تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَقّار خانَہ" کے متعقلہ نتائج

نَقّار

نقارہ کی تخفیف، مرکبات میں مستعمل، جیسے: نقارچی، نقارخانہ وغیرہ

نقارے

نقارہ کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

نَقّارَہ

ایک بڑا تاشہ جو لکڑی کے بہت بڑے پیالے کی طرح کا ہوتا ہے اور اس کی چوڑی طرف چمڑہ منڈھتے ہیں، جب لکڑی سے اس پر ضرب لگاتے ہیں تو ڈھول کی طرح بہت اونچی آواز دیتا ہے، نوبت، طبلہ، دھونسا، طبل، کوس، ٹمک، بڑا ڈھول، ڈنکا، نگاڑا

نَقّارچی

نقارہ بجانے والا، نوبت بجانے والا، نوبت نواز (شاہی زمانے کا ایک عہدہ)

نَقّار چَن

نقارچی (رک) کی تانیث ، نقارہ بجانے والی ۔

نَقّار بَند

رک : نقارچی ۔

نَقّار خانَہ

وہ جگہ جہاں نوبت، نقارے وغیرہ بجاتے ہیں، جہاں نقارے رکھے جاتے ہیں، نوبت خانہ

نَقّارَہ ہونا

نقارہ بجنا، طبل بجنا

نَقّارَہ دینا

نقارہ بجانا

نَقّار خانے میں طُوطی کی آواز

بڑے آدمیوں کی رائے میں چھوٹے آدمی کا دخل

نَقّار خانے میں طوطی کی آواز کَہاں

نَقّار خانَہ میں طُوطی کی آواز کَون سُنْتا ہے

بڑے آدمیوں میں چھوٹے کی آوازبے اثر رہتی ہے ؛ بہت سے آدمیوں کے آگے ایک کی نہیں چلتی ؛ طاقت وروں میں کمزوروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ۔

نَقّارَہ کَرنا

رک : نقارہ بجانا ۔

نَقّارَہ بَجنا

شہرہ ہونا، دھوم مچنا

نَقّارے بَجنا

نقارے بجانا (رک) کا لازم ، طبل بجنا ؛ شہرت ہونا ۔

نَقّارَۂ جَنگ

لڑائی کا اعلان جو طبل وغیرہ بجا کر کیا جائے

نَقّارا رَزمی

طبل جنگ ، جنگ کا نقارہ ۔

نَقّارَہ رَزمی

طبل جنگ ، جنگ کا نقارہ ۔

نَقّارا نَواز

نقارہ بجانے والا ۔

نَقّارَہ نَواز

نقارہ بجانے والا ۔

نَقّارَۂ خُدا

مراد : عام طور پر قبول کی جانے والی بات ، سچی سمجھی جانے والی بات ۔

نَقّارہ ٹُوٹنا

نقارہ پھٹ جانا ، نقارے کی لکڑی کا شکستہ ہو جانا ، بجنے کے قابل نہ رہنا ، ناکارہ ہو جانا.

نَقّارَہ توڑنا

نقارہ ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ نقارے کو ناکارہ بنا دینا

نَقّارا و نِشان

نقارہ اور علم (منصبی امرا کو نقارہ و نشان کی اجازت ہوتی تھی) ڈھول تاشہ اور جھنڈا ؛ مراد : سامانِ جنگ ۔

نَقّارَہ و نِشان

نقارہ اور علم (منصبی امرا کو نقارہ و نشان کی اجازت ہوتی تھی) ڈھول تاشہ اور جھنڈا ؛ مراد : سامانِ جنگ ۔

نَقّارَہ بَجانا

طبل بجانا ، نوبت بجانا ؛ ڈھول پیٹنا ؛ بہت شور و غل کرنا ؛ دھوم مچانا ، اعلان کرنا

نَقّارے بَجانا

طبل بجانا ؛ شہرت دینا ، مشہور کرنا ۔

نَقّارَہ اُلَٹنا

ناٹ الٹ جانا، دیوالہ نکل جانا

نَقّارَہ کُوٹنا

رک : نقارہ بجانا ۔

نَقّارے کی چوٹ

کھلم کھلا، علانیہ، ڈنکے کی چوٹ

نَقّارے بَج گَئے

بات مشہور ہوگئی، دھوم مچ گئی

نَقّارَہ گَڑگَڑانا

نقارے کا شور ہونا، بہت زور سے نقارہ بجنا

نَقّارَہ ٹُوٹ جانا

نقارہ پھٹ جانا، نقارے کی لکڑی کا شکستہ ہو جانا، بجنے کے قابل نہ رہنا، ناکارہ ہو جانا

