تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَرایا دیس" کے متعقلہ نتائج

پَرایَہ

رک : پرایا.

پَرایا

بیگانہ، اجنبی، غیر، مونث کے لئے پرائی

پَرایا دیس

غیر جگہ، غیر وطن، پردیس

پرایا دھن

کسی دوسرے کا پیسہ یا جائیداد

پَرایا مال

دوسرے کی چیز، غیر کا مال، وہ مال جو اپنا نہ ہو

پَرایا نامُوس

دوسرے کی بیوی.

پَرایا جُرْم

(لفظاً) غیر کی خطا ، دوسرے کا گناہ ، کسی اور کی غلطی ، (مجازاً) دل کا محبت میں گرفتار ہوجانا.

پَرایا گَرْبھ

خاوند کے سوا دوسرے کا حمل.

پَرایا سَر پَنْسیرا

مراد : دوسرے کی جان اور جسم کی کوئی قدر و قیمت یا پروا نہیں.

پَرایا بَچَّہ

دوسرے کا بچہ ؛ پرائی اولاد.

پَرایا مَحَلَّہ

دوسرا محلہ، غیر جگہ

پرایا سر پنسیری برابر

دوسرے کی تکلیف کی پروا نہیں ہوتی

پَرایا سیر پَنسیری بَرابَر

پرائی چیز کی بڑی حفاظت کرنا پڑتی ہے.

پَرایا راز سُننا

(لفظاً) غیر کی نجی باتین معلوم کرنا ، (مجازاً) راز محبت دریافت کرنا.

پَرایا سَر لال دیکھ اَپنا سَر پھوڑ ڈالیں

دوسرے کی نقل کر کے نقصان اُٹھانا پر بولتے ہیں

پَرایا سَر قُرْآن بَرابَر

دوسرے کے سر کی جھوٹی قسم نہیں کھانی چاہیے

پَرایا مال سَمیٹْنا

دوسرے کی چیز لینا.

پَرایا مال لوٹیے اور بندے کا دل دریاو

سخی کا مشہور ہو کر لوگوں کے مال ٹھگنے کے موقع پر بولتے ہیں

پَرایا کھائیے گا بَجا اور اَپنا کھائیے ٹَٹّی لَگا

دوسروں کا مال ہنسی خوشی کھانا چاہیے مگر اپنا چھپا کر تا کہ کوئی اور نہ شامل ہو جائے

پَرایا دھینْگڑا اور اَپنا پُوت

آدمی اپنی اولاد یا چیز کی بہت قدر کرتا ہے اور دوسرے کی اولاد یا چیز کو بے قدر سمجھتا ہے، اپنی ہر شے عزیز ہوتی ہے دوسرے کی ذلیل، اپنے بچے کو کمسن اور دوسرے کے اسی عمر کے بچے کو جوان سمجھتے ہیں، اپنا لڑکا تو لڑکا ہے اور پرایا اچکا

پَرایا مال پَشْم کا بال

دوسرے کی چیز کی اہمیت نہیں ہوتی

پَرایا دِل پَردیس بَرابَر

دوسرے کے دل کا کچھ پتا نہیں ہوتا کہ اس کے کیا خیالات ہیں

پَرایا سَر دِیوار کی جَگَہ

جب دوسرے کی تکلیف یا نقصان کی قطعی پروا نہ ہو تو بولتے ہیں

پَرایا بِگاری بڑا دَھرم دھاری

غیر کا مددگار بڑا ایماندار ہوتا ہے.

پَرایا ہاتھ تَکْنا

پَرایا چَکھ اور اپنا ڈھک

اپنی چیز سینت کر رکھنے اور دوسرے کی چیز استعمال کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، اپنا مال نہ کھا کر دوسرے کا اڑانا چاہیے، خود غرض کا قول

پَرایا گَھر تُھوک کا ڈَر اَپنا گَھر ہَگ بَھر

اپنی ذاتی چیز کو انسان جس طرح چاہے استعمال کرے کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہوتا لیکن دوسرے کی چیز کو چھونے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے، اپنے گھر میں جو چاہے کر دوسرے کے گھر میں احتیا ط لازمی ہے

