تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَیمَک" کے متعقلہ نتائج

پَیمَک

ایک قسم کا کلابتوں کا بنا ہوا سنہری گوٹا جو ان٘گرکھوں ٹوپیوں وغیرہ میں لگایا جاتا ہے ، کلابتوں کی ڈوری ، کلابتوں کے تانے اور ریشم کے بانے سے بنی ہوی پتلی لیس ، زری توئی جو پاو انچ سے پون انچ تک چوڑی ہوتی ہے ، بناوٹ کے لحاظ سے اس کی کئی قسمیں ہیں جن کے نام اس طرح ہیں: ایک تاری پیمک، دو تاری پیمک، امیری یا دیوالی پیمک، سنگین پیمک اور کانٹے کی پیمک

سَن٘گین پَیمَک

(زرباقی) وہ پیمک جس کا بانا اور بانا دونوں کلابتوئی ہوں .

تاری پَیمَک

(زرباقی) زری کی وہ پیمک جس کے تانے کے درمیان ایک تار بادلے کا خوشنمائی اور چمک کے لیے ڈال دیا گیا ہو.

اَمِیری پَیمَک

(گوٹا سازی) اعلیٰ قسم کی نہایت چمک دار پیمک جس کا تانا بادلے کا اور بانا کلابتو کا ہوتا ہے، دیوالی پیمک

دِیوالی پَیمَک

(دیوالی کے چراغوں جیسی چمک والی) اعلیٰ قسم کی پیمک اس کا تانا بادلے کا اور بانا کلابتو کا ہوتا ہے، یہ نہایت چمک دار پیک (پیمک) ہوتی ہے، اس کو امیری بھی کہتے ہیں (دیوالی اور امیری بادلے کی قسمیں)

کانٹے کی پَیمَک

(گوٹا سازی) وہ پیمک جس کا تانا بادلے اور کلابتو کا ملا جلا ہو اور بانا کلابتو کا

دو تاری پَیمَک

وہ پیمک (زری توٹی) جس کے تانے میں دونوں کوروں پر بادلے کا تار ڈالا گیا ہو جس سے وہ چمک دار اور دیدارؤ ہو جاتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں پَیمَک کے معانیدیکھیے

پَیمَک

paimakपैमक

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: زردوزی

پَیمَک کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک قسم کا کلابتوں کا بنا ہوا سنہری گوٹا جو ان٘گرکھوں ٹوپیوں وغیرہ میں لگایا جاتا ہے ، کلابتوں کی ڈوری ، کلابتوں کے تانے اور ریشم کے بانے سے بنی ہوی پتلی لیس ، زری توئی جو پاو انچ سے پون انچ تک چوڑی ہوتی ہے ، بناوٹ کے لحاظ سے اس کی کئی قسمیں ہیں جن کے نام اس طرح ہیں: ایک تاری پیمک، دو تاری پیمک، امیری یا دیوالی پیمک، سنگین پیمک اور کانٹے کی پیمک

    مثال - کلیوں کی پتلی پیمک، ایک لچھا چالیس گز کا . . . پانچ لچھے دھنک کے لکھو

English meaning of paimak

Noun, Feminine

  • gold or silver lace or brocade (used for the border of a dress, or for a hat or cap)

पैमक के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • कलाबत्तू की बनी हुई एक प्रकार की सुनहरी गोट जो अँगरखे, टोपी आदि के किनारों पर टाँकी जाती है, लेस, बनावट के अनुसार इसके कई प्रकार हैं जिनके नाम इस प्रकार हैं: एक-तारी पैमक, दो-तारी पैमक, अमीरी या दीवाली पैमक, संगीन पैमक और काँटे की पैमक

    उदाहरण - कलियों की पतली पैमक, एक लच्छा चालीस गज़ का... पाँच लच्छे धुनक के लिखो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَیمَک)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَیمَک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone