تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَنْجَہ لے جانا" کے متعقلہ نتائج

پنجہ

(بنائی) دری کا بنالا ٹھوکنے کا پنجے کی شکل کا اوزار ، کرکری.

پَنجا

رک : پنجہ

پَنْجَہ کَش

(مجازاََ) شہ زور ، لڑاکا ، زور آور ، دبن٘گ.

پَنْجَۂ غَم

غم کا ہاتھ

پَنْجَہ فِگَن

(لفطاََ) ہاتھ ڈالنے والا ، (مجازاََ) پنجہ لڑانے والا.

پَنْجَۂ عِشْق

پَنْجَۂ عَرَب

(کُشتی) ایک قسم کا دان٘و جو اس طرح لگاتے ہیں کہ جب حریف سامنے کھڑا ہو تو اپنے داہنے ہاتھ سے حریف کے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی خوب زور سے پکڑ کر داہنی طرف کو موڑتے ہیں اور بائیں ہاتھ سے فوراََ جھک کر حریف کا بایاں موزہ اندر سے پکڑ کے کھین٘چ لیتے ہیں اور یوں اسے چاروں شانے چت گراتے ہیں .

پَنْجَۂ مِہْر

رک : پنجۂ آفتاب ، پنجۂ خورشید.

پَنْجَۂ عُسْرَت

پَنْجَۂِ ظُلْم

ظلم کا ہاتھ ، (کنایۃً) انتہائی اذیت و تکلیف دہ ہاتھ ، بیداد

پَنْجَۂ مِژَہ

پلکیں ، پلکوں کے بال.

پَنْجَۂ گُرْگ

یہ ایک نبات کے نہایت باریک باریک تخم ہوتے ہیں جو آگ میں ڈالتے ہی شعلہ پکڑلیتے ہیں ، نباتی گندھک ، گوگرد نباتی ، نباتی کبرہت ، رصن رجل الذئب ، لاط : Lycopodium ، انگ : Wolf's Claw/foot

پَنْجَہ اَفْگَن

پنجہ لڑانے والا ، مقابلہ یا زور آزمائی کرنے والا.

پَنْجا مُو

گیہوں کی ایک قسم جس میں لحمیہ کی مقدار کافی ہوتی ہے

پَنْجَۂ مَرْیَم

ایک گھاس کا نام جو شکل میں پنجے سے مشابہ ہے (تبرکاً خوش عقیدگی کے طور پر وضع حمل کے وقت اسے پانی میں ڈال کر زچہ کے قریب رکھ دیتے ہیں تاکہ ولادت میں آسانی ہو کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی ولادت کے وقت عالم کرب میں حضرت مریم کا ہاتھ اس گھاس پر جا پڑا تھا)، مریم کا پنجا، بی بی کا پنجا

پنجہ نما

پنجے کی شکل کا، پنجہ جیسا

پَنْجَۂ بِدعَت

ظلم کا پنجہ، ظالم کے قابو پانے کے متعلق ہے

پَنْجَہ کَشی

پنجوں سے طاقت آزمائی کرنا، زور آزمائی کرنا، پنجہ لڑانا

پَنْجَہ گِیر

پنجے سے شکار کرنے اور پنجے سے دبا کر کھانے والا (پرند)

پَنْجَۂ دُعا

ہاتھ جو دعا کے لیے پھیلایا جائے.

پَنْجَۂِ خُور

رک : پنجۂ آفتاب .

پَنْجَۂِ شانَہ

کن٘گھی

پَنْجَۂِ یَلی

(لفظاً) پہلوان کا ہاتھ ، (مجازاً) طاقتور ہاتھ.

پَنجَۂ آفْتاب

پَنْجَۂِ قَضا

دست اجل ، موت کی گرفت .

پَنْجَۂ آہِنی

استحصال، لوٹ کھسوٹ، مضبوط گرفت

پَنجَۂِ مَرجاں

درخت کی شکل کی ایک بحری نبات جسے سمندری کیڑے بناتے ہیں بیچ کے تنے سے شاخ در شاخ ٹہنیاں سی پھیلی ہوتی ہیں، جو دیکھنے میں ایسی معلوم ہوتی ہیں جیسے پنجہ (بیشتر سرخ رنگ کا ہوتا ہے)، مونگے کا درخت یا شاخیں

پَنْجَہ آویزی

رک : پنجہ آزمائی.

پَنْجَۂ اَلْماس

فولاد کا پنجہ جس سے کشتی گیر ورزش کرتے ہیں.

پَنْجَۂِ شاہِین

باز کا پنجہ جس کی گرفت اور جھپٹ بہت سخت ہوتی ہے

پَنزَہ

پَنْجَۂ صَیّاد

صباد کا ہاتھ (مجازاََ) وہ جال جس سے شکاری پرند پکڑتا ہے.