اَپْنا پَرایا

اپنا بیگانہ

کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں

کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے

دِن پَرایا نَہِیں ہے

دن مین کوئی کام کرنا نہیں ہے، فرصت ہی فرصت ہے

اَپنا پُوت اور پَرایا ڈھینْگر

اپنی ہر شے عزیز ہوتی ہے اور دوسرے کی ذلیل یا خراب، اپنے بچے کو کمسن اور دوسرے کے اسی عمر کے بچے کو جوان سمجھتے ہیں

اَپْنی گانٹھ کا پَیسا پَرایا آسرا کَیسا

جو خود کماتا کھاتا ہے دوسروں کا محتاج نہیں ہوتا

پَردیس پَرایا ماں نَہ ماں کا جایا

پرائے دیس میں کوئی پرسان حال نہیں ہوتا.

رام رام جَپْنا پَرایا مال اَپْنا

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو بہ ظاہر نیک ہو لیکن دوسروں کا مال ہڑپ کرنے کی کوشش کرتا ہو

اپنا اپنا ہے پرایا پرایا ہے

عزیز سے لاکھ بگڑ جائے پھر بھی عزیز ہے

چَسکا دِن دَس کا، پَرایا خَصَم کِس کا

یارانے کا مزہ تھوڑے دن کا ہوتا ہے، غیر مرد اپنا نہیں بنتا، پرایا پرایا ہی ہوتا ہے، وہ اپنا مطلب حل کر کے راستہ لیتا ہے

ماں نَہ ماں کا جایا، سَبھی لوگ پَرایا

اجنبی مقام پر بولتے ہیں جہاں کوئی بھی اپنا واقف کار نہ ہو

اَپْنی گانٹھ نَہ ہو پَیسا تو پَرایا آسرا کَیسا

اپنے بھروسے پر کام کرنا چاہیے

ما نَہ ما کا جایا سَبھی لوگ پَرایا

اجنبی مقام کی نسبت بولتے ہیں.

اپنا رکھ پرایا چکھ

اپنا مال رکھنا دوسرے کا مال صرف کرنا، اپنی چیز محفوظ رکھنا دوسرے کی چیز برتنا، خود غرضی

ماگھ پُوس کی بادْری اور کُنوْار کا گھام، اِن سب کو جھیل کر کرے پَرایا کام

نوکری کرنی آسان نہیں ہے اس میں ماگھ اور پوس کی بارش ، کوار کی گرمی برداشت کرنی پڑتی ہے تب مالک کا کام ہوتا ہے ، نوکری میں گرمی ، سردی ، برسات سب کو جھیلنا پڑتا ہے .

ماگھ پُوس کی بادْری اور کُوار کا گھام، اِن سب کو جھیل کر کرے پَرایا کام

نوکری کرنا آسان نہیں ہے اس میں ماگھ اور پوس کی بارش کوار کی گرمی برداشت کرنی پڑتی ہے تب مالک کا کام ہوتا ہے

پَہلے اَپنا ، پِھر پِرایا

اپنا لینا کیا، پرایا دینا کیا

جس کا اپنا تو کسی پر کچھ آتا نہ ہو دوسروں کا جو آتا ہو وہ دیتا نہ ہو، نہ اپنے قرض کی پروا نہ دوسرے کے قرض کی

رام نام جَپْنا پَرایا مال اَپْنا

خود کو نیک کرکے دھوکا دینے اور منفعت حاصل کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

بَل تو اپنا بَل، پرایا بل جاوے جَل

بھروسا اپنی ہی قوت پر کرنا چاہیے اگر اپنی قوت نہیں تو پرائی قوت بیکار ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں پَرایا دیس کے معانیدیکھیے

پَرایا دیس

paraayaa-desपराया-देस

وزن : 12221

مادہ: پَرایا

پَرایا دیس کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • غیر جگہ، غیر وطن، پردیس

English meaning of paraayaa-des

Noun, Masculine

  • foreign country, alien land

पराया-देस के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • विदेशी देश, विदेशी भूमि, ग़ैर मातृभूमि, ग़ैर वतन, परदेस

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَرایا دیس)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَرایا دیس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone