Search results

Saved words

Showing results for "muKHaffafaat"

muKHaffafaat

Meaning ofSee meaning muKHaffafaat in English, Hindi & Urdu

muKHaffafaat

मुख़फ़्फ़फ़ातمُخَفَّفات

Vazn : 12121

مُخَفَّفات کے اردو معانی

دیگر

  • مخفف کیے ہوئے الفاظ ، الفاظ کی مختصر کردہ صورتیں یا حروف ، اختصارات

Interesting Information on muKHaffafaat

مخففات بہت سی مغربی زبانوں میں لفظ کی جگہ اس کے مخفف کے طور پر اس کا پہلا حرف رکھ دیتے ہیں۔ یہ صورت ناموں کے لئے اکثر دکھائی دیتی ہے۔ چنانچہ: G.B.Shaw بجائے George Bernard Shaw W.B.Yeats بجائے William Butler Yeats مستعمل ہیں۔ یا پھر:U.N.O.بجائےUnited Nations Organization وغیرہ۔ ہماری زبانوں میں یہ رسم نہیں ہے۔ ہندی والوں نے اخبار میں اسے رائج کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہندی میں حرف کا تصور اس پر حرکت کے بغیر نہیں، لہٰذا وہ لوگ جب مخفف بناتے ہیں تو حرف کے ساتھ اس کی حرکت بھی لکھتے ہیں۔ اس طرح بعض مضحک صورت حالات پیدا ہوتی ہیں، اور ہندی والے بھی وہاں مخفف بناتے ڈرتے ہیں۔ مثلاً ’’مدھیہ ریلوے‘‘ کا ہندی مخفف ہو گا: ’’مَرے‘‘۔ اس سے بھاگ کر وہ لوگ ’’مَدھیہ‘‘ لکھ کر کام چلاتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ناموں کے ساتھ اور بھی بھونڈی شکلیں ہندی میں بنائی جاتی ہیں: بھارتیہ جنتا پارٹی=بھاجپا، سماج وادی پارٹی=سپا، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی=ماکپا، بہوجن سماج پارٹی=بسپا، وہپ=وشو ہندو پریشد یہ شکلیں کتنی بھونڈی اور زبان کے مزاج سے کس قدر متغائر ہیں، یہ کہنے کی ضرورت شاید نہیں۔ لیکن افسوس کہ بعض اردو اخباروں میں بھی یہ مخففات دھڑلے سے برتے جارہے ہیں۔ ان کو ترک کرنا چاہئے۔ ہمارے بعض جدید شعرا نے انگریزی کے تتبع میں اپنا نام مخففات کے ساتھ لکھنا شروع کیا تھا، مثلاً نذر محمد راشد کی جگہ ن م راشد۔ لیکن راشد صاحب کے سوا کسی کا نام مقبول نہ ہوا۔ اور اب یہ رسم کم و بیش ترک ہے۔ ناموں کی حد تک تو شاید کچھ جواز بھی ہو، لیکن سیاسی پارٹیوں، ریلوں، دفتروں، وغیرہ کے نام کو مخفف استعمال کرنا ہندی کی بھونڈی نقل، اردو کے مزاج کے خلاف، اور ہر طرح واجب الترک ہے۔ جاننا چاہئے کہ ہر زبان کے مزاج میں ایک بات یہ بھی ہوتی ہے کہ اسے تیز بولا جائے گا یا آہستہ آہستہ ادا کیا جائے گا۔ مثلاً فرانسیسی بہت تیز بولی جاتی ہے۔ اردو آہستہ آہستہ بولی جاتی ہے۔ انگریزی کی رفتار ادائیگی فرانسیسی سے کم لیکن اردو سے زیادہ ہے۔ ملیالم اور تمل فرانسیسی سے بھی زیادہ تیزی سے ادا کی جاتی ہیں۔ تو جو زبان کہ تیزی سے ادا نہ ہوتی ہو، و ہ پورے لفظ لکھنے یا بولنے کے بجائے ماکپا، بھاجپا، بسپا جیسے اینڈے بینڈے مخففات کیوں کر پسند کرے گی؟

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

View more

Showing search results for: English meaning of mukhaffafat, English meaning of mukhaphphaphaat

Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary

Critique us (muKHaffafaat)

Name

Email

Comment

muKHaffafaat

Upload Image Learn More

Name

Email

Display Name

Attach Image

Select image
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
Speak Now

Delete 44 saved words?

Do you really want to delete these records? This process cannot be undone

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone