تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَٹْری" کے متعقلہ نتائج

پَٹْری

چھوٹا تختہ یا تختی جو جھولے میں بیٹھنے کے لئے لگائی جاتی ہے.

پَٹْری گَر

پٹوئی (رک) کا کاریگر ، رک : پٹوا .

پَٹْری جَمْنا

پٹری جمانا کا لازم

پَٹْری جَمَانا

گھوڑے کی پشت پر سوار کا رانوں کو جما کر بیٹھنا .

پَٹْری بَدَلْنا

ریل کی لائن تبدیل کرنا، کان٘ٹا بدلنا، رخ موڑنا

پَٹْری اُکَھڑْنا

سوار کا گھوڑے وغیرہ کی پیٹھ پر اپنی رانوں کو جمائے رکھنے پر قابو نہ رہنا .

پَٹْری سے اُتَرنا

کسی وجہ سے طرز زندگی میں تبدیلی واقع ہو جانا لغزش کر بیٹھنا.

پَٹْری کی چِلْمَن

چپٹی تیلیوں کی بنی ہوئی چق

پَٹْری سے اُتَر جانا

ریلْوے پَٹْری

ریل کی پٹری.

شَسْت پَٹْری

سطح مسطَح کے ذریعے پیمائش ؛ تحتۂ مسطّح .

ران پَٹْری

شہسواری میں پٹری جمانے کا انداز .

ران کی پَٹْری

رک : ران پٹری .

ران پَٹْری جَمانا

گھوڑے کو قائدہ سے دوڑانا ، شہسواری دِکھانا .

گاڑی پَٹْری سے اُتَرْنا

غلط راستے پر چل نکلنا ، راہ سے بے راہ ہونا ، راہ سے بھٹک جانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں پَٹْری کے معانیدیکھیے

پَٹْری

paTriiपटरी

اصل: ہندی

وزن : 22

پَٹْری کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • چھوٹا تختہ یا تختی جو جھولے میں بیٹھنے کے لئے لگائی جاتی ہے.
  • لکڑی کی بنی ہوئی پیڑھی ، پیڑی.
  • لوح ؛ دھات یا جوابر وغیرہ کا مسطح مستطیل ٹکڑا یا تختی (بیشتر جس پر حروف یا الفاظ کندہ ہوں).
  • (دھات کی) پٹی ، لوہے وغیرہ کا چھٹا اور لمبا کم چوڑا ٹکڑا ؛ رک : پتّر.
  • روش ، پگ ڈنڈی ، پتلا راستہ جو باغ میں کیاریوں یا تختوں کے بچ میں یا کنارے کنارے ہوتا ہے ؛ نہر کا کنارہ.
  • پودوں کی روشن.
  • چوڑی لکیر یا پٹی جو کپڑے کے حاشیے کی بناوٹ میں ڈالتے ہیں ؛ دھاری.
  • بیٹھنے کی جگہ جو حوض کن٘ویں یا تالاب یا نہر وغیرہ کے کنارے پر بنات ہیں ، کن٘ویں یا حوض یا تالاب وغیرہ کی من٘ڈیر ، حاشیہ.
  • کلائی میں پہننے کا چپٹی چُوڑی کی وضع کا زیور جو گھن٘گرو دار بھی ہوتا ہے ، پری چھن ، پری بند ، جہان٘گیری ؛ سنے چان٘دی یا لاکھ وغیرہ کی چَوڑی چُوڑی ، پٹھا.
  • ریل گاڑی یا ٹرام کے چلنے کی خاص وضع کے بنے ہوئے لوہے کے شہتیروں کی دو رویہ قطار ، راہ آبن.
  • . کھپرا جس پر کھپریل کی نلیاں رکھتے ہیں.
  • (گھوڑا سواری) سوار کی ران یا بیٹھک.
  • چان٘دی تان٘بے یا کسی پتھر کی تختی جس پر کوئی نقش یا تعویذ کھدوا کر گلے میں ڈالتے ہیں.
  • سڑک کے پہلوئوں کا وہ حصہ جو آدمیوں کے راستہ چلنے کے لئے مخصوص ہوتا ہے ،فٹ پاتھ .
  • کھڑکی کے جھروکے.
  • بارہ انچ کی لکڑی جس پر انچوں کے نشان بنے ہوتے ہیں اور بالعموم کا غذ پر لکیریں کھین٘چنے اور فاصلہ ناپنے کے کام میں آتی ہیں ، پیمانہ ، خط کش ، پٹی.
  • سلیٹ ، تختی (جس پر لکھا جائے).
  • چوپڑ ، ٹائل.
  • ۔ (ھ) مونث۔ ۱۔ تختی۔ چھوٹا سا تختہ۔ ۲۔ لوح۔ ۳۔ روش۔ چمن یا باغ کی چھوٹی سی سڑک۔ جس پر گھاس بو دیتے ہیں۔ ۴۔ نہر کا کنارا سڑک کا کنارا۔ ۵۔ کپڑے کے اوپرکی چوڑی لکیر۔ ۶۔ کھپریل کا کھپرا جس پر نلیاں رکھتے ہیں۔ ۷۔ چاندی یا تانبے کی تختی جس پر کوئی نقش یا تعویز کھدوا کر گلے میں ڈالتے ہیں۔ ۸۔ سونے چاندی یا لاکھ کی چَوڑی چوٗڑی۔ ۹۔ ران۔ گھوڑے کی زین پر سوار کا اپنے رانوں کو جمائے رکھنا۔ ۱۰۔ ایک قسم کا جست کا زیور۔

اسم، مؤنث

  • مویشیوں بالخصوص گھوڑوں کی ایک بیماری.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of paTrii

Noun, Feminine

  • a narrow slip of wood or metal, a bracelet (of brass, silver or gold), rail, track, scale, ruler, small stool-like frame to sit on, a wooden tablet to write on, avenue, a path on the right or left of a road, the banks of a canal

Noun, Feminine

  • Rail, Track

पटरी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • काठ का छोटा पतला और लंबोतरा टुकड़ा। छोटा पटरा।
  • वह तख्ती या पट्टी जिस पर बच्चे लिखने का अभ्यास करते हैं।
  • लोहे के मोटे और समानांतर गार्डर जिन पर रेलगा‌ड़ी चलती है; (रेलवेलाइन)
  • लकड़ी से बना एक विशेष प्रकार का पट्टा, जिसपर खड़िया या चॉक से लिखा जाता है; तख़्ती; पटिया
  • छोटा पटरा
  • एक प्रकार की चू‌ड़ी
  • साड़ी, लहँगे आदि की कोर पर टाँकने का सोने या चाँदी के तारों से बना फ़ीता
  • नहर, सड़क आदि के किनारे का रास्ता
  • सीधी रेखा खींचने में प्रयोग की जाने वाली लकड़ी या प्लास्टिक पट्टी; (स्केल)।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَٹْری)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَٹْری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words