تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پاکستان" کے متعقلہ نتائج

پاکستان

آزادی کے بعد ہندوستان کی تقسیم کے باعث وجود میں آنے والا نیا ملک مغربی اور مشرقی پاکستان تھا لیکن آپسی رنجش کی بنیاد پر وہ پاکستان بھی تقسیم ہوا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا

سِتارَۂ پاکِسْتان

حکومتِ پاکستان کی طرف سے کسی افسر یا شہری کی خدمت کے اعتراف کے طور پر اعزازات کی فہرست میں تیرھویں نمبر کا اعزاز جو ۱۴ / اگست ، ۶ / ستمبر یا ۲۳ / مارچ کو عطا کیا جاتا ہے

نَظَرِیَّۂ پاکِستان

یہ تصور کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمان ، ہندوؤں اور سکھوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے ہر لحاظ سے مختلف اور منفرد ہیں ۔ ہندوستانی مسلمانوں کی صحیح اساس دین اسلام ہے جو دوسرے سب مذاہب سے بالکل مختلف ہے ، مسلمانوں کا طریق عبادت کلچر اور روایات ہندوؤں کے طریق عبادت ، کلچر اور روایات سے بالکل مختلف ہے ، دو قومی نظریہ ، جس کے تحت پاکستان وجود میں آیا ، تصور پاکستان ۔

ہِلالِ پاکِسْتان

کسی شعبے میں نمایاں کارکردگی کے مظاہرے پر حکومت پاکستان کی طرف سے دیا جانے والا ایک اعلیٰ شہری اعزاز ؛ (مجازاً) معزز شخصیت.

تَعزِیراتِ پاکِستان

جرائم و سزا کے قوانین کا وہ مجموعہ جو ہندوستان کی عدالتوں کی مستند کتاب ہے، مجموعۂ قوانین یا پاکستان کے قوانین فوجداری، پاکستان میں فوجداری قانون کی سزائیں، وہ سزائیں جو پاکستان میں مقرر ہیں

ہِند و پاکِستان

رک : ہند و پاک جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مَجْمُوعَۂ تَعزِیراتِ پاکِستان

قانون کی اصطلاح میں وہ کتاب جس میں پاکستان میں ہونے والے جرائم کے لیے سزاؤں کا قانون درج ہے

پاک پاکِستان

نِشانِ پاکِسْتان

حکومت ِپاکستان کی طرف سے دیا جانے والا ایک اعلیٰ شہری اعزاز ۔

مُصَوِّرِ پاکِسْتان

پاکستان کا خالق، (مراداً) علامہ اقبال

مِینارِ پاکِستان

اس مقام پر بنایا گیا مینار جہاں مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن پاکستان کے وجود میں آنے کے لیے قرارداد منظور کی گئی تھی ۔

تَحْرِیکِ پاکِسْتان

مسلمان کا ایک الگ وطن و حکومت کا وہ مطالبہ جو حکومت برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا جس کے نتیجے میں ہندوستان تقسیم ہو کر پاکستان بنا (سن ستاون کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمانوں کی وہ کوشش اور سعی عمل جس کے نتیجہ میں ۱۹۴۰ میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی جس نے سیاسی سطح پر ایک قومی لائحہ عمل کا درجہ پایا اور بالآخر اسی عظیم تحریک کے نتیجے میں ۱۹۴۷ میں پاکستان معرض وجود میں آیا) .

یَومِ پاکِستان

پاکستان کی آزادی کا دن، ۱۴؍ اگست

مَملُکَت خُدا دادِ پاکِستان

پاکستان جسے خدا کی عطا کردہ مملکت سمجھا جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں پاکستان کے معانیدیکھیے

پاکستان

paakistaanपाकिस्तान

اصل: فارسی

وزن : 2221

پاکستان کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • آزادی کے بعد ہندوستان کی تقسیم کے باعث وجود میں آنے والا نیا ملک مغربی اور مشرقی پاکستان تھا لیکن آپسی رنجش کی بنیاد پر وہ پاکستان بھی تقسیم ہوا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of paakistaan

Noun, Masculine

  • The new country that emerged after the partition of India after independence it was the West and East Pakistan, but on the basis of mutual animosity the Pakistan was also divided into two country and the East Pakistan became Bangladesh

पाकिस्तान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • स्वतंत्रता के बाद भारत के विभाजन के बाद नया देश पश्चिम और पूर्वी पाकिस्तान बना, लेकिन आपसी दुश्मनी के आधार पर, पाकिस्तान भी विभाजित हो गया और पूर्वी पाकिस्तान बांग्लादेश बन गया।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پاکستان)

نام

ای-میل

تبصرہ

پاکستان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone