تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَباتات" کے متعقلہ نتائج

نَباتات

وہ چیزیں جو زمین سے اُگتی ہیں، گھاس، جڑی بوٹیاں، پودے، سبزیاں، ترکاریاں

نَباتاتی

نباتات (رک) سے متعلق یا منسوب ، پودوں وغیرہ کا ، جڑی بوٹیوں والا ۔

نَباتاتی فُضْلَہ

درختوں جھاڑیوں وغیرہ کی جھڑاون ، گھاس پھوس ، پھوکس وغیرہ جو بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے ۔

نَباتات خور

گھاس پات کھانے والا ، چرنے والا ، چرندہ (لاط : Phytophagous) ۔

نَباتاتی جُوں

ایک کیڑا جو پودوں میں پڑجاتا ہے ، درخت کا کیڑا ، روکھ جوں (انگ : Aphis/Aphid) ۔

نَباتاتی باغ

وہ باغ جہاں مختلف انواع کے درخت اور پودے لگائے گئے ہوں (عموماً لوگوں کی سیر و تفریح کے لیے)

نَباتاتی گھی

پودوں کے بیجوں اور سبزیوں وغیرہ سے بنایا ہوا گھی ، بناسپتی گھی ، زرعی اجناس کا روغن ۔

نَباتاتی کھاد

وہ کھاد جو نباتات سے تیار کی جاتی ہے ، غیر کیمیائی کھاد ۔

نَباتاتی قُطب

(حیوانیات) بیضے کا نچلا زردی مائل سفید حصہ جس میں زردی جمع ہوتی ہے (انگ : Vegetative Pole) ۔

نَباتاتی مادّے

(زراعت) کیڑے مکوڑے ، کیچوے ، چیونٹیاں ، چوہے وغیرہ کے مردہ اجسام جو مٹی کا جزو بن جاتے ہیں ۔

نَباتاتی رَوغَن

پودوں کے بیجوں اور سبزیوں وغیرہ سے نکالا ہوا گھی یا تیل جو کھانوں میں استعمال ہوتا ہے ۔

مَصْنُوعی نَباتات

انسان کے ہاتھ کی پیدا کی ہوئی نباتات ، انسان کی کاشت کردہ فصلیں مثلاً جنگلات کی جگہ مختلف قسم کی فصلیں ۔

عالَمِ نَباتات

نباتات کی دنیا

عِلْمِ نَباتات

وہ علم جس سے درختوں پودوں اور مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں وغیرہ کے اجزا کی قابلیتِ نمو کے مقام اور اصناف کا حال معلوم ہوتا ہے

ماہِرِ عِلْمِ نَباتات

(نباتات) علم نباتات یعنی پیڑ پودوں کے علم کا ماہر شخص

اردو، انگلش اور ہندی میں نَباتات کے معانیدیکھیے

نَباتات

nabaataatनबातात

اصل: عربی

وزن : 1221

دیکھیے: نَبَات

اشتقاق: نَبَتَ

نَباتات کے اردو معانی

اسم، مؤنث، جمع

  • وہ چیزیں جو زمین سے اُگتی ہیں، گھاس، جڑی بوٹیاں، پودے، سبزیاں، ترکاریاں
  • وہ علم جس میں ان چیزوں کا ذکر ہو جو زمین سے اُگتی ہیں
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of nabaataat

Noun, Feminine, Plural

  • botany-flora, plants, vegetables, bushes, herbs, weeds, shrubs

नबातात के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, बहुवचन

  • वनस्पति, ज़मीन से उगनेवाली चीज़ें, उद्भिज्ज, वो चीज़ें जो ज़मीन से उगती हैं, घास, जड़ी बूटियाँ, पौधे, सब्ज़ियाँ, तरकारियाँ
  • वह ज्ञान जो पृथ्वी से उगने वाली चीज़ों का उल्लेख करता है, ज़मीन से उगने वाली चीजों की विद्या, वनस्पति विज्ञान

نَباتات کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَباتات)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَباتات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words