تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے" کے متعقلہ نتائج

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

لاکھ ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

امیر کبیر آدمی کِتنا ہی برباد ہو جائے پھر بھی اس کی امارت کی خُو اور قدر و منزلت باقتی رہتی ہے .

لاکھ ہاتھی لُٹ گَیا پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

۔مثل۔ دیکھو ہاتھی ہزار لٹے۔ دیکھو لاکھوں۔

ہاتھی لاکھ لُٹے پِھر بھی سَوا لاکھ کا

امیر آدمی کیسا ہی غریب ہو جائے پھر بھی اس کی قدر باقی رہتی ہے ۔

ہاتھی مَر کَر بھی سَوا لاکھ کا

امیر آدمی کیسا ہی غریب ہو جائے پھر بھی اس کی قدر باقی رہتی ہے

ہاتھی لُٹ کَر بھی سَوا لاکھ کا

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

ہَزار ہاتھی لُٹا تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا

رک : ہزار ہاتھی لٹے گا الخ ۔

ہَزار ہاتھی لُٹے گا پِھر بھی سَوا لاکھ کا

امیر اور مالدار کے مفلس ہو جانے پر بولتے ہیں ۔

ہاتھی لُٹے پَر سَوا لاکھ ٹَکے کا

رک : ہاتھی لاکھ لٹے (گا) پھر (جب) بھی سوا لاکھ کا (ہے) ۔

ہاتھی ہَزار لُٹے پِھر بھی لاکھ مَن کا

۔ مثل۔امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہوجائے پھر بھی اس کی قدر باقی رہتی ہے۔ مالدار کے مفلس ہوجانے کے موقع پر مستعمل ہے۔

ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لا کھ ٹَکے کا

رک : ہاتھی لاکھ لٹے (گا) پھر (جب) بھی سوا لاکھ کا (ہے) ۔

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

اَمِیر کا پاد بھی خُوشبُودار ہوتا ہے

دولت جملہ عیوب کی پردہ پوشی کرتی ہے

بُخار ہاتھی کو بھی گِرا دیتا ہے

بخار کا مرض بڑے بڑے طاقتور آدمیوں کو کمزور اور نحیف کردیتا ہے۔

ہاتھی کا پالان ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

رک : ہاتھی کا بوجھ الخ

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے

۔ بڑے کام بڑے ہی حوصلہ والا کرتا ہے۔

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

بیْاہی بیٹی کا رَکْھنا ہاتھی کا بان٘دْھنا ہے

شادی کرنے کے بعد بیٹی کا اپنے گھر رکھنا مصارف وغیرہ کے لحاظ سے اتنا ہی بھاری ہے جتنا ہاتھی پالنا مشکل ہوتا ہے.

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

راگ بھی اَپْنے وَقْت کا اچّھا ہوتا ہے

ہر چیز اپنے موقع پر اچّھی ہوتی ہے

مان کا پان بھی بَہُت ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھال سَکتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

کیا پانی مَتْھنے سے بھی گِھی پَیدا ہوتا ہے

فضول کام سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، بلا وجہ خوش فہمی میں مبتلا رہنا مناسب نہیں

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

رُوپے کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت غافل اور متکبّر بنا دیتی ہے

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

مَرْد کی بات ہاتھی کا دانْت ہے

شریف لوگ اپنی بات سے نہیں پھرتے ہیں ۔

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

ہاتھی ہے یا اَمرُود

اس موقعے پر بولتے ہیں جب کسی ایک نے دو نئی مختلف چیزیں دیکھی ہوں اور ان میں ایک چیز کی بابت لوگوں کے پوچھنے پر کہے کہ یہ ہے یا وہ

لاکھ سَر کا ہو جانا

۔(کنایۃً) ۱۔ہٹ کرنا۔ ۲۔کسی کے کہنے کو خیال میں نہ لانا۔ ڈھیٹ ہوجانا۔ ایک نہ ماننا۔ ایک نہ سننا۔ ۲۔بہت زبردست اور سربرآوردہ ہونا۔ ؎

لاکھ کا گَھر خاک ہونا

ہاتھی کا ہاتھی

نہایت لمبا چوڑا ، بہت بڑا ، بھاری بھر کم ۔

کُچْھ خَرْچ ہوتا ہے !

اختیار آنے نہ آنے میں ہے جبر اس میں نہیں کچھ خرچ ہوتا ہے ہاں منہ سے فرماتے ہوئے

لاکھ مَن کا ہونا

۱۔بہ بھاری اور بوجھل ہونا۔ نہایت وزنی ہونا۔ (کنایۃً) بات میں استقلال ہونا۔ صاحب عزّت و وقار ہونا۔ بھاری بھرکم ہونا

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

ہوتا آیا ہے

زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے ۔

ہاتھی جُھومتا ہے

گھر پر ہاتھی بندھا رہتا ہے ؛ انتہائی دولت مند اور صاحب ثروت ہے

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

لاکھ سَر کا ہونا

کسی کے کہنے کو خیال میں نہ لانا ، ڈھیٹ ہو جانا.

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالتا

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

رِیچھ کا ایک بال بھی غَنِیمَت ہے

کنجوس آدمی سے جو کُچھ ہاتھ لگے وہی غنیمت ہے

لاکھ کا گَھرْ خاک ہو جانا

۔لازم۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے کے معانیدیکھیے

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

maraa haathii bhii savaa laakh kaa hotaa haiमरा हाथी भी सवा लाख का होता हे

ضرب المثل

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے کے اردو معانی

  • کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of maraa haathii bhii savaa laakh kaa hotaa hai

  • a useful thing is always valuable

मरा हाथी भी सवा लाख का होता हे के हिंदी अर्थ

  • कारआमद और क़ीमती चीज़ की निसबत कहते हैं, अच्छी और मुफ़ीद चीज़ की क़दर हमेशा रहती है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words