تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَپْڑانا" کے متعقلہ نتائج

پَپْڑانا

پپڑی بندھنا، سوکھ جانا، خشک ہوجانا

ہونٹ پَپْڑانا

اردو، انگلش اور ہندی میں پَپْڑانا کے معانیدیکھیے

پَپْڑانا

pap.Daanaaपपड़ाना

اصل: ہندی

وزن : 222

پَپْڑانا کے اردو معانی

فعل لازم

  • پپڑی بندھنا، سوکھ جانا، خشک ہوجانا
  • ہون٘ٹوں کا خشک ہوکر اس پر تہ سی جم جانا

English meaning of pap.Daanaa

Intransitive verb

  • (of lips) be parched and encrusted
  • to form crust or scab, become dry

पपड़ाना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • होंटों का सूखकर उस पर परत सा जम जाना
  • पपड़ी बंधना, सूख जाना, ख़ुशक हो जाना

پَپْڑانا کے قافیہ الفاظ

پَپْڑانا سے متعلق دلچسپ معلومات

پپڑانا ہونٹ، یا کسی نرم جگہ پر پپڑی پڑجانا۔ اسم سے مصدر بنانے کی صلاحیت اردو میں ہے، مثلاً گرم/گرمانا=گرم کرنا، گرم ہونا، شرم/شرمانا=شرم محسوس کرنا، ہونا، نرم/نرمانا=نرم پڑجانا، وغیرہ۔ لیکن افسوس کہ یہ صرف چند ہی مصادر پرجاری کی گئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اردو میں نئے مصادر بننے کا میدان بہت تنگ رہ گیا۔ انگریزی میں تقریباً ہراسم کو مصدر بنا سکتے ہیں۔ آج کی اردو میں اسم سے مصدر بنانے کا رواج پہلے سے بھی کم ہے۔ لیکن جو الفاظ پہلے تھے، مثلاً ’’پپڑانا‘‘، انھیں دوبارہ رائج کرنا چاہئے۔ اس میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی ممکن ہے ایسے مزید لفظ رائج ہو جائیں۔ زبان خشک تھی، ہونٹ پپڑائے ہوئے تھے۔ (’’تورج نامہ‘‘، جلد دوم، از شیخ تصدق حسین، ص ۵۰۷) لیکن اس طرز کے نئے مصادر بنانے سے پہلے پرانے مصادر کو رواج میں دوبارہ لانا چاہئے تاکہ مصدر سازی کا مزاج پیدا ہو۔ ہر شخص اپنی من مانی کرنے لگے، اس سے اچھا ہے کہ پرانے ہی مصادر پر فی الحال قناعت ہو۔ مثلا ’’برپا کرنا‘‘ کے لئے ’’برپانا‘‘ اور ’’گہرا کرنا‘‘ کے لئے’’گہرانا‘‘ قابل قبول نہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَپْڑانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَپْڑانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone