تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَبض بِگَڑنا" کے متعقلہ نتائج

نَبض

کلائی کی وہ رگ جو حرکت کرتی رہتی ہے، ناڑی

نَبضوں

نبض کی جمع جو حروف مغیرہ یا تابع مغیرہ کے آ جانے سے واؤ مجہول اور نون غنہ کے ساتھ بنائی جاتی ہے، کلائی کی وہ رگ جو حرکت کرتی رہتی ہے، ناڑی، نیز طب: رگ کی حرکت یا رفتار، شریان کی تڑپ یا دھڑکن (یعنی اُس کا سکڑنا اور پھیلنا)، دل کی دھڑکن یا خون کی حرکت

نَبضیں

نبض کی جمع نیز مغیرہ حالت، بہت سی رگیں یا ان کی حرکتیں، تراکیب میں مستعمل

نَبض داں

نبض شناس ، نبض دیکھنے والا ، نبّاض نیز فطرت یا مزاج کو سمجھنے والا ۔

نَبض قَوی

وہ نبض جس کی ضرب یا حرکت اُنگلی میں زور سے لگے یا محسوس ہو اور دبانے سے پوری طرح نہ دبے ، زور دار نبض جو قوت حیوانی کے غلبے پر دلالت کرتی ہے (انگ : Strong pulse)

نَبض حار

گرم نبض ، وہ نبض جو چھونے سے گرم محسوس ہو اور یہ دلالت کرتی ہے گرمی پر (انگ : Warm Pulse)

نَبض گِیر

(لفظاً) نبض پکڑنے والا ؛ (مجازاً) نبض محسوس کرنے والا ، طبیب ، حکیم

نَبض دَقِیق

گہری اور باریک نبض ، وہ نبض جو چوڑائی اور گہرائی میں کم ہو

نَبض ضَعِیف

کمزور نبض ، وہ نبض جسے دیکھنے سے اُنگلی پر خفیف سی ٹھوکر لگتی ہے ، نبض قوی کی ضد (انگ : Feeble pulse) ۔

نَبض دانی

نبض شناسی، نبّاضی، نبض دیکھنے کا ملکہ و مہارت

نَبض دُودی

وہ نبض جس کی حرکت غلاظت میں رہنے والے کرم کی حرکت سے مشابہ ہوتی ہے اور جو قوت کی کمی پر دلالت کرتی ہے ، نبض کرمی ، نزع کے وقت کی نبض (انگ : Vermicular Pulse) ۔

نَبض طَوِیل

لمبی نبض ، وہ نبض جو طبعی حالت سے زیادہ لمبی ہوتی ہے اور زیادتی حرارت پر دلالت کرتی ہے (انگ: Long pulse) ۔

نَبض بَطی

سست حرکت کرنے والی نبض ، سست نبض ، نبض ِسریع کی ضد

نَبض غَلِیظ

چوڑائی اور گہرائی میں اعتدال سے بڑھی ہوئی نبض ، موٹی نبض (انگ: Thick pulse) ۔

نَبض بارِد

سرد نبض ، وہ نبض جس کا مقام چھونے سے ٹھنڈا لگے جو حرارت کی کمی کی دلیل ہے

نَبض سَرِیع

تیز حرکت کرنے والی نبض ، جلد جلد چلنے والی نبض جو شدت حرارت پر دلالت کرتی ہے(نبض طبعی کی ضد)

نَبض صَغِیر

وہ نبض جو لمبائی ، چوڑائی اور گہرائی میں کم ہو (انگ : Low tension pulse) ۔

نَبض قَصِیر

چھوٹی نبض ، وہ نبض جو اعتدال کی نسبت طول میں کم ہوتی ہے اور برودت مزاج پر دلالت کرتی ہے ، نبض طویل کی ضد (انگ: Short pulse)