نَقّارَہ توڑ دینا

نقارہ ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ نقارے کو ناکارہ بنا دینا

نَقّارے پَر چوب پَڑنا

نقارے پر چوب لگانا (رک) کا لازم ؛ نقارے پر چوٹ لگنا ، طبل بجنا ۔

نَقّارے پَر چوٹ پَڑنا

نقارے پر چوب لگانا (رک) کا لازم ؛ نقارے پر چوٹ لگنا ، طبل بجنا ۔

نَقّارا نَواز گَھڑی

الارم والی گھڑی ، گھڑی یا گھنٹہ جو وقت کا اعلان گھنٹی کی آواز سے بھی کرے ۔

نَقّارَہ نَواز گَھڑی

الارم والی گھڑی ، گھڑی یا گھنٹہ جو وقت کا اعلان گھنٹی کی آواز سے بھی کرے ۔

نَقّارَہ پَھٹ جانا

نقارے کے چمڑے کا دریدہ ہو جانا جس سے پھر آواز نہیں نکلتی

نَقّارَہ بَجاتے پِھرنا

مشتہر کرتے پھرنا، منادی کرتے پھرنا، بہت شہرت دینا

نَقّارے باج دَمامے باج گئے

شہرت ہوگئی، ڈونڈی پٹ گئی، شہرہ ہوگیا، دھوم مچ گئی

نَقّارے پَر چوب لَگانا

نقارہ بجانا ؛ اعلان کرنا ۔

نَقّارے کی دھوں دھاں

نقارے بجنے کا شور

طُوطیِ نَقّارْ خانَہ

وہ طوطی جس کی آواز نقّارے کے شور میں دب کر رہ جائے ؛ (کنایۃً) ایسا شخص جس کی فریاد سننے والا کوئی نہ ہو.

تُوتی کی آوازنَقّار خانے میں کَون سُنْتا ہے

بڑوں کے سامنے چھوٹوں یا ادنیٰ آدمیوں کی کوئی سماعت نہیں، شور و شغب، ہن٘گامے یا متفق الراے آدمیوں کے مجمعے میں کسی کمزور یا تنہا آدمی کی بات پر کوئی کان نہیں دھرتا.

طُوطی کی آواز نَقّار خانے میں کَون سُنْتا ہے

بہت شور و غل میں کمزور آواز کو کوئی نہیں سُن سکتا

طُوطی کی آواز نَقّار خانے میں کوئی نَہِیں سُنْتا

بہت شور و غل میں کمزور آواز کو کوئی نہیں سُن سکتا ، بڑے آدمیوں کی رائے کے سامنے چھوٹے آدمی کی رائے پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ؛ بہت سے آدمیوں کے آگے ایک آدمی کی نہیں چلتی.

اردو، انگلش اور ہندی میں نَقّار خانَہ کے معانیدیکھیے

نَقّار خانَہ

naqqaar-KHaanaनक़्क़ार-ख़ाना

وزن : 22122

نَقّار خانَہ کے اردو معانی

فارسی، عربی - اسم، مذکر

  • وہ جگہ جہاں نوبت، نقارے وغیرہ بجاتے ہیں، جہاں نقارے رکھے جاتے ہیں، نوبت خانہ
  • (مجازاً) وہ جگہ جہاں بہت شور وغل ہو اور کان پڑی آواز سنائی نہ دے
  • بڑے آدمیوں میں چھوٹے کی آوازبے اثر رہتی ہے، بہت سے آدمیوں کے آگے ایک کی نہیں چلتی، طاقت وروں میں کمزوروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا

English meaning of naqqaar-KHaana

Persian, Arabic - Noun, Masculine

  • a band of music, the place at the porch of a palace where the drums are beaten at stated intervals, place where the drums are beaten at stated intervals
  • (Metaphorically) a place of much noise

नक़्क़ार-ख़ाना के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह स्थान जहाँ नगाड़े बजए या रखे जाते हैं, वह स्थान जहाँ नक़्क़ारे बजते हैं, नौबतख़ाना
  • (लाक्षणिक) वह स्थान जहां बहुत शोर-ओ-गुल हो और कान पड़ी आवाज़ सुनाई न दे
  • बड़े लोगों में छोटे लोगों की आवाज़ का कोई महत्त्व नहीं होता, बहुत से लोगों के आगे एक व्यक्ति की नहीं चलती, ताक़तवरों में कमज़ोरों की कोई ओर कोई ध्यान नहीं देता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَقّار خانَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَقّار خانَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone