تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِینار" کے متعقلہ نتائج

مِینار

اونچا ستون نما مخروطی کھمبا جو بالعموم اینٹ گارے سے بنا ہوتا ہے اور اس کی بلندی اور گھیر حسب منشا رکھے جاتے ہیں، لاٹھ

مِینارَہ

رک : مینار ۔

مِینارِٹی

کسی عدد کا نسبتا ً چھوٹا حصہ ؛کسی عدد یا چیز وغیرہ کا وہ حصہ جو کل کے نصف سے کم ہو ؛ کوئی چھوٹا نسلی ، مذہبی ، لسانی یا سیاسی گروہ جو کسی بڑے اور اکثریتی گروہ یا قوم کا حصہ ہو ، اقلیت (مائنورٹی کا ایک املا) ۔

مِینارا

مینار

مِینارَۂ نُور

رک : مینارِ نور ۔

مِینارَۂ بابُل

رک : مینارِ بابل ؛ (کنا یۃ ً) مسائل سے ُپر مقام ، مشکل صورت ِحال

مِینار گَھڑی

ایسی گھڑی جو کسی عمارت یا شہر میں نمایاں جگہ کے بیچ لگائی گئی ہو ، کسی مینار میں نصب شدہ گھڑی ۔

مِینارِ نُور

روشنی کا مینار، روشنی کی علامت

مِینارِ بابُل

بابل کا مینار ، (موجودہ عراق کے علاقے میں) سمیری تہذیب کی قدیم ترین یادگاروں میں سب سے اونچی عمارت ، بعض روایات کے مطابق یہ حضرت نوح علیہ السلام کے بعد کی نسلوں نے بنایا تھا اور اس زمانے کے بادشاہ اس کے ذریعے آسمان تک پہنچنا چاہتے تھے ۔

مِینارِ خاموشی

وہ جگہ جہاں پارسی اور زرتشتی مذہب کے پیرو اپنے ُمردوں کو چھوڑ آتے ہیں تاکہ ان کا گوشت گدھ وغیرہ کھالیں (انگ : Tower of Silence) ۔

مِینارِ لَرزاں

اصفہان میں بنا ہوا قدیم مینار جو کل دبانے پر لرزتا ہے ۔

مِینارِ پاکِستان

اس مقام پر بنایا گیا مینار جہاں مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن پاکستان کے وجود میں آنے کے لیے قرارداد منظور کی گئی تھی ۔

کَلَّہ مِینار

وہ مینار جو مقتولوں کے سروں کو ایک دوسرے پر رکھ کر تعمیر کیا جاتا ہے ، کٹے ہوئے سوروں کا ستون یا مینار .

دِفاعی مِینار

حفاظت کے ایسے بلند ستون جن کی برجیوں میں سے دیکھنے سے دشمن کی حرکات کا پتہ چلتا رہتا ہے

ہَشْت پَہَل مِینار

مینار جس کی بیرونی شکل آٹھ پہلو ہو ، آٹھ کونوں والا مینار ۔

رَوشَن مِینار

سمندر کے کنارے جو مِینار نشانِ راہ کے طور پر بنائے جاتے ہیں اُن کے بالائی حِصّے رات کو روشن رہتے ہیں، انہیں روشن مِینار کہتے ہیں

کَمْرَخی مِینار

(معماری) وہ میناز جس کی بیرونی سطح کمرخی پخ نما نبی ہوئی ہو .

قُطْب مِینار

ایک مینار جو قطب الدین ایبک نے پرانی دلی میں جسے آج کل مہرولی کہتے ہیں مسجد قبۃ الاسلام کے لیے بنوایا تھا یہ سرخ پتھر کا ہے، اس مینار کا اسلوب تعمیر اس کی نقاشی اور خطاطی اور اس کی عظمت اس کے خالص اسلامی ہونے کے شاہد ہیں، اس کا نام حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے مقدس نام پر رکھا گیا، مجازاً: بلند مینار

رَوشْنی کا مِینار

ایک مِینار جو سمندر میں کسی چٹان یا ساحل پر جہاز رانوں کی رہبری کے لیے روشن کر دیا جاتا ہے ، لائٹ ہائوس ، منارۂ نور (نیز استارۃ اشخاص کے لیے مستعمل).

نُور کا مِینار

روشنی کا مینار ؛ مراد : رہ نمائی کرنے والا ، راستہ دکھانے والا ۔

پِسا کا مِینار

ایک مشہور مینار جو اٹلی کے شہر پیسا میں ہے جسے پیسا ٹاور بھی کہتے ہیں یہ اپنے ٹیڑھے پن کی وجہ سے مشہور ہے.

بیلْنی مِین٘ار

(تعمیر) مدوّر یعنی گول شکل کا بنا ہوا مینار

اردو، انگلش اور ہندی میں مِینار کے معانیدیکھیے

مِینار

miinaarमीनार

اصل: عربی

وزن : 221

اشتقاق: نَوَّرَ

مِینار کے اردو معانی

اسم، مذکر، مؤنث

  • اونچا ستون نما مخروطی کھمبا جو بالعموم اینٹ گارے سے بنا ہوتا ہے اور اس کی بلندی اور گھیر حسب منشا رکھے جاتے ہیں، لاٹھ
  • بلند ستون جو مسجد کے دو یا چار کونوں پر بنائے جاتے ہیں اور جس میں بالعموم چھوٹی چھوٹی محرابیں یا بالکنی بنی ہوتی ہے، اذان دینے کا ستون
  • گھڑی لگانے کا مینار، گھنٹہ گھر
  • بطور یادگار، نمائش یا علامت، مخروطی شکل کی بنی ہوئی عمارت جس کی بلندی اور گھیر ضرورت اور موقعے کے لحاظ سے مختلف جسامت کا ہوتا ہے، لاٹھ
  • سمندروں میں بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے بنائی گئی ستون نما عمارت جس پر روشنی کا اہتمام ہوتا ہے
  • وہ بلند جگہ جہاں چراغ روشن کریں
  • نشانی جو راہ پر بناتے ہیں، رہنمائی کے لیے بنائی گئی میل یا منزل کی علامت
  • (کنایۃً) رکاوٹ، روک، بندش
  • ستون جو گاؤں کی حد پر جہاں تین گاؤں کی زمین ملے بنایا جائے
  • کوئی مصیبت یا تکلیف یا بوجھ

شعر

English meaning of miinaar

Noun, Masculine, Feminine

मीनार के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, स्त्रीलिंग

  • ऊँचा स्तम्भ, मस्जिद के साथ बनने वाला ऊँचा कलश, बहुत ऊँची वास्तु रचना जो स्तंभ के रूप में होती है, ऊँची इमारत;गगनचुंबी भवन, लाट, घड़ी लगाने का मीनार, घंटाघर, चराग़दां, वो बुलंद जगह जहां चिराग़ रोशन करें

مِینار کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِینار)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِینار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words