تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَخُز" کے متعقلہ نتائج

نَخُز

پہلا ، اصلی ، ابتدائی ، بنیادی ، نخست ؛ اولین ، نقش ِاوّل ؛ تراکیب میں مستعمل (انگ : Proto) ۔

نَخُز ریشَہ

(نباتیات) بیج سے نکلی ہوئی ایک چھوٹی نلی جو پہلے رشتک نما ہوتی ہے اور پھر ایک چھوٹی سبز خلوی تختی میں بدل جاتی ہے ۔ (انگ : Protonema) ۔

نَخُز خَشبَہ

(نباتیات) خشبہ کے خلیات کے ساتھ پائی جانے والی سخت بافتیں جن کو خشبی ریشے بھی کہتے ہیں یہ خشبے کو قوت بخشتے ہیں (انگ : Protoxylem) ۔

نَخُز حُوَینَہ

(حیوانیات) سادہ ترین یک خلوی زندہ عضویہ (جاندار) جو عمل انشقاق سے افزائش نسل کرتا ہے ،یک خلوی حیوانیاتی تقسیم کے سب سے پہلے یا سب سے نیچے کے جانوروں میں سے جو واحد خلیائی خردبینی عضویات پر مشتمل تھا (انگ : Protozoan) ۔

نَخُز مایَہ

(حیاتیات) جانداروں کے خلیوں میں بھرا ہوا کیمیائی مادہ یہ نیم مایع خاکی رنگ کا غیر شفاف ہوتا ہے جس کی یکسانیت تبدیل ہوتی رہتی ہے اور یہ جیلی نما حالت جیل سے نیم سیال حالت ِسول میں تبدیل ہوتا رہتا ہے ، مادّہ ٔحیات ، خلیہ کا زندہ مادّہ ، مادّہ ٔاولین (انگ : Protoplasm) ۔

نَخُز نَرِینَہ

(نباتیات) نر پھول جس میں ابتدائی دور میں کلغی لب کے نیچے محفوظ رہتی ہے جس میں زر ریشے پختہ ہوجانے پر ان کے زردان پھٹتے ہیں اور زیرہ دانے آزاد کردیے جاتے ہیں ، ایسے پھول کا لب دو پنکھڑیوں سے مل کر بنتا ہے ، بالائی لب کمان کی طرح خمیدہ ہوتا ہے جس میں زر ریشے اور کلغی محفوظ ہوتے ہیں ۔ (انگ : Protandrous) ۔

نَخُز مادَّہ

(کیمیا) پہلا مادّہ ، مادّے کی پہلی صورت ، ابتدائی عنصر(انگ : Protyle) ۔

نَخُز مادِینَہ

(نباتیات) ایسے پھول جن کے اندر بیضہ دان ہوتا ہے ۔ ان میں پھل پتے زر ریشوں سے پہلے پختہ ہوجاتے ہیں ایسے پودوں کی پھولداری بیلچی ہوتی ہے ، مقدم بقچہ ، مقدم مادینہ ۔

نَخُز سَیّارَہ

ابتدائی سیارہ ، سیارے کی ابتدائی شکل ۔

نَخُز سَمِّیَّہ

(حیاتیات) وہ زیر خردبینی مرض زا جرثومے جو مختلف بیماریوںکا سبب بنتے ہیں اور جانداروں کے زندہ خلیوں کی بدولت پروان چڑھتے اور اپنی نسل بڑھاتے ہیں ، لبس ، زعافہ ، وائرس (انگ : Protovirus) ۔

نَخُز حَیَوِیَّہ

رک : نخز حیوان ، خلیائی یا خردبینی عضویات پر مشتمل حیوانات کے گروہ میں سے کوئی ایک جانور ۔

نَخُز ڈور

(حیاتیات) چھڑی کی طرح جنینی عضو جو قدیم جانوروں اور بعض ادنیٰ قسم کے حیوانات میں عمر بھر برقرار رہتی ہے جیسے ایفی آکسی نامی مچھلی میں ، پشت حبل ، پشت ریسمان (انگ : Notochord) ۔

نَخُز پَروَر

(نباتیات) اپنی اصل کے زور پر بڑھنے والا ، ایسا جرثومہ جو قلیل ترین مصنوعی واسطوں پر باآسانی اُگایا جا سکتا ہے ۔

نَخُز پا

(حیوانیات) جھینگامچھلی میں دم پارہ کا ایک بہت چھوٹا باریک حصہ جو آگے کو نکلا ہوتا ہے پاؤں کا جوڑ ، حرقفہ ۔

نَخُز مائی

(حیاتیات) نخزمایہ (رک) سے منسوب یا متعلق ، مادّۂ حیات کا ، مادّہ ٔاولیہ سے متعلق (انگ : Protoplasmic) ۔

نَخُز باش

(نباتیات) رک : نخز پرور ، آسانی سے پرورش پانے والا بکٹیریا (انگ : Prototrophs) ۔

نَخُز لِحاء

(نباتیات) چھلنی دار نلیوں کی ایک تہ جس کے ساتھ کعبی ، بافتی خلیے اور ان سے باہر چھوٹے خلیوں کی ایک تنگ غیر منتظم تہ ہوتی ہے ، ابتدائی چھال یا جلد (انگ : Protophloem) ۔

نَخُز سُتُون

(نباتیات) تنے کے وسط میں پائی جانے والی ایصالی بافتیںجو خشبہ کے مرکزی ٹھوس تودے پر مشتمل ہوتی ہیں ۔ (انگ : Protostele) ۔

نَخُز حَیوی

نخز حیویہ (رک) سے منسوب یامتعلق ۔

نَخُز اُنُوثی

(نباتیات) نخز مادینہ ، نخزمادہ ۔

نَخُز حَیوان

(حیوانیات) رک : نخز حوینہ ، ابتدائی یک خلوی جاندار ، حیوانات ابتدائی (جو ایک خلیے کے ہوں) (انگ : Protozoa) ۔

نَخُز حَیوانی

(حیوانیات) نخز حیوان (رک) سے منسوب یا متعلق ۔

نَخُز حُوَینی

(حیوانیات) نخزحوینہ گروہ سے متعلق ،یک خلوی ، خوردبینی نامیہ گروہ سے تعلق رکھنے والا ۔

نَخُز خَشبَئی

نخز خشبہ سے متعلق نخزخشبہ کا ۔

نَخُز حَیوانات

رک : نخز حوینہ ۔

نَخُز مادِینگی

(نباتیات) پھول کی ایسی حالت جس میں پھل ، پتے زر ریشوں سے پہلے پختہ ہو جاتے ہیں یعنی کلغیاں اسی پھول کے زردان پھٹنے اور زیرہ دانے آزاد کرنے سے پیشتر پختہ ہو جاتی ہیں ، مقدم مادگی ، مقدم بقچیت (انگ : Protogyny) ۔

نَخُز حَیوانِیات

(حیوانیات) نخز حیوان سے متعلق علم ، سائنس کی وہ شاخ جو ابتدائی یک خلوی نامیے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے ، ابتدائی حیوانیات کا علم یا مطالعہ (انگ : Proto Zoology) ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں نَخُز کے معانیدیکھیے

نَخُز

naKHuzनख़ुज़

اصل: فارسی

وزن : 12

نَخُز کے اردو معانی

صفت

  • پہلا ، اصلی ، ابتدائی ، بنیادی ، نخست ؛ اولین ، نقش ِاوّل ؛ تراکیب میں مستعمل (انگ : Proto) ۔

नख़ुज़ के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • पहला, असली, आरम्भिक, बुनियादी, प्रथम छाप, तरकीब में प्रयोग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَخُز)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَخُز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone