تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُلَمَّع" کے متعقلہ نتائج

مُلَمَّع

سونا چاندی چڑھا ہوا (زیور یا ظرف وغیرہ)، چمکدار، چمکایا ہوا، جس پرسونے یا چاندی کا پانی پھیرا گیا ہو یا چڑھایا گیا ہو

مُلَمَّع گَر

ملمع کا کام کرنے والا، سونا چاندی چڑھانے والا کاریگر، ملمع ساز

مُلَمَّعَہ

رک : ملمع جو فصیح ہے.

مُلَمَّع ہونا

ملمع کرنا (رک) کا لازم ، ظاہری ٹیپ ٹاپ ہونا .

مُلَمَّع کار

ملمع ساز، قلعی کرنے والا، مجازاً: جس کا ظاہر کچھ باطن کچھ ہو، منافق، چاپلوس، وہ شخص جو بظاہر خلیق ہو لیکن عموماًدھوکے باز ہو

مُلَمَّہ

جنس غلہ ، گھی ، آٹا دال وغیرہ جو (مہینے کے لیے) اکٹھا خرید کر مودی حانہ میں رکھ دیا جائے ، راشن ۔

مُلَمَّع کَرنا

گلٹ کرنا ، چاندی پر سونا چڑھانا ؛ چمکانا ، جلا کرنا

مُلَمَّع رَکْھنا

دلاسہ دینا ، تسلی دینا ۔

مُلَمَّع گَری

ملمع گر (رک) کا کام ؛ (مجازاً) ظاہری ٹیپ ٹاپ ، حقیقت کو چھپانے کا عمل ، تصنع ، دکھاوا ۔

مُلَمَّع باز

تصنّع اور بناوٹ سے کام لینے والا ؛ منافق ۔

مُلَمَّع کاری

۱۔ (قلعی گری) ملمع کرنے کی صنعت ، ملمع کار (رک) کا کام ، سونا یا چاندی چڑھانے کا فن ۔

مُلَمَّع کَرانا

ملمع کرنا (رک) کا تعدیہ ، قلعی کرانا ۔

مُلَمَّع کُھلْنا

ظاہری ٹیپ ٹاپ کی حقیقت ظاہر ہو جانا ، تصنع اور دکھاوے کا حال ظاہر ہو جانا ۔

مُلَمَّع پِھرنا

ملمع کا کسی چیز پر رنگ دینا ، کسی چیز پر سونے چاندی یا کسی دو سری دھات کا ورق یا پانی چڑھنا .

مُلَمَّع اُتَرنا

قلعی کھلنا ، اصلیت ظاہر ہونا ۔

مُلَمَّع پھیرنا

لیپا پوتی کرنا ، چھپانا

مُلَمَّع چاٹْنا

(قلعی گری) کسی نقص کی وجہ سے برتن کے کسی حصے یا پورے برتن پر ملمع نہ چڑھنا ، رنگت نہ آنا.

مُلَمَّع ساز

سونے چاندی وغیرہ کا ملمع چڑھانے کا کام کرنے والا کاریگر

مُلَمَّع سازی

ملمع ساز کا کام یا پیشہ، ملمع چڑھانے کا کام

مُلَمَّع نِگاری

لکھنے میں بناوٹ اور تصنع سے کام لینا ، کلی پھندنے لگانا ۔

مُلَمَّع شُدَہ

ملمع پھیرا ہوا ؛ (مجازاً) بناوٹی ، دکھاوے کا ۔

مُلَمَّع اُتَر جانا

قلعی کھلنا ، اصلیت ظاہر ہونا ۔

مُلَمَّع کُھل جانا

۔نمائشی کارروائی کا حال کھل جانا۔؎

مُلَمَّع اُڑانا

ملمع اُتارنا.