نَبض شَناس

نبض پہچاننے والا، نبض دیکھنے میں ماہر، نبّاض

نَبض آشنا

جسمانی کیفیات سے واقف نیز مزاج شناس ۔

نَبض مَوجی

نبض ِمنشاری کے مشابہہ اپنی حالت میں مختلف لہردار نبض جو منشاری سے نرم ہوتی ہے اور کثرت ِرطوبت پر دلالت کرتی ہے (Polychrotic pulse)

نَبض پَیما

نبض کی حرکت اور خون کا دباؤ جانچنے کا آلہ ۔ ۔

نَبض عَظِیم

وہ نبض جو لمبائی ،چوڑائی اور گہرائی میں اعتدال سے زیادہ ہو(انگ: High- tension pulse)۔

نَبض عَرِیض

چوڑی نبض ، طبعی حالت سے زیادہ عریض نبض ، نبض ضیق کی ضد(انگ: Flat pulse) ۔

نَبض نَملی

چیونٹی کی چال سے چلنے والی نبض جو صغیر اور متواتر ہوتی ہے اور قوت کے کم ہونے پر دلالت کرتی ہے (Formicent Pulse)

نَبض نِگار

ایک میکانکی آلہ جس کے ذریعے نبض کی قوت اور حرکات کاغذ پرخطوط منحنی کی صورت میں محفوظ کی جاتی ہیں (Sphygmograph) ۔

نَبْض دیکْھنا

طبیب کا بیمار کی نبض پر ہاتھ رکھ کر اُس کی رفتار معلوم کرنا، نبض کی حرکت سے بیمار کی حالت کا اندازہ لگانا، مرض کی تشخیص کرنا، صحت یا بیماری کا اندازہ کرنا

نَبض جاننا

صحت یا بیماری سے آگاہ ہونا ، حالت یا طبیعت سے واقف ہونا ، مزاج داں ہونا ۔

نَبض غَزالی

رک : نبض شاہق ، اُبھری ہوئی نبض (انگ : Bounding pulse) ۔

نَبض پانا

نبض کو محسوس کرنا ، نبض کی حرکت کا پتا لگانا ، مرض یا اس کی کیفیت معلوم کرنا ، بیماری کی تشخیص کرنا نیز سبب معلوم ہونا ۔

نَبْض تَڑَپنا

رک : نبض اُچھلنا ، نبض کا زور زور سے حرکت کرنا نیز دل دھڑکنا (شدت جذبات سے) ۔

نَبض بِگَڑنا

رک : نبض انتشار میں ہونا ، حالت ِنزع طاری ہونا ۔

نَبض خالی

وہ نبض جس میں خون کم محسوس ہوتا ہے اور جو خون و روح کی قلت پر دلالت کرتی ہے (انگ : Empty Pulse)

نَبْض مِلنا

نبض کی حرکت کا محسوس ہونا ۔

نَبْض رُکْنا

نبض کا حرکت نہ کرنا ، جمود طاری ہو جانا نیز خاتمہ ہونا ، ختم ہونا

نَبض مُستَوی

یکساں نبض ، جو نبض برابر ایک حالت پر چلتی رہتی ہے اور خیریت ِمزاج پر دلالت کرتی ہے ، نبض مختلف کی ضد (Regular pulse) ۔

نَبض دَھڑَکنا

نبض کا تیز تیز حرکت کرنا ۔

نَبض شَناسی

نبض دانی، نبض دیکھنے کی مہارت یا پیشہ، نبّاضی

نَبض مُنَظَّم

وہ نبض جس کے اختلاف میں ایک خاص ترتیب ہو کہ جس پر وہ دورہ کر رہی ہے

نَبض پَھڑَکنا

رک : نبض اُچھلنا ، نبض کا تیز چلنا ۔

نَبْض تَڑَپْھنا

رک : نبض اُچھلنا ، نبض کا زور زور سے حرکت کرنا نیز دل دھڑکنا (شدت جذبات سے) ۔

نَبض چُھونا

نبض پر انگلی رکھنا ؛ مرض کی تشخیص کرنا ، بیماری یا صحت کا جائزہ لینا ، حسن و قبح معلوم کرنا ۔

نَبض دِکھانا

طبیب یا حکیم کو نبض ملاحظہ کرانا، مرض کی تشخیص کرانا

نَبْض ڈُوبنا

۔نبض کی رفتارمفقودہونا۔مثال کے لیے دیکھو نبض اُبھرنا۔

نَبْض چَلنا

نبض کا حرکت کرنا

نَبض مُتَفاوَت

رک : نبض متبادل (انگ : Infrequent pulse)

نَبْض چُھٹْنا

نبض کا چلتے چلتے رُک جانا ؛ مرنے کے آثار پیدا ہونا نیز ہوش اُڑ جانا (عموماً جمع میں مستعمل) ۔

نَبض کھولنا

شریان پر نشتر لگا کر فاسد خون بہا دینا ، فصد کھولنا ۔

نَبض مُمتَلی

بھری ہوئی نبض جو دلالت کرتی ہے خون اور قوت کی زیادتی پر ، نبض خالی کی ضد (Full pulse)

نَبض پَچھاننا

رک : نبض پہچاننا جو فصیح ہے ۔

نَبْض چُھوٹْنا

نَبض اُچَھلنا

نبض کا زور زور سے حرکت کرنا ، نبض کا تڑپنا ۔

نَبْض ٹَٹولنا

رک : نبض پانا ، بیماری کی تشخیص کرنا نیز جائزہ لینا ۔ ۔

نَبض اُبَھرنا

نبض کی حرکت کا کم ہو کر پھر تیز ہو جانا، نبض ڈوب کر پھر چلتی ہوئی محسوس ہونا

نَبض مِنشاری

وہ نبض جس کے اجزا مختلف ہوں یعنی کچھ بلند ہوں اور کچھ پست ، کچھ نرم ہوں اور کچھ سخت ، کچھ پہلے حرکت کریں اور کچھ بعد میں ، آری سے مشابہ نبض ، وہ نبض جس کے اجزا آری کے دندانوں کی طرح ہوں اور جو ذات الجنب وغیرہ میں پائی جاتی ہے (Monochrotic pulse) ۔

نَبْض تیز ہونا

نبض کی حرکت کا تیز ہونا ، نبض تیز تیز چلنا ۔

نَبضی

نبض (رک) سے منسوب یا متعلق ، نبض کا ۔

نَبضِ ضَیِّق

تنگ نبض ، گھٹی ہوئی نبض ، زیادہ تنگ اور کم چوڑی نبض ، وہ نبض جس کی چوڑائی طبعی حالت سے کم ہوتی ہے (انگ : Wiry pulse) ۔

نَبض پَہچاننا

۱ ۔ نبض دیکھ کر بیماری کا حال معلوم کرنا ، بیماری یا صحت کا جائزہ لینا ، تشخیص کرنا ۔

نَبض مُشرِف

بلند نبض ، وہ نبض جو اعتدال سے زیادہ بلند اور اُبھری ہوئی ہوتی ہے اور کثرت حرارت پر دلالت کرتی ہے (Bounding pulse)

اردو، انگلش اور ہندی میں نَبض بِگَڑنا کے معانیدیکھیے

نَبض بِگَڑنا

nabz biga.Dnaaनब्ज़ बिगड़ना

محاورہ

دیکھیے: نَبضِ اِنتِشار میں ہونا

نَبض بِگَڑنا کے اردو معانی

  • رک : نبض انتشار میں ہونا ، حالت ِنزع طاری ہونا ۔

नब्ज़ बिगड़ना के हिंदी अर्थ

  • रुक : नब्ज़ इंतिशार में होना, हालत अंज़ा तारी होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَبض بِگَڑنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَبض بِگَڑنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone