تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُعاہَدَہ" کے متعقلہ نتائج

مُعاہَدَہ

وہ قرارداد جو فریقین کے مابین ہو اور جس کی رو سے ہر فریق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرے، باہمی عہد و پیمان، عہدنامہ، قول وقرار

مُعاہَدَہ ہونا

فریقین کے مابین عہدو پیماں ہونا ، کوئی تحریری قراردار ہونا ۔

مُعاہَدَہ کَرنا

باہم تحریری طور پر عہدو پیماں کرنا؛ عہد کرنا۔

مُعاہَدَہ ٹُوٹْنا

معاہدہ توڑنا (رک) کا لازم ، معاہدہ ختم ہو جانا ۔ یہ جواب سر ہر نام سنگھ کے اس عذر کا ہے جو انہوں نے پیش کیا ہے کہ یہ معاہدے اور حقوق ایسے ہیں کہ جو ٹوٹ ہی نہیں سکتے ۔

مُعاہَدَہ کَرانا

فریقین کے مابین باضابطہ طور پر کسی بات کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرانا، عہدو پیماں کرانا ۔

مُعاہَدَہ جارِیَہ

روزمرہ معاملات کے متعلق معاہدہ یا عہد و پیماں جو غیر معینہ مدت کے لیے ہو ۔

مُعاہَدَہ ضَمانَت

(قانون) وہ معاہدہ جو ایک شخص ثالث کے عہد کے ایفاء یا ذمہ داری کے ادا کرنے کے لیے بشرط قاصر ہونے اس شخص ثالث کے کیا جائے ۔

مُعاہَدَہ توڑْنا

فریقین میں سے کسی ایک یا دونوں کا معاہدے کی پابندی ختم کرنا، وعدہ توڑنا

مُعاہَدَۂ بَیع

(قانون) فروخت کا معاہدہ جو فریقین میں تحریری طور پر ہو

مُعاہَدَۂ ابِْرا

(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے ایک فریق دوسرے کو نقصان سے بری کرنے کا عہد کرے جو کہ اس کو خود معاملہ کے فعل سے یا کسی اور شخص کے فعل سے عارض ہوا ہو

مُعاہَدَہ مُتَضَمِّن

(قانون) رک : معاہدئہ ضمانت ۔

مُعاہَدَۂ اَمْن

فریقین کے مابین جنگ نہ کرنے کا معاہدہ

مُعاہَدَۂ بَرائَت

(قانون) رک : معاہدہء ابراء ۔

مُعاہَدَۂ ثَلاثَہ

(معاشیات) وہ معاہدہ جو تین جداگانہ معاہدوں پر مشتمل ہو

مُعاہَدَہِ نِکاح

نکاح نامہ ، نکاح کی تحریر ۔

مُعاہَدَہ مُمْکِنُ الْاِنْفِساخ

(قانون) جو معاہدہ قانوناً فریقین میں سے ایک یا زیادہ کی مرضی پر نافذ ہو سکتا ہو مگر دوسرے یا دوسروں کی مرضی پر نہ ہو سکتا ہو، معاہدہ جس کا فسخ ہونا ممکن ہو

مُعاہَدَہِ مَشْرُوط

(قانون) وہ معاہدہ جس میں کسی امر کا کرنا یا نہ کرنا کسی واقعہء لاحقہ کے وقوع یا عدم وقوع پر مشروط ہو ؛ مشروط معاہدہ ۔

مُعاہَدَہِ ساقِطُ النِّفاذ

ناجائز اقرار نامہ، وہ اقرار نامہ جس کا نفاذ نہ ہو سکے

مُعاہَدَہِ بَیعِ جائِدادِ غَیر مَنْقُولَہ

(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے فریقین میں یہ قرارداد ہوتی ہے کہ شرائط طے شدہ کے موافق آیندہ جائداد مذکور کی بیع عمل میں آئے گی

مَجازِ مُعاہَدَہ

(قانون) ہر شخص جو مطابق اس آئین کے جس کا وہ تابع ہے بہ عمر بلوغ پہنچ گیا ہو اور صحت نفس اور ثبات عقل رکھتا ہو اور ازروے قانون جس کا وہ تابع ہو ، ناقابل معاہدہ نہ ہو

مُتَعاقِدَینِ مُعاہَدَہ

باہم معاہدہ کرنے والے دونوں فریق ، فریقین معاہدہ ۔

نَقْضِ مُعاہَدَہ

معاہدہ توڑنا، معاہدے پر قائم نہ رہنا

اردو، انگلش اور ہندی میں مُعاہَدَہ کے معانیدیکھیے

مُعاہَدَہ

mu'aahadaमु'आहदा

اصل: عربی

وزن : 1212

جمع: مُعَاہَدوں

موضوعات: قانونی

اشتقاق: عَهِدَ

مُعاہَدَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • وہ قرارداد جو فریقین کے مابین ہو اور جس کی رو سے ہر فریق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرے، باہمی عہد و پیمان، عہدنامہ، قول وقرار
  • تحریری عہد نامہ، معاہدے کی دستاویز

    مثال - دونوں فریق کے درمیان یہ معاہدہ ہوا کہ وہ ایک دوسرے کےمعاملے میں دخل نہ دیں

  • (قانون ) وہ معاملہ جو قانوناً نافذ ہو سکتا ہو

English meaning of mu'aahada

Noun, Masculine, Singular

  • to make a compact, or covenant, to make a compact), entering into a compact, or confederacy, or alliance
  • compact, contract, covenant, agreement, confederacy, alliance, league, treaty, engagement

    Example - Donon fariq ke darimyan ye muahada hua ki vo ek dusre ke muamale mein dakhl na den

  • (Law) the matter which is may be legally enforceable

मु'आहदा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • एक संकल्प जो दो पक्ष के बीच होता है और जिसके द्वारा प्रत्येक पार्टी कुछ करने, न करने के लिए सहमत होती है, आपस में होने वाला दृढ़ निश्चय
  • लिखित प्रतिज्ञापत्र, अनुबंध के दस्तावेज़, संप्रतिज्ञा, समझौता, अनुबंध, संधि पर सहमत होना, दो पक्षों के बीच क़रार

    उदाहरण - दोनों फ़रीक़ के दरमियान यह मुआहदा हुआ कि वह एक दूसरे के मुआमले में दख़्ल न दें

  • (क़ानून) वो मामला जो वैधानिक रूप से लागू हो सकता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُعاہَدَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُعاہَدَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words