مُلَمَّع چَڑھنا

خول چڑھنا ، تصنع ہونا ۔

مُلَمَّع چَڑھانا

برتن پر قلعی کرنا ، سونے یا چاندی کا پانی چڑھانا ، پچارا پھیرنا

مُلَمَّع اُڑ جانا

ٹھنڈے ملمع کا پھیکا پڑنا یا جاتا رہنا ؛ قلعی کھل جانا ، اصلیت ظاہر ہونا ۔

مُلَمَّع کا پَردَہ چَڑھانا

دکھاوا کرنا ، تصنع اور بناوٹ سے کام لینا ۔

مُلَمَّہ گَھر

(باورچی گری) خورد و نوش کا سامان اور جنس رکھنے کا کمرہ ، مکان یا گھر وغیرہ ، مودی خانہ .

مُلَمَّہ خانَہ

(باورچی گری) خورد و نوش کا سامان اور جنس رکھنے کا کمرہ ، مکان یا گھر وغیرہ ، مودی خانہ .

پَکّا مُلَمَّع

(مُلَمَّع کاری) دھات کے برتن پر سونے یا چان٘دی کی قلعی کرنے کا قدیم طریقہ جس میں برتن کی سطح پر سونے یا چان٘دی کا ورق چڑھا کر سطح کے ساتھ وصل کر دیا جاتا تھا اور اس پر جلا کر دی جاتی تھی.

بَرْقی مُلَمَّع

گیلونی بیٹری کی مدد سے کسی چیز پردھات کی تہ چڑھانے کا عمل .

ٹَھنْڈا مُلَمَّع

(قلعی گری) چان٘دی یا سونے کو تُرشا کر یعنی تیزاب میں محلول بنا کر تان٘بے یا پیتل وغیرہ کے برتنوں پر بطور رن٘گت چڑھانا (یہ ملمع اگر چہ آسانی سے ہر قسم کے برتن پر چڑھ جاتا ہے لیکن نا پائدار ہوتا ہے). رن٘گت کاری

بَرْقی مُلَمَّع گَری

بَرْقی مُلَمَّع سازی

اردو، انگلش اور ہندی میں مُلَمَّع کے معانیدیکھیے

مُلَمَّع

mulamma'मुलम्मा'

اصل: عربی

وزن : 122

موضوعات: زیورات بدیع

اشتقاق: لَمَعَ

مُلَمَّع کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • سونا چاندی چڑھا ہوا (زیور یا ظرف وغیرہ)، چمکدار، چمکایا ہوا، جس پرسونے یا چاندی کا پانی پھیرا گیا ہو یا چڑھایا گیا ہو
  • دکھاوے کا، ظاہری، ٹیپ ٹاپ کا، نمائشی
  • چمکایا گیا، روشن کیا گیا، صیقل شدہ
  • سونے یا چاندی کا جھول، گلٹ، قلعی، وہ ملمع جو آگ کے بغیر چاندی یا سونے کو تیزاب میں محلول کر کے چڑھایا جائے

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

مُلَمّا

رک : ملمع جو اس کا درست املا ہے ۔

مُلَمَّہ

جنس غلہ ، گھی ، آٹا دال وغیرہ جو (مہینے کے لیے) اکٹھا خرید کر مودی حانہ میں رکھ دیا جائے ، راشن ۔

English meaning of mulamma'

Adjective, Masculine

  • covered with gold or silver, gild, plated, gilt, electroplated

Noun, Masculine

  • gilding, coating
  • show-off
  • use of two languages in verse, a poem, the hemistichs or distichs of which are written in Persian and Arabic alternately (and which is allowable as far as ten distichs in each language)

मुलम्मा' के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • सोना-चाँदी चढ़ा हुआ (गहना या बर्तन इत्यादि), चमकीला, चमकाया हुआ, जिस पर सोने या चाँदी का पानी फेरा गया हो या चढ़ाया गया हो
  • दिखावे का, ऊपरी, टीप-टाप का, दिखावटी
  • चमकाया गया, प्रज्ज्वलित किया गया, सैक़ल किया गया

    विशेष - सैक़ल= तलवार आदि को रगड़कर उसमें चमक पैदा करना, चमकाना

  • सोने या चाँदी का ऊपरी आवरण, गिलट, क़ल'ई, वह मुलम्मा' जो आग के बिना चाँदी या सोने को तेज़ाब में विलीन करके चढ़ाया जाए

مُلَمَّع کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُلَمَّع)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُلَمَّع

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone