تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُردَہ آئے گا تَکیے پَر" کے متعقلہ نتائج

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

(پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .

ہَتھیلی پَر زَہر رَکھا رَہو جو کھائے گا سو مَرے گا

جو برا کام کرے گا وہ نقصان اٹھائے گا

توڑْنے آئے چارَہ ، کھیت پَر اِجارَہ

اگر کوئی شخص بد دیانتی کرے اور اپنے حق سے زیادہ کوئی چیز لے تو کہتے ہیں ؛ ایک تو پرائی چیز لیں دوسرے ہما ہمی کریں.

ہَتیلی پَر زَہْر رَکھے رَہو جو کھائے گا سو مَرے گا

جو بُرا کام کرے گا نقصان اٹھائے گا

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

ہَے گا

ہے، موجود ہے، حاضر ہے ، کبھی ’’ہوتا ہے‘‘ کے معنی میں بھی آتا ہے

ہَگے گا

(عو) یہ فقرہ ایسے محل پر بولتے ہیں جب کسی کی بات کا مضحکہ اُڑانا مقصود ہو

کَروں گا پَر ٹَلوں گا نَہیں

ضرور کروں گا رکوں گا نہیں، ضدی آدمی کہتا ہے

جو جاگے گا وہ پاوے گا

جو ہوشیار رہتا ہے وہی فائدہ اٹھاتا ہے.

مُردَہ

مرا ہوا ، بے جان (زندہ کا نقیض)

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

کِس کافِر کو اِعتِبار آئے گا

کوئی اعتبار نہیں کرے گا

جو مان٘گے گا سو پائے گا

مان٘گے والے کر سب کچھ مل جاتا ہے

راجا رُوٹھے گا اَپْنا سُہاگ لے گا ، کیا کِسی کا بھاگ لے گا

راجہ خفا ہو تو جو کُچھ اس نے دِیا ہے وہ واپس لے لے گا ، قِسمت پر تو اس کا اِختیار نہیں

جو آگ کھائے گا اَنْگارے ہَگے گا

۔مثل۔ جوا برا کام کرے گا اسی کو برا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

تَگمَہ گا

تیز بھاگنے یا اڑنے والا.

جِتْنا گَرمائے گا اُتْنا ہی بَرسائے گا

رک: جتنا تپے گا الخ .

نہ کُتّا دیکھے گا نہ بھونکے گا

نہ دشمن کے سامنے جائیں گے نہ اس کے منھ سے کچھ سنیں گے، دشمن کے سامنے نہیں جانا چاہیے

آئے ہوش جانا

رک: آئے حواس جانا.

کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا

حریص اور لالچی کو کسی کے مال کا پتا چل جا ئے تو ضرور اسے کھسوٹنے کی تا ک میں لگے گا ، اس لیے دشمن کے سامنے سے ہٹ جانا بہتر ہوتا ہے .

کُھرّی چارْپائی پَر سو کَر آئے ہو

خواہ مخواہ صبح صبح بدمزاجی کرے یا کوئی آتے ہی جھگڑنے لگے تو کہتے ہیں.

مُردَہ باد

تباہ ہونا، مردہ ہونا، ایک نعرہ نیز بد دعا، مرتا رہے، مر جائے

مُردَہ ہے

بے جان ہے ، بے رونق ہے ، سرد ہے ۔

مُردَہ نِکلے

(عور) مر جائے (شدید قسم کھانے کے کے موقع پر مستعمل) ۔

آئے کَہِیں کے

رک: آئے بڑے کہیں کے.

راجَہ رُوٹھے گا اَپنی نَگْرِی لے گا

راجہ ناراض ہوگا تو شہر بدر کردے گا، وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کی ناراضگی کی پروا نہیں ہوتی

مُردَہ دیکھے

شدید قسم دلانے کے موقع پر مستعمل، مرا ہوا دیکھے، جنازہ دیکھے

مُردَہ دیکھو

رک : ُمردہ دیکھے جو عموماً زیادہ مستعمل ہے

مُن٘ہ پَر ڈالی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

آدمی ڈھیٹ یا بے غیرت ہوجائے تو اسے کسی کی پروا نہیں ہوتی

یِہ گُل کِھلے گا

یہ نتیجہ ملے گا ، یہ انجام ہو گا ۔

جو بوئے گا وَہی کاٹے گا

جیسا کام کرے گا اس کا پھل ویسا ہی پائے گا.

جِتْنا تَپے گا اُتْنا ہی بَرسے گا

جتنی گرمی پڑے گی اتنی بارش زیادہ ہوگی .

آئے وَہاں سے

رک: آئے کہیں کے.

آئے اَوسان خَطا ہونا

بے حد گھبرا جانا، ہاتھ پانْو پھول جانا

گُہ پَر مِٹّی ڈالْنا

فتنہ و فساد کو دبا دینا ، درگزر کرنا

مُردَہ اُٹھانا

جنارہ اُٹھانا، تجہیز و تکفین کرنا

مُردَہ کَرنا

ُمردہ کی سی حالت بنا دینا ، کمزور کر دینا ، بے حس و حرکت کرنا نیز بے کار کر دینا ، ضائع کر دینا ۔

مُردَہ نِکلنا

جنازے کا باہر آنا یا کسی راستے سے گزرنا

مُردَہ ہونا

بہت کام کر کے تھک جانا ، کسی کام میں ازحد محنت کرنا

مُردَہ جانا

جنازہ اُٹھنا ، میت کو تدفین کے لیے لے جایا جانا ۔

مُردَہ پیٹنا

مُردے کو رونا، لاش پر بین کرنا، ماتم کرنا

مُردَہ بَنانا

بے جان کر دینا (مردہ بن جانا (رک) کا تعدیہ)

مُردَہ اُٹھنا

جنازہ اُٹھنا، جنازے کو دفن کرنے کے لیے لے جایا جانا

پِدَر مُردَہ

وہ بچہ جس کا باپ مر گیا ہو، یتیم

مُردَہ بوجھ

(معماری) فولاد کاری ، گٹی ، سیمنٹ سلیپروں وغیرہ کے وزن پر مشتمل پلوں کا مستقل تعمیر کا بوجھ

مُردَہ گھر

مردہ خانہ

مُردَہ سا

مُردے کی طرح ؛ (مجازاً) بے حس و حرکت ، سست ؛ کمزور ، ناتواں ، ضعیف ، لاغر ۔

جو سووے گا وہ کھووے گا

غفلت برتنے والا نقصان ہی اٹھاتا ہے .

آئے ہو تو گَھرے چَلو

ٹھگوں کی اصطلاح بمعنی مسافر کو قتل کردو

ہووے گا

ہوگا، ہوئے گا

مُردَہ پَرَست

مرنے کے بعد آدمی کی قدر و منزلت کرنے والا، جیتے جی نظر انداز کر کے صرف موت کے بعد کسی کی بڑائی کو تسلیم کرنے والا

مُردَہ سَر

رک : ُمردہ دماغ ۔

مُردَہ بَننا

لاغر ہو جانا ، نحیف ہو جانا ؛ کمزور ہو جانا ۔

مُردَہ پھُونْکنا

رک : ُمردہ جلانا ۔

ناک پَر دِیا بال کَر آئے ہیں

دیر سے آئے ہیں، وقت پر نہیں آئے

نَہ چَڑھے گا ، نَہ گِرے گا

نہ ترقی کرے گا نہ زوال ہوگا ، ایسا کام کیوں کرے جس میں نقصان ہو (

ہوش آئے ہوئے جانا

بدحواس ہو جانا ، بدحواسی چھا جانا ۔

آئے حَواس غائِب ہونا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

مُردَہ دھاتی

مردہ دھات کا ، غیر متحرک چیز کا بنا ہوا (مادّہ)۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُردَہ آئے گا تَکیے پَر کے معانیدیکھیے

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

murda aa.egaa takiye parमुर्दा आएगा तकिये पर

ضرب المثل

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر کے اردو معانی

  • آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मुर्दा आएगा तकिये पर के हिंदी अर्थ

  • आदमी जाएगा कहाँ हर फिर के यहीं आएगा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُردَہ آئے گا تَکیے پَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words