پَنْجَۂِ آفْتاب

سورج کی کرنیں

پَنْجَۂِ ضَرغام

شیر کا پنجہ (کنایۃً) بہت مضبوط ہاتھ ، (مجازاََ) ایسی گرفت جس سے بچا نہ جا سکے .

پَنْجَۂ مِژْگاں

رک : پنجۂ مژہ.

پَنْجَہ آزْمائی

پنجہ لڑانے کا عمل، (مجازاً) مقابلہ، ضدم ضدا

پَنْجَۂِ خُورْشِید

رک : پنجۂ آفتاب .

پَنْجَۂِ دَلّاک

(حمام میں نہاتے وقت) بدن ملنے والے خادم کا ہاتھ ، کیسۂ دلاک.

پَنْجَۂ حَیدَری

(لفظاََ) حضرت علی کا دست مبارک ، (مجازاََ) طاقت ورہاتھ

پَنْجَہ میں آنا

قبضہ یا گرفت میں چلا جانا.

پَنْجَۂِ اِسْکَنْدَری

(لفظاً) سکندر کا ہاتھ ، (مجازاً) وہ ہاتھ جس مین سکندر کی سی قوت طاقت اور صلاحیت ہو.

پَنْجَۂِ نِگارِیں

محبوبہ کا نقش و نگار والا کف دست جس میں مہندی لگی ہو، حسین ہاتھ

پَنْجَہ میں لینا

پنجہ میں آنا (رک) کا متعدی.

پَنْجَہ میں پَڑْنا

رک : پنجہ میں آنا.

پَنْجَہ موڑْنا

رک : پنجہ پھیر دینا / پھیرنا.

پَنْجَہ گاڑْنا

قبضہ کرنا ، سکہ بٹھانا، جھنڈا گاڑنا.

پَنْجَہ گَڑونا

رک : پنجہ گاڑنا ؛ صرب پہنچانا ، تکلیف دینا .

پَنْجَہ لَڑانا

پنجہ سے پنجہ ملاکر زور کرنا

پَنْجَہ مَروڑْنا

رک : پنجہ پھیر دینا / پھیرنا.

پَنْجَہ مَڑوڑنا

۔ پنجہ پھیرنا۔ ؎

پَنْجَہ نُما پَتّا

ایسا پتا جس کے کناروں میں ہاتھ کی انْگلیوں سے مشابہ گہرے کٹائو ہوں.

پنجابن

پنجاب کی رہنے والی عورت

پَنْجاب

غیر منقسم ہند کا ایک شمالی صوبہ جو پانچ دریاؤں (جہلم، راوی، چناب، بیاس اور ستلج) پر مشتمل اور اس کی مغربی سرحد پر دریائے اٹک اور مشرقی سرحد پر دریائے جمنا واقع ہے، قیام پاکستان (1947) کے بعد اس کے دو حصے مشرقی پنجاب و مغربی پنجاب ہوگئے

پَنْجَہ چَڑھانا

کسی تعزیہ خانے وغیرہ میں علم یا اس کا پنجہ نذر کے طور پر پیش کرنا.

پَنْجاہ سالہ

پچاس برس کا

پَنْجابی

پنجاب سے منسوب، پنجاب کا رہنے والا

پَنْجاہی

عہد شاہی کا ایک منصب جس میں دو سو تیس سے دو سو پچاس تک ماہانہ تنخواہ ملتی تھی اور مختلف قسم کے آٹھ گھوڑے ، دو ہاتھی اور بار برداری کے چار اون٘ٹ اور خچر رکھنے کا حق ہوتا تھا.

پَنْجَہ گاڑ دینا

قبضہ کرنا ، سکہ بٹھانا، جھنڈا گاڑنا.

پَنْجَہ قَابِض ہونا

قابو میں آنا، گرفت میں آنا

پَنْجاہ

پچاس، چالیس اور دس کا مثبت، (ہندسوں میں) ۵۰

اردو، انگلش اور ہندی میں پَنْجَہ لے جانا کے معانیدیکھیے

پَنْجَہ لے جانا

panja le jaanaaपंजा ले जाना

محاورہ

پَنْجَہ لے جانا کے اردو معانی

  • ۔ غالب آجانا۔ حریف مقابل کا پنجہ موڑ دینا۔
  • رک : پنجہ پھیر دینا / پھیرنا ؛ سبقت لے جانا.

English meaning of panja le jaanaa

  • triumph, overcome

पंजा ले जाना के हिंदी अर्थ

  • रुक : पंजा फेर देना / फेरना , सबक़त ले जाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَنْجَہ لے جانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَنْجَہ لے جانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone