تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَچّھا" کے متعقلہ نتائج

لَچّھا

سُوت، ریشم یا دھجیوں وغیرہ کے بہت سے (سلجھے یا الجھے ہوئے) تاروں کی لڑیوں کا مجموعہ، گچھا (جیسے سوت کی انٹی، پھندنا، کلائی میں پہننے کا ریشمی تاروں کا حلقہ)

لَچّھا کرنا

رسی وغیرہ کے کئی پھیروں سے حلقہ بنانا ، سمیٹ کر حلقہ بنانا .

لَچّھا دینا

(پتنگ بازی) پتن٘گ کی اُڑان میں ایک دم بہت سی ڈور چھوڑ دینا

لَچّھا مارنا

(پتن٘گ بازی) ڈور یا مان٘جھے کو ہاتھ یا انگلیوں پر لپیٹنا.

لَچّھا چھوڑْنا

(پتنگ بازی) پتن٘گ کی اُڑان میں ایک دم بہت سی ڈور چھوڑ دینا

لَچّھا باندْھنا

مسلسل کہے جانا، بغیر کسی وقفے کے بکے جانا، لگاتار بولے جانا

لَچّھا بَندْھنا

لچّھا باندھنا کا لازم، سلسلہ بندھنا

لَچّھا اُون یا سُوت کا

بادام لَچّھا

ایک قسم کی مٹھائی

باتوں کا لَچّھا

باتوں کا پیچ، باتوں کا سلسلہ، لچھے دار یا دلچسپ باتیں

موتی کا لَچّھا

موتیوں سے تیار شدہ یا مو تیوں سے بنا ہوا حلقہ

چُھوٹ کا لَچّھا

رخ : چھوٹ (معنی نبر ۹).

تَقْرِیر کا لَچّھا

مسلسل تقریر یا اس کا لطف، آواز کا اتار چڑھاؤ.

اَدْرَک کا لَچّھا

ریشوں کی طرح باریک کتری ہوئی یا کدوکش میں کسی ہوئی ادرک

آنسُووں کا لَچّھا

آن٘سُووں کا تار ، آن٘سُووں کا تسلسل

تَقْرِیر کا لَچّھا بَندْھنا

بیان کے مسلسل ہونے کی وجہ سے لطف پیدا ہوجانا یا تصویر کھنْچ جانا.

تَقْرِیر کا لَچّھا بَندْھ جانا

۔مسلسل ہونے کی وجہ سے بیان کی تویر کھنچ جانا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں لَچّھا کے معانیدیکھیے

لَچّھا

lachhaaलच्छा

اصل: ہندی

وزن : 12

موضوعات: منھیار

لَچّھا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سُوت، ریشم یا دھجیوں وغیرہ کے بہت سے (سلجھے یا الجھے ہوئے) تاروں کی لڑیوں کا مجموعہ، گچھا (جیسے سوت کی انٹی، پھندنا، کلائی میں پہننے کا ریشمی تاروں کا حلقہ)
  • (پتنگ بازی) ڈور کی تہ بہ تہ لپٹ جو دو گھونٹیوں یا جلدی اور آسانی کے لئے ہاتھ کی دو انگلیوں پر کی جائے، انٹی
  • (پتنگ بازی) پتنگ لڑانے کا ایک طریقہ جس میں پتنگ لڑانے کے وقت ایک دم بہت سی ڈور چھوڑ دیتے ہیں
  • (ادرک، پیاز وغیرہ سے) تار کی طرح باریک کتری ہوئی یا بنائی ہوئی سبزی یا پکوان
  • یکجا پروئی ہوئی متعدد چیزوں کا مجموعہ (جیسے جابیوں کا گچھا)
  • جو چیز مسلسل بافراط نکلے
  • ہاتھ، پاؤں، کان وغیرہ میں پہننے کا ایک چوڑی نما زیور جو عموماً سونے چاندی یا سوت کے تاروں سے بنا ہوتا ہے، بل
  • گلے میں پہننے کا ایک زیور جو باریک سوت سے بنا ہوتا ہے
  • (منھیاری) ریشمی چوڑیاں جو تعداد میں نو یا گیارہ اور ایک ہاتھ کے لئے کافی ہوں
  • (مجازاً) کثیف دھنویں اور مدھم روشنی لچھے دار حقے
  • کسی بات کا تابڑ توڑ سلسلہ
  • آواز کی پیچدگی، گٹکری کی شعبے دار آواز، پیجدار تان
  • ایک قسم کی مٹھائی جس میں مثل ریشم کے کھانڈ کے باریک تار ہوتے ہیں جنھیں ریشم کے لچھے کہتے ہیں
  • حلقہ، پھندا، بھانسا، رسی وغیرہ کے متعدد پھیروں سے بنا ہوا پھیندا دو بیلوں کے کندھوں پر ماچی رکھی اور ماچی میں دو یا تین پھیر رسی کے ڈال کے لچھا بنایا
  • (شمشیر بازی) حریف پر ایک ہی وار میں دہری اور تہری مسلسل اور متواتر ضربیں لگانے کا طریقہ جس میں حریف صرف بچاؤ یا داؤ کرتا ہے

شعر

English meaning of lachhaa

Noun, Masculine

  • ball or bundle (of wool or thread), interlinked ring of anything (e.g. onion), set of bangles, spiral anklet
  • a thin shred or slice (as of ginger, or onion)
  • a necklace of silk or beads (of glass or gold, fitting close to the neck)
  • a bracelet (or an anklet) of two or more rows of chain-work
  • a skein
  • a tassel

लच्छा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हाथ या पैर में पहनने का पतली या हलकी ज़ंजीरों से बना गहना
  • मैदे से निर्मित एक प्रकार की मिठाई; फ़ेनी
  • गुच्छे के रूप में नथे हुए सूत या तार
  • सब्ज़ियों के पतले-पतले लंबे कटे हुए या कद्दूकस किए हुए टुकड़े।

لَچّھا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لَچّھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

لَچّھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words