تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِحْوَر" کے متعقلہ نتائج

مِحْوَر

وہ فرضی خط جس کے گرد زمین گھومتی ہے اور جو زمین کے مرکز سے گزرتا ہے، اس کا ایک سرا قطب شمالی اور دوسرا سرا قطب جنوبی کہلاتا ہے اور دونوں کو قطبین کہتے ہیں

مِحْوَرِیَہ

محور سے منسوب یا متعلق (اصطلاحا ً) ایک لمبا عصبی ریشہ جس کے ذریعے عموما ً عصبی خلیے سے اشارات یا تحریکوں کی ترسیل ہوتی ہے (انگ : Axon)

مِحْوَرانَہ

محور سے متعلق یا منسوب ، محور کی طرح کا ، محوری ، محور کا یا محور والا

مِحْوَر سے دُور ہَٹنا

کسی کے اثر سے نکلنا ، مرکز سے دور ہونا

مِحْوَری

محور سے منسوب یا متعلق، محور کا، محور کی شکل کا، بنیادی، اہم، مرکزی

مِحْوَر حَرْکَت

(جغرافیہ) حرکت کرنے والا محور یا مرکز ، وہ سوئی سلاخ یا دھرا وغیرہ جس پر کوئی پہیہ گھومتا ہو یا اس قسم کی کوئی سلاخ یا خط یا لکیر جو دو مخالف سروں سے وابستہ پہیوں کے ذریعے محو حرکت ہو

مِحْوَرِ اَعْظَم

(ہیئت) بڑا محور ، وہ بڑا خط مستقیم جو کسی جسم کے ایک سرے سے ہو کر دوسرے سرے تک گزرے

مِحْوَر بَنانا

مرکز بنانا ، توجہ کا خاص موضوع بنانا

مِحْوَر بَدَلْنا

مرکز بدلنا ، دوسری روش اپنانا ، رُخ پھیرنا

مِحْوَرِ اَرْض

زمین کا محور

مِحْوَرِ نَظَر

مثالیہ یا آئیڈیل، جس کو عمل کے لئے سامنے رکھا جائے، نظر کا محور، نظر کا مرکز، آدرش

مِحْوَرِ اَکْبَر

(ہیئت) رک : محور اعظم

مِحْوَرِ اَصْغَر

(ہیئت) چھوٹا محور ، ضمنی یا تحتی محور ، محور اکبر یا محور اعظم کی ضد

مِحْوَر پَر گُھومْنا

مرکز کے گرد چکر لگانا ؛ (زمین کا) اپنے محور کے گرد چکر لگانا

مِحْوَرِ زَمِین

(جغرافیہ) قطبین کے درمیان زمین کا وہ فرضی خط جو اس کے مرکز سے گزرتا ہے اور زمین اُس پر گردش کرتی ہے

مِحْوَرِ قُطْبی

وہ محور جس کی سمت قطب کی طرف ہو

مِحْوَرِ حامِل

دونوں طرف نکلا ہوا توپ کا پتلا سرا جو گاڑی پر اسے متوازن رکھتا ہے ، ٹوپ ، سر محور ، توپ کی کیلی ، توازن برقرار رکھنے کے لیے کوئی بھی ایسا سہارا یا ٹھوکر

مِحْوَری گَرْدِش

(جغرافیہ) وہ گردش جو کوئی کرہ اپنے محور کے گرد کرتا ہے، محور کے گرد گردش

مِحْوَری طاقَتیں

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی، اٹلی اور اُن کے حلیف، محوری طاقتیں، محور کا نام نازی جرمنی اور فسطائی اٹلی کے اتحادیوں کو دیا گیا تھا، روم برلن محور کی تشکیل ۱۹۳۶ء میں عمل میں آئی

مِحْوَرِ مَقْناطِیسی

مقناطیس کے ایک قطب سے دوسرے قطب تک کھینچے جانے والا خط

تَعْدِیلی مِحْوَر

اعتدال پر رکھنے والی کیلی یا مرکز.

یَک پایَہ مِحْوَر

ایک دھرے والا محور ؛ (نباتیات) وہ پودا جس کا ایک ہی تنا ہو یا وہ ایک ہی تنے کے محور پر قائم ہو اور جو شاخوں میں نہ بٹا ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں مِحْوَر کے معانیدیکھیے

مِحْوَر

mehvarमेहवर

وزن : 22

موضوعات: اصطلاحاً ہیئت

مِحْوَر کے اردو معانی

اسم، مؤنث، واحد

  • وہ فرضی خط جس کے گرد زمین گھومتی ہے اور جو زمین کے مرکز سے گزرتا ہے، اس کا ایک سرا قطب شمالی اور دوسرا سرا قطب جنوبی کہلاتا ہے اور دونوں کو قطبین کہتے ہیں
  • وہ دھرا جس پر پہیا گھومتا ہے، کیلی جس کے گرد کوئی چیز گھومتی ہو
  • (مجازا) مرکز
  • ایک ایسا خط مستقیم جو کسی جسم کے ایک سرے سے ہو کر دوسرے سرے تک گزرے

شعر

English meaning of mehvar

Noun, Feminine, Singular

  • axis, axle
  • an axletree (of wood or iron)
  • (Metaphorically) center
  • the pin on which the tongue of a buckle turns
  • the axle on which the wheel rotates

मेहवर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • वह अनुमानित अथवा काल्पनिक रेखा जिसके चारों ओर पृथ्वी घूमती है और जो ज़मीन के केंद्र से गुज़रता है, उसका एक सिरा क़ुत्ब-ए-शुमाली और दूसरा सिरा क़ुत्ब-ए-जुनूबी कहलाता है और दोनों को क़ुत्बैन कहते हैं

    विशेष - क़ुत्ब-ए-शुमाली= दक्षिणी ध्रुव - क़ुत्बैन= उतरी और दक्षिणी दोनों ध्रुव, दोनों ध्रुव, किसी शरीर के दोनों दिशा के अंग - क़ुत्ब-ए-शुमाली= उत्तरी धुव, पृथ्वी का ऊपरी सिरा, जहाँ दिन-रात 6-6 मास के होते हैं

  • वह धुरा जिस पर पहिया घूमता है, कीली जिसके चारों ओर कोई चीज़ घूमती हो
  • (लाक्षणिक) केंद्र
  • एक ऐसी सरल रेखा जो किसी शरीर के एक सिरे से हो कर दूसरे सिरे तक गुज़रे

مِحْوَر کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِحْوَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِحْوَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words