تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَخْمَل" کے متعقلہ نتائج

مَخْمَل

۱۔ (پارچہ بافی) ایک نہایت نرم اور ملائم روئیںدار ریشمی کپڑا جو سوتی بانے پر تیار کیا جاتا ہے اور نوعیت کے لحاظ سے رُواں چھوٹا بڑا رکھا جاتا ہے

مَخْمَلِیَّہ

قرنفل یا لونگ کی ایک قسم

مَخْمَلی

مخمل سے منسوب یا متعلق، مخمل سے بنا ہوا، مخمل جیسا، مخمل کی طرح نرم اور ملائم، روئیں دار، بہت نرم و گداز چیز

مَخْمَل پوش

مخمل پہنے ہوئے ؛ (مجازاً) ظاہری طور پر خوش وضع

مَخْمَل فَرَنْگ

ولایتی مخمل جو نِسبتاً نفیس قسم کی ہوتی ہے

مَخْمَل کی

مخمل کا (رک) کی تانیث ، مخمل سے تیار کی ہوئی ؛ (مجازا ً) نرم اور ملائم ۔

مَخْمَل کا

مخمل سے بنا ہوا ؛ (مجازا ً) نرم و ملائم

مَخْمَل سی

بہت نرم و ملائم ، روئی کی مانند ، گدگدا ، گداز ، گالا سا

مَخْمَل سا

بہت نرم و ملائم ، روئی کی مانند ، گدگدا ، گداز ، گالا سا

مَخْمَل زَربَفْت

سنہری تاروں سے بنی ہوئی مخمل، مخمل جس کی بناوٹ میں ریشم اور سونے کے تار شامل ہوں

مَخْمَلی دَسْتانَہ

مخمل سے تیار کیا ہوا دستانہ ؛ (مجازاً) نرم و ملائم دستانہ

مَخْمَلِیں باہیں

نرم نرم باہیں ، نازک کلائیاں

مَخْمَل بافی

مخمل بننے کا کام یا پیشہ ، مخمل تیار کرنے کی صنعت

مَخْمَلِ دو خوابَہ

عمدہ قسم کی مخمل جس کے دونوں رخ روئیں دار ہوتے ہیں

مَخْمَل کی سی

مخمل کی طرح نرم و ملائم

مَخْمَل فَرَنْگی

ولایتی مخمل جو نسبتا ً نفیس قسم کی ہوتی ہے

مَخْمَل کاشانی

کاشان (علم) سے منسوب ، ایک اعلیٰ قسم کی مخمل جس میں ایک رخ روئیں دار ، چکنا اور ایک رخ کھردرا ہوتا ہے

مَخْمَل کا لِباس

مخمل سے سلا ہوا لباس ، پیراہن جس میں مخملی کپڑا استعمال ہوا ہو

مَخْمَل کا فَرْش

مخمل کا بستر یا بچھونا ؛ (مجازا ً) نرم و ملائم اور آرام دہ بچھونا

مَخْمَل کا بِسْتَر

نرم ملائم اور آرام دہ بستر ؛ (مجازا ً) سہل ، آسان کام

مَخْمَلی گھاس

مَخْمَل میں ٹاٹ کا پَیوَنْد

کسی اعلیٰ چیز کے ساتھ ادنیٰ کا جوڑ ہو یا کوئی بے جوڑ ، ناموزوں چیز ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں

مَخْمَلِیں بَدَن

ملائم جسم ، گداز جسم ؛ مراد : بیربہوٹی کی پشت جس پر مخمل کی مانند رواں ہوتا ہے

مَخْمَلی جُوتا

جوتی یا جوتا جس کا اَپر مخمل کے کپڑے یا روئیں دارچمڑے کا ہو

مَخْمَلی جُوتی

جوتی جو مخمل کے اپر کی ہو ؛ (مجازاً) بہت نرم اور ملائم اور آرام دہ جوتی

مَخْمَلی فَرْش

گداز فرش ، نرم ، ملائم اور آرام دہ بچھونا ؛ (مجازاً) سبزے سے ڈھکی نرم اور ملائم سطح زمیں ۔

مَخْمَلی جاکِٹ

مخمل کے کپڑے سے تیار کردہ جاکٹ ، صدری جو مخمل کے کپڑے سے تیار کی گئی ہو

مَخْمَلِیں گھاس

نرم و ملائم گھاس ، گداز گھاس

مَخْمَلی قالِین

گھنے اور بڑے روئیں کا قالین جو قدرے ملائم اور گداز ہوتا ہے

مَخْمَلِیں قالِین

رک : مخملی قالین

مَخْمَلِ دو خوابا

عمدہ قسم کی مخمل جس کے دونوں رُخ روئیں دار ہوتے ہیں

سَبْز مَخْمَل

ہرے رن٘گ کا مخمل ؛ (کنایۃً) گھاس ، سبزہ .

گُلِ مَخْمَل

ایک پھول جو مخمل کی طرح نرم ، سرخ اور روئیں دار ہوتا ہے .

خوابِ مَخْمَل

مخمل کا رواں، جو نہایت نرم ہوتا ہے، مخمل کی نرمی اور نفاست کا خواب سے استعارہ کرتے ہیں

زَر بَفْتی مَخْمَل

سونے اور ریشم کے تاروں سے بنا ہوا مخمل ، مراد : نہایت نرم مُلائم.

خارِشْتی کُتیا مَخْمَل کی جُھول

بد شکل آدمی پر پھبتی، جو عمدہ لباس پہنے اور اس پر زیب نہ دے، وہ شخص، جو جامہ زیب نہ ہو

چِکْنایا فَقِیر مَخْمَل کا لَنْگوٹ

مالدار چپھا نہیں رہتا .

اردو، انگلش اور ہندی میں مَخْمَل کے معانیدیکھیے

مَخْمَل

maKHmalमख़मल

اصل: فارسی

وزن : 22

مَخْمَل کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ۱۔ (پارچہ بافی) ایک نہایت نرم اور ملائم روئیںدار ریشمی کپڑا جو سوتی بانے پر تیار کیا جاتا ہے اور نوعیت کے لحاظ سے رُواں چھوٹا بڑا رکھا جاتا ہے
  • ۲۔ (مجازاً) نرم گھاس
  • ۳۔ (مجازاً) بہت نرم اور ملائم
  • ۴۔ (مجازاً) بارہ سنگے کے نئے سینگوں کے ساتھ نکلنے والی روئیں دار کھال
  • ۵۔ ایک سرخ رنگ پھول کا نام جو روئیں دار اور بہت ملائم ہوتا ہے ، گلِ مخمل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of maKHmal

Noun, Feminine

  • velvet, velure,
  • a silky densely piled fabric with a plain back

मख़मल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • कोमल कपड़ा, (पार्चाबाफ़ी) एक निहायत नरम और मुलाइम रोईंदार रेशमी कपड़ा जो सूती बाने पर तैय्यार किया जाता है और नौईयत के लिहाज़ से रविवां छोटा बड़ा रखा जाता है
  • एक तरह का बढ़िया, महीन, चिकना तथा रोएँदार कपड़ा।, एक प्रकार की रंगीन दरी जिसके बीचोबीच एक गोल चंदोआ बना रहता है।
  • एक प्रकार का कपड़ा जिसकी ऊपरी परत बहुत ही मुलायम और कोमल होती है।, एक प्रकार का रंगीन और मुलाइम रुएँदार कपड़ा।
  • एक सुर्ख़ रंग फूल का नाम जो रोईं दार और बहुत मुलाइम होता है, गुल-ए-मख़मल, (मजाज़न) बारह संगे के नए सींगों के साथ निकलने वाली रोईं दार खाल, बहुत नरम और मुलाइम, नरम घास

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَخْمَل)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَخْمَل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words