تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُوَقَّت" کے متعقلہ نتائج

مُوَقَّت

کسی وقت خاص پر مقرر کیا ہوا، وقت معین پر ہونے والا، کسی وقت پر ٹھہرایا ہوا، زمانے کے ساتھ مُعَیَّن کیا گیا۔

مُوَقَّتَہ

مقررہ وقت کا ، نوبتی ، عارضی۔

مُوَقَّت رِسالَہ

وقت ِمقررہ پر شائع ہونے والا رسالہ ، میعادی رسالہ ؛ جیسے : ہفتہ وار ، پندرہ روزہ ، ماہانہ ، سہ ماہی وغیرہ ۔

مُوَقَّتی

وقت کے مطابق ، وقتی ، میعادی ، عارضی (دائمی کے مقابل) ۔

مُوَقَّت خُدا

خدائے واحد کے علاوہ وہ ہستی جس کی خوشنودی کے لیے کام کیا جائے ، غیر اﷲ ، صنم ، وقت کا خدا ۔

مُوَقَّت لَگان

(کاشت کاری) مقررہ لگان ، وہ لگان جو طے ہوا ہو ۔

مُوَقَّت قابِض

(قانون) معیاری یا حین حیاتی ّپٹہ دار یا لگان دار (اراضی وغیرہ) ۔

مُوَقَّت بازار

وقتی یا عارضی طور پر لگائے جانے والے بازار ، پینٹھ ، بچت بازار ، نوبتی بازار ۔

مُوَقَّت اَمْراضِ وَبائی

وہ وبائی امراض جو خاص وقت اور خاص موسم میں پھوٹ پڑتے ہیں ۔

مُوَقَّتی جائِداد

(قانون) ایسی جائداد جو مستقل اور واپس نہ ہو بلکہ ایک وقت ِمعین کے بعد اس کا منتقل ہوجانا لازم ہو

ظِہارِ مُوَقَّت

وقتی ظہار، معینہ وقت کے لیے ظہار، ایک خاص وقت کے لیے اپنی بیوی سے علیحدگی

خَطاے مُوَقَّت

کِسی خاص وقت میں کی گئی غلطی ، وقتی غلطی

وَصِیَّتِ مُوَقَّت

(فقہ) کسی خاص وقت کے لیے کی جانے والی وصیت

اردو، انگلش اور ہندی میں مُوَقَّت کے معانیدیکھیے

مُوَقَّت

muvaqqatमुवक़्क़त

اصل: عربی

وزن : 122

اشتقاق: وَقَتَ

مُوَقَّت کے اردو معانی

صفت

  • کسی وقت خاص پر مقرر کیا ہوا، وقت معین پر ہونے والا، کسی وقت پر ٹھہرایا ہوا، زمانے کے ساتھ مُعَیَّن کیا گیا۔

English meaning of muvaqqat

Adjective

  • set at a particular time, fixed on a scheduled time

मुवक़्क़त के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • किसी विशेष समय पर निश्चित किया हुआ, निश्चित समय पर होने वाला

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُوَقَّت)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُوَقَّت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words