cost, charge, outlay
  • debit, the debit side (of an account)

ख़र्च के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर्फ़ अर्थात व्यय, लाभ, आमद का विलोम

    उदाहरण - आमदनी से ज़्यादा ख़र्च समझदार इंसान की पहचान नहीं हो सकती

  • उपभोग करने की चीज़, गुज़र-बसर करने के लिए रुपया-पैसा
  • इस्ते'माल अर्थात प्रयोग करना, काम में लाना
  • (गणित) निकाला हुआ, बाक़ी अर्थात शेष बचा हुआ

خَرْچ کے مترادفات

خَرْچ کے متضادات

خَرْچ سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ اول مفتوح، دوم ساکن، یہ لفظ نہ فارسی ہے نہ ترکی، خالص اردو ہے۔ اس لفظ کے معنی معروف ہیں: ’’صرفہ، یعنی کسی کام یا شے پر زر ، روپیہ پیسہ، کا استعمال کرنا، انگریزی میں Expense/Expenditure‘‘۔ فارسی میں ایک لفظ ’’خرج‘‘ البتہ ہے لیکن اردو ’’خرچ‘‘ کے معنی میں ’’خرج‘‘ فارسی میں نہیں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’خرج‘‘ کے معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ وغیرہ ہیں۔ اردو میں بھی ’’خرچ‘‘ کے ایک معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ ہیں، مثلاً ’’سفر خرچ‘‘ (بے اضافت، یعنی وہ رقم جو سفر میں اور سفر کے خرچ کے لئے ہو، خرچ سفر)، اور انشا ؎ حوصلہ ہے فراخ رندوں کا خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے غالب نے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’خرچ‘‘ استعمال کیا ہے، اور یہ فارسی کے اعتبار سے غلط ہے۔ عربی کے لحاظ سے درست ہوسکتا ہے، کہ عربی میں ’’خرج/اخراج‘‘ بمعنی ’’نکلنا، ادا ہونا، نکالنا‘‘ ہے ؎ نہ کہہ کہ گریہ بمقدار حسرت دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا فارسی میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’برآمدن‘‘ اور اس کا متضاد ’’دخل‘‘ بمعنی ’’درآمدن‘‘ مستعمل ہیں۔ استعاراتی طور پر ’’دخل و خرج‘‘ کو ’’آمدنی اور صرفہ‘‘ کے معنی میں بیشک استعمال کیا گیا ہوگا، اگرچہ اس کی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ بہر حال، ممکن ہے اردو والوں نے فارسی اور عربی میں ’’خرج‘‘ کے مختلف معنوں پر مبنی کرکے ’’خرچ‘‘ بنا لیا ہو۔ لیکن اردو کی مزید طباعی دیکھئے کہ فارسی لفظ کی طرح اس کے آخر میں ہائے ہوز لگا کر ’’خرچہ‘‘ بنایا۔ معنی کے اعتبار سے ’’خرچ‘‘ اور’’خرچہ‘‘ بالکل ایک ہیں۔ ’’خرچہ‘‘ میں ہائے ہو زمزید علیہ ہے اورکوئی معنی نہیں دیتی، جیسے ’’موج/موجہ‘‘۔ دیکھئے،’’ آوازہ‘‘۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچا‘‘ بجاے ’’خرچہ‘‘ صیحح املا نہیں۔ دیکھئے، ’’خرچہ پانی‘‘، ’’ہائے مختفی‘‘۔ ہم نے ’’خرچ‘‘سے مصدر’’خرچنا‘‘ بھی بنالیا۔ یہ پہلے بہت عام تھا لیکن اب ذرا کم سننے میں آتا ہے۔ شیخ مبارک آبرو ؎ مفلس تو شید بازی کرکے نہ ہو دوانہ سودا بنے گا اس کا جن نے کہ نقد خرچا پھر، اردو والوں نے عربی کے طرز پر صیغۂ مبالغہ میں ’’خراچ‘‘ بنایا، یعنی ’’بہت خرچ کرنے والا‘‘، جیسے ’’فیض/فیاض۔‘‘ پھر، ارد و کے قاعدے سے ’’خرچیلا‘‘ بنایا، جیسے ’’بھڑک/بھڑکیلا، رنگ/رنگیلا، لچک/لچکیلا‘‘ وغیرہ۔کسی بگڑے دل نے ’’خرچی‘‘ بمعنی ’’طوائف کی اجرت‘‘، وضع کردیا اور پھر اس سے کئی محاورے وجود میں آگئے۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچیلا‘‘ کے دونوں معنی درست ہیں: (۱) بہت خرچ کرنے والا، اور (۲) وہ کام جس میں بہت روپیہ خر چ ہو، یا ہونے کا امکان ہو۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ’’خرچ‘‘ کا لفظ فارسی میں بالکل معدوم نہیں۔ ہندوستانی فارسی گویوں نے اسے ضرور لکھا ہوگا، کیوں کہ ’’بہارعجم‘‘، اور اس کے حوالے سے ’’غیاث اللغات‘‘، اور ’’فرہنگ آنند راج‘‘ میں درج ہے کہ یہ لفظ ’’عوام کالانعام‘‘ (عوام، جو مویشیوں کی طرح بے علم ہیں) میں رائج ہے۔ اردو میں بہر حال اسے عربی فارسی الفاظ کی طرح مع عطف و اضافت استعمال کیا گیا ہے، میر ؎ عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہئے ممکن ہے کسی کو خیال ہو کہ میر نے ’’خرج‘‘ جیم عربی سے لکھا ہو گا۔ فورٹ ولیم ایڈیشن اس وقت سامنے نہیں، لیکن نول کشوری کلیات میر، مطبوعہ ۸۶۸۱، اور ظل عباس عباسی کا ایڈیشن (۷۶۹۱) جو فورٹ ولیم پر مبنی ہے، دونوں میں جیم فارسی سے ’’خرچ‘‘ ہی لکھا ہے۔ اور اگر یہ مان بھی لیں کہ میر نے جیم عربی سے ’’خرج‘‘ لکھا ہوگا، تو اس سے بھی کچھ بات بنتی نہیں، کہ مستند فارسی میں ’’خرج‘‘ مع جیم عربی کا وجود بمعنی ’’خرچ‘‘ مع جیم فارسی بہر حال مشکوک ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں ’’خرچ‘‘ ہے، لیکن اس سے بنے ہوئے کئی دوسرے الفاظ کاوہاں پتہ نہیں، اور نہ ’’خرچ‘‘ مع اضافت یا عطف کی کوئی مثال وہاں ملتی ہے۔دیکھئے،’’ خرچ بالائی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone