تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَھٹْمَل" کے متعقلہ نتائج

کَھٹْمَل

ایک سیاہی مائل سرخ رنگ کا کیڑا جو چارپائیوں وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے اور آدمی کا خون چوستا ہے، کھٹ کیڑا

کَھٹْمَل دانی

چارپائی پر بچھانے یکا لگانے کا ایسا کپڑا وغیرہ جو کھٹملوں کو بستر تک نہ پہنچنے دے ، ایک قسم کی مچھر دانی جس کے حاشیے موٹے کپڑے کے ہوتے ہیں اور انہیں دری وغیرہ کے نیچے چارپائی پر دبا دیا جاتا ہے تو کھٹمل اند داخل نہیں ہو سکتے ؛ لکری کی چوڑی سوراخ دار پٹّی جو سرہانے اور پائنتی میں رکھ دی جاتی ہے تاکہ کھٹمل اس کے سوراخوں میں آ جائیں ، اسے صبح اٹھا کر جھاڑ کر کھٹمل مار دیے جاتے ہیں.

سِپَری کَھٹْمَل

کھٹملوں کی ایک قسم.

چوبی کَھٹْمَل

چوبی جُوں ، رک : کھٹمل .

چَکَّر کَھٹْمَل

ایک قسم کا نہایت مفید کھٹمل ہے جو امریکہ اور بعض دیگر ملکوں میں پایا جاتا ہے ، یہ ان حشرات کو مار ڈالتا ہے جو روئی کے اندر پیدا ہوتے ہیں اور روئی کو برباد کرتے ہیں، انگ : Whell-Bug

اردو، انگلش اور ہندی میں کَھٹْمَل کے معانیدیکھیے

کَھٹْمَل

khaTmalखटमल

اصل: سنسکرت

وزن : 22

دیکھیے: اُڑَس

موضوعات: حشرات

کَھٹْمَل کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک سیاہی مائل سرخ رنگ کا کیڑا جو چارپائیوں وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے اور آدمی کا خون چوستا ہے، کھٹ کیڑا
  • ایک سیاہ رنگ کے پہاڑی پھل کا نام جسے کھاتے ہیں

شعر

English meaning of khaTmal

Noun, Masculine

  • bug, bedbug
  • a wild fruit

खटमल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • खाट, पलँग और कुर्सियों की दरारों में रहने वाला मटमैले रंग का कीड़ा जो खून पीता है, खटकीड़ा, एक स्याही माइल लाल रंग का कीड़ा जो चारपाइयों में पैदा होता है जो मनुष्य के शरीर का रक्त अपने डंक द्वारा चूसता है
  • एक स्याह रंग के पहाड़ी फल का नाम जिसे खाते हैं

کَھٹْمَل کے مترادفات

کَھٹْمَل سے متعلق دلچسپ معلومات

کھٹمل یہ لفظ ہمیشہ مذکر ہے، اس کا مؤنث کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تانیث سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَھٹْمَل)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَھٹْمَل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone