تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَواد" کے متعقلہ نتائج

مَواد

زخم یا پھوڑے وغیرہ کی رطوبت، پیپ، مراد۔ غلاظت، کشافت، آلائش زخم

مَواد ہونا

جزیات ہونا ، ضروری لوازمات ہونا

مَواد جَمْع کَرْنا

مواد اخذ کرنا، لوازمات اکٹھا کرنا

مَواد اِکَٹّھا ہونا

پیپ جمع ہونا

مَواد مُہَیّا کَرْنا

کسی منصوبے وغیرہ کے لیے ضروری لوازمات جمع کرنا

مَواداً

مواد کے طور سے ، بطور مواد ، باعتبار موضوع ؛ لوازمات کی رو سے

مَواد نِکَلْنا

پیپ نکلنا یا بہنا ، فاسد مادہ خارج ہونا

مَوادِ اِنْفِلاقِیَہ

دھماکہ کرنے کا مواد، پھٹنے والا مواد، بارود وغیرہ

مَواد اَخْذ کَرْنا

کسی موضوع سے متعلق متداول تحریریں جمع کرنا

مَواد اِکَٹّھا کَرْنا

سامان اکٹھا کرنا ، مسالا جمع کرنا ، مواد اخذ کرنا

مَوادِ مَرَض

(طب) ایک مادّہ جسے خون یا ریشوں میں داخل کرنے سے ضد جسم یا تریاق پیدا ہو جاتا ہے ، تریاق زا

مَوادِ فاسِد

سڑا ہوا مواد یا خون اور پیپ، خراب مادّہ، جسم کے اندر کا خراب مادہ

ذِہْنی مَواد

(نفسیات) شعور کے بہت چھوٹے چھوٹے ذرے جن سے احساسی عناصر مرکب ہوتے ہیں

وَسطی مَواد

(ارضیات) شکستہ اور منفصل مادّے کا کوئی انبار جو گلیشیر کی درمیانی سطح پر جمع ہوتا رہتا ہے (Englacial) ۔

خام مَواد

رطوبت غلیظ، مادَۂ تولید

قُدْرَتی مَواد

قدرتی اشیا ؛ فطری مادّے یا چیزیں .

سَطْحی مَواد

(جغرفیہ) وہ مواد جو گلیشیر کی سطح پر چلتا ہے اسے سطحی مواد (Glaial Dabris) کہتے ہیں .

فَرْشی مَواد

(ارضیات) وہ مواد جو گلیشیئر کے وسطی یا سطحی حصوں میں جمع ہوتا رہتا ہے اور جب گلیشیر درجۂ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پگھل کر پانی بن جاتا ہے یا ہموار جگہ پر آ کر ساکن ہو جاتا ہے تو یہ مواد بڑے بڑے ڈھیروں کی صورت میں سطح زمین پر جمع ہو جاتا ہے.

غَیر کِتابی مَواد

مطبوعہ اور قلمی کتب کے علاوہ پر وہ شے جس سے علمی معلومات میں اضافہ ہو، غیرکتابی مواد کہلاتا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں مَواد کے معانیدیکھیے

مَواد

mavaadमवाद

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: مَدَّ

مَواد کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • زخم یا پھوڑے وغیرہ کی رطوبت، پیپ، مراد۔ غلاظت، کشافت، آلائش زخم

اسم، مذکر

  • زخم یا پھوڑے وغیرہ کی رطوبت، پیپ، مراد: غلاظت، کثافت، آلایش زخم
  • (مجازاً) کسی چیز کی تیاری سے پہلے اس کے خام اجزا جس سے وہ چیز بنے گی، کسی شے کی تیاری کا بنیادی سامان، کسی چیز کے اجزائے ترکیبی، ضروری اجزا، لوازم، اسباب
  • کوئی چیز جو کام کرنے یا ترقی دینے کے لیے خام شے کا کام دے
  • کسی معاملے کے وہ تمام متعلقات جن سے وہ معاملہ صورت پذیر ہو، آثار، مبادی اور دلائل، دلیل، وجوہ، براہین
  • (ادب) نثر یا نظم میں بیان کیا گیا مضمون، موضوع
  • کسی شے کی اصل و بنیاد جو اس شے کا قوام ہو، اخلاط، مادے کی اصلی خصوصیات اجزا وغیرہ
  • (مجازاً) بخار ؛ کدورت ، دل میں بیٹھی ہوئی باتیں
  • (مجازاً) کچرا، گندگی
  • (ع۔ میں بتشدید دال ہے لیکن فارسی اور اردو والے بتخفیف دال بولتے ہیں) مذکر۔مادَّہ کی جمع۔بطور مفرد مستعمل ہے، اسباب، مسالا، سامان، تاریخ کا مواد جمع ہوگیا، اردو، پیپ، غلاظت، رطوبت، ابھی زخم سے مواد آتا ہے
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of mavaad

Noun, Masculine

  • articles, pus
  • matters, materials, ingre-dients

मवाद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • घाव या फोड़े की पीब
  • सामग्री, मसाला, पीप और खून जो घाव या फोड़े से निकले, सबूत, प्रमाण

مَواد کے مترادفات

مَواد کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَواد)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَواد

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words