تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خِضْر" کے متعقلہ نتائج

خِضْر

(مجازاً) رہنما ، رہبر .

خِضْرَہ

(نباتیات) پودوں میں وہ مُواد حِس کی وجہ سے وہ سبز نظر آتے ہیں ، سبز مادَہ ، کلوروفل.

خِضْرِیَہ

(درخت خضرہ کا پھل) خُرما کی ایک قسم حِس کا رن٘گ کالا ہوتا ہے

خِضْری

خضر سے متعلق یا مسنوب ، راہنمائی کا.

خِضْرِ راہ

صحیح راہ دِکھانے والا، رہنما، رہبر

خِضْر قَدَم

مبارک قدم

خِضْر آمیز

(طب) سبزی مائل

خِضْرِ رَہْنُما

(تصوّف) رہنمائی کرنے والا ، مُراد : معرفت کا راستہ بتانے والا

خِضْر صُورَت

سفید و دراز رِیش، خُوش شکل انسان، جو دیکھنے میں حضرت خضر کی طرح نیک دل اور نرم مزاج ہو

خِضْر لِباس

سبز پوش

خِضْری خَبَر سَچّی ہوتی ہے

افواہ عموماً دُرست ثابت ہوتی ہے

خِضْرِ وَقْت

خِضْرِ مَنْزِل

خِضْر کا ناؤ ڈُبونا

حِن سے فائدہ یا وفا کی اُمید ہو اُنہیں سے دغا یا نُقصان ہونا

خِضْر نے ناؤ ڈُبوئی

رک : نیز ناؤ کِس نے ڈُیوٹی خواجہ نے خضر نے یعنی جن سے فائدہ کی اُمید تھی انھوں نے نُقصان پہنچایا ، خلافِ توقع نقصان پہنچنے پر بولتے ہیں

خِضْری خَبَر

افواہ

خِضْرِ حَیات

مُراد : ابدیت

خِضْرِ طَرِیق

رہنُما ، راہبر ، راستہ بتانے والا

خِضْرِیُ المَشْرَب

صُوفیہ اِسلام کا ایک فرقہ خضری المشربِ کہلاتا ہے یہ لوگ بزعم خود بلاواسط جناب خِضر سے علم لدنی حاصل کرتے ہیں اور انہیں کی طرح خلق خُدا کے بِگڑے ہوئے کام سنوارتے ہیں

چَشْمَۂ خِضْر

زندگی یا لازوالیت کا چشمہ

عُمْرِ خِضْر

حضرت خضر کی عمر؛ (کنایۃََ) طویل زندگی، ہمیشہ کی زندگی، لازوال زندگی

خواجَہ خِضْر بیڑا پار

حضرت خضر کو مسلمان دریا اور سمندرکا مالک سمجھتے ہیں .

خواجَہ خِضْر کا دَم بَھرنا

مدّاح ہونا ، پیروی پر نازاں ہونا ، خوشامد میں لگے رہنا .

شَرْبَتِ خِضْر

آبِ حیات .

آب خِضْر

آب حیات، ہمیشگی والی زندگی عطا کرنے والا پانی

گَھر بَیٹھے خِضْر مِلے

دل کی مراد پانی ، جس کی تلاش تھی مِل گیا.

ناؤ کِس نے ڈُبوئی خَواجَہ خِضْر نے

اس موقعے پر مستعمل جب خود رہبر اور رہنما ہی تباہی کا باعث بن جائے ، جس سے بھلائی کی اُمید ہو اسی سے نقصان پہنچ جائے ۔

ناؤ خِضْر نے ڈُبوئی

رک : ’’ ناؤ کس نے ڈبوئی خواجہ خضر نے ‘‘ جو زیادہ مستعمل ہے ۔

کھائیں پِئیں گَھر اَپنے، رَہیں خِضْر کے گھاٹ

مفت میں کسی سے خدمت لینا .

کھائیں پِئیں گَھر اَپنے، رَہیں خِضْر کے پاس

مفت میں کسی سے خدمت لینا .

اردو، انگلش اور ہندی میں خِضْر کے معانیدیکھیے

خِضْر

KHizrख़िज़्र

اصل: عربی

اشتقاق: خَضَرَ

خِضْر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (مجازاً) رہنما ، رہبر .
  • ایک پیغمبر کا لقب ہے ، اس لقب کی وجہہ محققین نے یہ بیان کی ہے کہ وہ حِس جگہ بیٹھ جاتے تھے یا جہاں سے گُزر جاتے وہ جگہ سبز وشادب ہوجاتی ہے . اصل نام ان کا ارمیا تھا .ان کی نِسبت مشہور ہے کہ انہوں نے آپ حیات تک یہی لے گئے تھے لیکن وہ آب حیات سے محروم رہا ، بُھولے بھٹکوں کی رہنمائی کرتے ہیں ، ان کی پیغمبری میں اختلاف ہے . ان کو نبی کہتے ہیں ، بعض ولی بعض فرشتہ اور بعض رجال اللہ امت محمدیہ میں شُمار کرتے ہیں.
  • (تصوف) اِس سے اِشارہ ہے بسط کی طرف اور اِلیاس سے فیض کی طرف
  • ۔(ع۔ بکسر اول وسکون دوم وبفتح اول وکسر دوم فارسیوں نے بکسر اول وفتح دوم بر وزن دگر بھی استعمال کیا ہے۔ لکھنؤ میں اب بفتح اول وکسر دوم وبالکسر زبانوں پر ہے۔ ؎ ؎ ؎ مذکر۔ ایک مشہور پیغمر کا نام۔ جن کی نسبت مشہور ہے کہ انھوںنے آب حیات پیا ہے اور وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ۲۔(کنایۃً) رہنما۔
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of KHizr

Noun, Masculine

  • Khizr-immortal
  • name of a legendary prophet who is supposedly immortal
  • name of a Prophet who is said to have discovered the fountain of life and drunk it, guide, leader

ख़िज़्र के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक पैग़म्बर, जिनके बारे में प्रसिद्ध है कि उन्होंने अमृत पिया है
  • पथ-प्रदर्शक।
  • मुसलमानों के विश्वासानुसार एक पैगम्बर जो अमृत पीकर अमर हो गये थे और जो अब भूले-भटके यात्रियों को ठीक रास्ते पर लगानेवाले माने जाते हैं।
  • एक अमर पैग़म्बर जिनके अधिकार में वन हैं और जो भूले-भटकों को मार्ग बताते हैं, एक समुद्र, कैस्पियन, लम्बी आयु का फ़रिश्ता–“गुज़ार दें तेरे ग़म में जो उम्र खिज्र मिले।
  • एक पैग़म्बर जो भूले भटकों को रास्ता दिखाते हैं, मार्गदर्शक
  • दे. ख़िज़्र।
  • यह उच्चारण अशुद्ध है, केवल ‘खिज्र' और ‘खज़िर’ शुद्ध हैं।
  • वनों और जंगलों के स्वामी माने जाने वाले एक पैगंबर जिनके बारे में यह धारणा है कि वे वनों के स्वामी तथा भूले-भटकों के मार्गदर्शक हैं
  • पथ-प्रदर्शक; नेता।

خِضْر کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خِضْر)

نام

ای-میل

تبصرہ

خِضْر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words