تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لِکْھنا" کے متعقلہ نتائج

لِکْھنا

لکھ جانا، تحریر میں آنا

لِکْھنا آنا

لکھنے سے واقف ہونا ، لکھنے کا ہنر یا فن جاننا، تحریر کرنے کا فن آنا لکھ سکنا.

لِکْھنا کَرنا

تحریر کرنا، تحریر میں لانا.

لِکْھنا پَڑْھنا

۱. نوشت و خواند ، لکھائی پرھائی.

لِکْھنا جانْنا

لکھنے سے واقف ہونا ، لکھنے کا ہنر یا فن جاننا، تحریر کرنے کا فن آنا لکھ سکنا.

لِکْھنا لِکھانا

کوئی چیز تحریر کرنا ، تصنیف و تالیف کرنا.

لِکْھنا آوے نَہِیں، مِٹاویں دونوں ہاتھ

کام کرتے نہیں بگاڑتے ہیں یا کام کرنا نہیں جانتے بگاڑنا جانتے ہیں

لِکْھنا آوے نَہ پَڑْھنا آوے ، مُحَمَّد فاضِل نام بَتاوے

ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو عالمانہ وضع رکھےاور پڑھا لکھا نہ ہو.

لِکْھنا پَڑْھنا کَرے وَہی گاڑی گھوڑا چَڑھے وَہی

جو لکھتا پڑھتا ہے وہی امیر بنتا ہے ، وہی عزّت پاتا ہے.

کَہانی لِکْھنا

کہانی تحریر کرنا ، قصہ کہاننی تصنیف کرنا.

چِہْرَہ لِکْھنا

نام لکھ لینا، فہرست میں نام شامل کرنا، فرد کی تفصیل تعارف اور حلیہ لکھنا

نَوحَہ لِکْھنا

کسی سانحے یا کسی کے مرنے پر نظم یا نثر میں اظہارِ غم کرنا ۔

اِجارَہ لِکْھنا

ٹھیکا لینا

پَرْوانَہ لِکْھنا

حکم جاری کرنا، اجازت نامہ دینا

لِفافَہ لِکْھنا

لفافے پر پتا درج کرنا.

مَقالَہ لِکْھنا

کوئی مضمون تحریر کرنا ، کسی موضوع پر کچھ لکھنا، تحقیقی کام انجام دینا

قَبالَہ لِکْھنا

دستاویز لکھنا، زمین یا جائداد نام کرنا

فَتِیلَہ لِکْھنا

تعویذ لکھنا (جس کو موڑ کر بتّی بنائی جائے).

زایِچَہ لِکْھنا

علم نجوم کے ذریعے جنم پتری پر کسی کے حالات تحریر کرنا.

زائِچَہ لِکْھنا

علم نجوم کے ذریعے جنم پتری پر کسی کے حالات تحریر کرنا.

تَعْرِیف لِکْھنا

صفت یا مدح تحریر کرنا.

لَہُو سے لِکْھنا

خون سے لکھنا ؛ سخت اذیت اُٹھا کر یا سچّائی سے تحریر کرنا (افسانہ وغیرہ) .

لا دَعْویٰ لِکْھنا

دست برداری اور عدم دعوے کی دستاویز لکھ دینا، دست بردار ہوجانا، عدوے سے ہاتھ اٹھا لینا

فَہْرِسْت میں نام لِکْھنا

دفتر میں نام درج کرنا ، رجسٹر میں نام چڑھانا ، بھرتی کرنا.

تَصْوِیر لِکْھنا

تصویر بنانا نقش کرنا.

حَقِیقَت لِکْھنا

تحریر لکھنا، خطوط لکھنا (جس کی مشق بچوں کو ابتدائی حالت میں کرائی جاتی ہے)

پَڑْھنا لِکْھنا

تعلیم پانا، علم حاصل کرنا، پڑھائی لکھائی کا کام

لَفْظ لِکْھنا

تصنیف کرنا ، لفظ کو استعمال میں لانا ، لفظ کو تخلیقی سطح دینا.

نَقْش لِکْھنا

تعویز لکھنا، مراد پوری کرنے کی غرض سے تعویز بنانا، نقش بنانا تاکہ بطور تعویز استعمال کیا جاسکے

کاغَذ لِکْھنا

دستاویز کر دینا ، ہبہ کر دینا

دَفْتَر لِکْھنا

طُویل تحریر لِکھنا

پیشانی لِکْھنا

عنوان تحریر کرنا

لِفافا لِکْھنا

لفافے پر پتا درج کرنا.

چِٹّھی لِکْھنا

کسی کے نام ہنُڈی یا چیک تیار کرنا ؛ سفارشی خط لکھنا ؛ خط بھیجنا .

مَضْمُون لِکْھنا

کوئی تحریر لکھنا ، کسی موضوع پر کوئی شذرہ یا تحریر لکھنا ۔

نوٹ لِکْھنا

اشارات درج کرنا ، اہم نکات لکھنا

مُورْتاں لِکْھنا

تصویریں بنانا ، مورت نگاری (رک) ۔

فَتِیلا لِکْھنا

تعویذ لکھنا (جس کو موڑ کر بتّی بنائی جائے).

طَشْتَری لِکْھنا

(عملیات) کسی عامل کا چینی کی رکابی پر قرآن شریف کی آیتیں لکھ کر دینا (جس کو دھوکر پینے سے کئی امراض رفع ہوتے ہیں)

رِیمارْک لِکْھنا

کسی چیز پر اظہارِ خیال کرنا ، فقرہ چست کرنا.

صَلاحِیَّت لِکْھنا

سراؤں کے آتے جاتے مسافروں کا نام پتہ وغیرہ کا احوال لکھنا ، رپورٹ لکھنا ، درج رجسٹر کرنا.

دِل پَر لِکْھنا

نقش فر الحجر ہونا ، کسی بات کو کبھی نہ بھولنا.

خُون سے لِکْھنا

پختہ تحریر کرنا ، انمٹ نشان بنانا ۔

تَقْدِیر میں لِکْھنا

خدا کا مقدر کرنا ، نصیب میں ہونا ، قسمت کرنا

پیشانی پَرْ لِکْھنا

ماتھے پر تحریر کرنا یا ہونا

لَپیٹ کَر لِکْھنا

گول مول لکھنا ، ابہام سے تحریر کرنا ، پردہ داری سے لکھنا.

بَٹّے کھاتے لِکْھنا

کسی رقم کو ناقابل وصول قرار دینا.

پُشْت پَرْ لِکْھنا

مضمون خط کی تائید میں خط وغیرہ کی پچھلی طرف لکھنا، خط پر پتہ لکھنا

کَچّا چِٹّھا لِکْھنا

ڈھکے چُھپے کل حالات تحریر کرنا ، دلی کیفیت لکھنا

یَک قَلَم لِکْھنا

فوراً تحریر کرنا، اسی وقت لکھنا، جلدی جلدی لکھنا

لام اَلِف لِکْھنا

مبتدی ہونا ، الف ب سے واقف ہونا ، آغاز کرنا.

رُوبَکار لِکْھنا

سرکاری چھٹی لِکھنا.

قَلَم اُٹھا کر لِکْھنا

فی البدیہ ، بیساختہ اور بے تکلف لکھنا .

پیشانی پَر جَواب لِکْھنا

خط، عرضی یا کسی سرکاری و نیم سرکاری مراسلت میں اس کے بالائی سرے پر جواب لکھنا

قَلَم روک کَر لِکْھنا

احتیاط سے لکھنا ، سوچ سمجھ کر لکھنا .

آبِ زَر سے لِکْھنا

(کسی بات کو) یاد گار اور عظیم سمجھ کر سونے کے پانی سے لکھنا

دانے دانے پَر نام لِکْھنا

قِسمت میں لکھنا، مقدّر کرنا، بُخل سے کام لینا

سونے کے پانی سے لِکْھنا

آبِ زر سے لِکھنا، سُنہری حروف میں لِکھنا.

کِسی بات کا خَط لِکْھنا

کسی امر کی دستاویز کرنا، تمسک یا اقرار نامہ لکھنا ، مچلکہ لکھوانا

اردو، انگلش اور ہندی میں لِکْھنا کے معانیدیکھیے

لِکْھنا

likhnaaलिखना

اصل: ہندی

وزن : 22

لِکْھنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • لکھ جانا، تحریر میں آنا
  • رقم کرنا، تحریر کرنا، قلمبند کرنا، تحریر میں لانا
  • کتاب یا رجسٹرڈ وغیرہ میں درج کرنا روزنامچے پر چڑھانا
  • تصنیف یا تحریر کے ذریعے اظہارِ خیال کرنا
  • خاکہ اُتارنا، لکیرنا، مسودہ کرنا
  • نقش کرنا، تصویر اتارنا
  • خوشنویسی کرنا، خط کی مشق کرنا، کتابت کرنا
  • تحریری عہد یا اقرار کرنا، نوشتہ دینا
  • تحریری اطلاع دینا‏، خط بھیجنا
  • کوئی چیز کسی کے نام کرنا
  • نوشت، تحریر، دستخط

شعر

English meaning of likhnaa

Transitive verb

लिखना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • कलम, पेंसिल आदि की सहा यता से कागज, दफ्ती आदि पर कोई बात, लेख या विचार अक्षरों या वर्गों के द्वारा अंकित करना। लिपिबद्ध करना। मुहा०-(किसी के) नाम लिखना = यह लिखना कि अमुक वस्तु या रकम अमुक व्यक्ति के जिम्मे है। पद-लिखा-पढ़ी-शिक्षित व्यक्ति।
  • किसी ताल पर वर्ण, रेखाएँ, फूल, पत्तियाँ आदि अंकित करना
  • कोई चीज़ किसी के नाम करना
  • ख़त भेजना
  • किसी बात को लिपिबद्ध करना; बात को अक्षरों में कागज़ आदि पर उतारना
  • किसी साहित्यिक कृति (कविता, कहानी आदि) की रचना करना
  • तूलिका आदि से चित्र बनाना

لِکْھنا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لِکْھنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

لِکْھنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words