تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خُلاصَہ کَرنا" کے متعقلہ نتائج

خُلاصَہ کَرنا

مختصر کرنا، اختصار کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں خُلاصَہ کَرنا کے معانیدیکھیے

خُلاصَہ کَرنا

KHulaasa karnaaख़ुलासा करना

مادہ: خُلاصَہ

خُلاصَہ کَرنا کے اردو معانی

فعل مرکب

  • مختصر کرنا، اختصار کرنا

English meaning of KHulaasa karnaa

Compound Verb

  • make an abstract, give the substance (of), summarize, shorten, abridge

ख़ुलासा करना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया

  • निष्कर्ष निकालना, संक्षिप्त करना, मुख़्तसर करना, सारांश निकालना

خُلاصَہ کَرنا سے متعلق دلچسپ معلومات

خلاصہ کرنا ’’خلاصہ‘‘ ہمارے یہاں ’’تلخیص‘‘ یا ’’مختصر بیان‘‘ کے معنی میں ہے۔ صحیح: گذشتہ سبق کا خلاصہ کیجئے۔ صحیح: اس پوری بات کا خلاصہ یہ ہے کہ ۔۔۔ اس کے علاوہ ’’کھل کر اجابت ہونا‘‘ کے معنی میں بھی ایک محاورہ ’’پاخانہ خلاصہ ہونا‘‘ پورب کی عوامی اردو میں ہے۔ گذشتہ چند برس سے ’’خلاصہ کرنا‘‘ کو ہندی والے ’’بات کی تفصیل بیان کرنا‘‘، ’’کسی معاملے کو صاف صاف بیان کرنا‘‘، ’’مبہم پہلوؤں کو کھول کر بیان کرنا‘‘ کے معنی میں بولنے لگے ہیں اور افسوس کہ اردو میں بھی بعض لوگ اس بدصورت اور گراں فقرے کو برتنے لگے ہیں۔ اسے یک قلم ترک ہونا چاہئے: غلط اور قبیح: ہربات کاخلاصہ کرنابہت ضروری ہے۔ صحیح و فصیح: ہر بات کو صاف صاف بیان کرنا/ہر بات کا استقصا کرنا/ہر بات کو مفصل بیان کرنا/ ہر بات کے مبہم پہلوؤں کو کھول کر بیان کرنا وغیرہ۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خُلاصَہ کَرنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

خُلاصَہ کَرنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone