تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیٹ میں گھسے تو بھید ملے" کے متعقلہ نتائج

پیٹ میں گھسے تو بھید ملے

کسی کے دل کی بات جاننا بہت مشکل ہے، کسی کے من کی بات اس کی شدید قربت حاصل کرکے ہی جانی جا سکتی ہے یعنی جب کسی سے بہت دوستی ہو جائے تو راز معلوم ہوتا ہے

جَمْنا مِلے تو جَمْنا داس ، گَن٘گا مِلے تو گَن٘گا رام

ایک بات پر قائم نہ رہنا ، مصلحت کے مطابق رویہ بدلنا ، موقع پرستی سے کام لینا.

اَپْنا پیٹ تو کُتّا بھی پالْتا ہے

تن پروری کوئی خوبی نہیں، دوسروں کے کام آنا بڑی بات ہے

جُھوٹ نَہ بولے تو پیٹ اَپَھر جائے

جھوٹ بولے بغیر نہیں رہ سکتا

نائِیکَہ بھید

رک : نائکا بھید ۔

پیٹ میں پاؤں ہونا

۔(عو) نہایت مکّار ہونا۔ اس جگہ بولتی ہیں جہاں ظاہر میں صلاح وراستی اور باطن میں بدوضعی ہو۔ (یہ محاورہ سانپ سے لیاگیا ہے)

کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں

کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے

پیٹ تو سَب کے ساتھ لَگا ہُوا ہَے

ہر ایک کو کھانے کی ضرورت پڑتی ہے.

پیٹ میں پانی ہونا

رک : پیٹ پانی ہونا.

پیٹ میں اَپھار ہونا

پیٹ پھولنا ، پیٹ میں نفخ ہونا

پیٹ میں رَکھا رَہْنا

غذا یا کھانا ہضم نہ ہونا.

پیٹ میں ہَول اُٹْھنا

پریشان ہونا ، بہت گھبرانا.

پیٹ میں چُوہے چُھوٹْنا

بھوک سے بے قرار ہونا ، بھوک کے مارے قل ہونا

پیٹ میں آزار ہونا

پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے.

پیٹ میں آزار ہونا

۔(عو)۔۱۔پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے۔ ؎ ۲۔جس شخص کو کھانا کھانے سے کسی طرح سیری نہ ہو اس کی نسبت کہتے ہیں کہ پیٹ میں آزار ہے یعنی جاوع البَقَر کا مرض ہے۔

پیٹ میں قَراقَر ہونا

رک : پیٹ بولنا

پیٹ میں ہَول سَمانا

۔پیٹ میں ہول سی اٹھنا۔ پریشان ہونا۔ بے حد گھبرانا۔ کوئی گرفتار ہوا سرکار کے پیٹ میں ہلول سمائی ہوئی ہے۔ چھینک ہوئی اور نواب صاحب بَوکھلائے پھرتے ہیں۔ (طرحدار لونڈی)۔

پیٹ میں ہونا

ذہن میں کسی یاد داشت کا ہونا مگر بروقت زبان پر نہ آنا.

پیٹ میں گُن بَھرے ہونا

۔(عو) باطن میں شرارت ہونا۔ (فقرہ) بظاہر تم میں کَسر نہیں اچھّی اور بہت اچھی ہو اگر پیٹ میں کچھ اور گن نہ بھرے ہوں۔

پیٹ میں بات نَہ ٹِکْنا

راز نہ چھپایا جانا ، بھید ظاہر کردینا.

پیٹ میں پانی نَہ پَچْنا

پیٹ کا ہلکا ہونا ، راز چھپا نہ سکنا ، کسی کی بات کو کسی سے کہہ دینا ، بات کا ظاہر ہو جانا.

پیٹ میں بات نَہ پَچْنا

پیٹ میں بات نَہ رَہنا

رک : پیٹ میں بات نہ ٹکنا.

بات پیٹ میں ہَضْم کَرْنا

بات پچنا، کسی کی کوئی بات پوشیدہ رکھنا

پیٹ میں بات نَہ سَمانا

۔بھید نہ چھپا سکنا۔ یہ مزاج دار بہو نہ ہوں کہ ان کے پیٹ میں بات نہیں سماتی تھی۔ یہ تمیز دار بہو ہیں کہ کسی کو اپنا بھید نہ دیں۔

پیٹ میں گَڑْبَڑْ ہونا

رک : پیٹ بولنا

پیٹ میں گَڑبَڑا ہونا

۔پیٹ بولنا۔

پیٹ میں آڑْ ہونا

بچوں کے پیٹ میں قبض کی وجہ سے درد ہونا

پیٹ میں ڈاڑھی ہونا

بچپن میں بوڑھوں کی سی باتیں ظاہر ہونا (چالاک لڑکے کی نسبت بولتے ہیں)

پیٹ میں آڑ ہونا

۔(عو) بچوں کو قبض کی وجہ سے درد ہونا۔

باپ پیٹ میں پُوت بیاہے چَلا

بیٹا باپ سے بڑھ گیا

پیٹ میں پاؤں ہونا

بہت مکّار ہونا، دوسروں کو نقصان پہچانے کے خیالات ہونا

پیٹ میں دَم نَہ سَمانا

بے حد گھبراہٹ ظاہر کرنا.

پیٹ میں اَینْٹَھن ہونا

پیٹ میں اَن٘گارے بَھرْنا

۔(عو) مال حرام کھانے دلےکی نسبت بولتی ہیں۔ (فقرہ) جو لوگ ناحق یتیموں کے مال کو خورد برد کرتےہیں وہ اپنے پیٹ میں انگارے بھرتے ہیں۔

بھید کَہنا

افشائے راز کرنا ، حقیقت حال ظاہر کرنا.

تُو کیوں پیٹ پھاڑتا ہے

تو کیوں نہیں مانتا، تیرا کیا نقصان ہے، تو کیوں ہٹ کرتا ہے

پیٹ میں داڑھی ہونا

۔بچپن میں بوڑھوں کی سی باتیں ہونا۔ چالاک لڑکی کی نسبت بولتے ہیں۔

پیٹ میں چُوہے دَوڑْنا

رک : پیٹ میں چوہے چھوٹنا.

چِیُون٘ٹے کی گِرَہ پیٹ میں ہونا

نہایت کم خوراک ہونا، پھول سون٘گھ کر رہنا

ڈاڑھی پیٹ میں ہونا

بظاہر اندازے سے زیادہ تجربہ کار یا جہاندیدہ ہونا، اُس بچّے کی نسبت کہتے ہیں جو بوڑھوں کی سی باتیں کرے، عُمر سے کم نظر آنا

پاوں پیٹ میں ہونا

چھپا ہوا ہونا ، پوشیدہ ہونا ، نہایت مکار ہونا (اس جگہ بولتے ہیں جہاں ظاہر میں دوستی باطن میں منافقت ہو) ، رک : پیٹ میں پان٘و ہونا.

پاؤں پیٹ میں ہونا

پیٹ میں چیونٹے کی گرہ ہونا

۔(عو) دہلی (طنزاب) بہت کم خوراک ہونا۔ بے کھائے جینا۔ چیونٹے کی نسبت یہ بات مشہور ہے کہ وہ صرف اناج سونگھ کر رہتا ہے کیونکہ اس کی کمر میں اتنی گنجائش نظر نہیں آتی کہ اس میں خوراک جاسکے اس لئے کم خوراک آدمی کے حق میں جو اپنے تئیں نازک سمجھے طنزاً کہتی ہیں

دِل میں تو سَم٘جھو

کبھی شرمایا تو کرو ، دل میں قائل تو ہو

گُھٹْنے نِیویں گے تو پیٹ ہی کو نِیویں گے

اپنوں کی طرف سے ڈھلتے ہیں ؛ ہر شخص اپنوں ہی کا فائدہ ڈھونڈتا ہے.

پِیْٹ میں پَڑے تو عِبادت سُوجھے

پیٹ بھرا ہو تو عبادت کا خیال آتا ہے بھوکے سے عبادت نہیں ہوتی

داڑھی پیٹ میں ہونا

پیٹ میں داڑھی ہونا ؛ کم سِنی میں عقل مند ہونا .

تولا کے پیٹ میں گُھون٘گْچی

بڑے لوگ چھوٹوں سے فائدہ اُتھاتے ہیں.

سونے میں ہاتھ ڈالو تو مِٹّی ہو

کمال نحوست ، بہت بڑی بد بختی ، قسمت کی بُرائی ، اَدبار.

آرْسی تو ہاتھ میں لو

رک : آرسی تو دیكھو۔

دیکھو تو میں کیا کَرْتا ہوں

(فخریہ کلمہ) میرے کرتب اب آپ ملاحظہ کیجئے ، میری چالاکی اب آپ دیکھئے.

ہاتھ لِیا کانسا تو پیٹ کا کیا سانسا

جب بے غیرتی اختیار کر لی تو پیٹ پالنے کی کیا فکر.

پیٹ میں سانْس نَہ سَمانا

۔۱۔اصلی معنوں میں۔۲۔بیحد گھبراہٹ ظاہر کرنے کو کہتے ہیں (طرحدار لونڈی) کہیں اڑتی اڑتی خبر سن آئے ہیں۔ کوئی رنڈی لونڈی خریدنے پر جوابہدی میں گرفتار ہے۔ اب میاں کے پیٹ میں سانس نہیں سماتی۔

ہاتھ میں لانا پیْٹ میں کھانا

مفلس کے متعلق کہتے ہیں جس کے پاس کچھ نہ ہو ، کما کے لائے تو کھائے ، جو کمانا سو کھانا ، محنت سے پیدا کرنا اور غریبانہ طور پر پتل میں کھا لینا

تُو نے کَہی میں نے مانی

مجھے تمھارا اعتبار نہیں.

کِیا اَور کَر نَہ جانا، میں ہوتی تو کَر دِکھاتی

کام انجام دیا مگر سلیقے سے نہیں کیا، ہماری صلاح مانتے تو یہ نقصان نہ ہوتا

سان٘س پیٹ میں سَمانا

اِطمینان ہونا ، دم لینا ، تھگن دُور ہونا.

مارے ہَن٘سی کی پیٹ میں بَل پَڑ جانا

بہت ہنسی آنا ، ہنستے ہنستے لوٹ جانا .

مِلے جُلے رہنا

اردو، انگلش اور ہندی میں پیٹ میں گھسے تو بھید ملے کے معانیدیکھیے

پیٹ میں گھسے تو بھید ملے

peT me.n ghuse to bhed mileपेट में घुसे तो भेद मिले

ضرب المثل

پیٹ میں گھسے تو بھید ملے کے اردو معانی

  • کسی کے دل کی بات جاننا بہت مشکل ہے، کسی کے من کی بات اس کی شدید قربت حاصل کرکے ہی جانی جا سکتی ہے یعنی جب کسی سے بہت دوستی ہو جائے تو راز معلوم ہوتا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

पेट में घुसे तो भेद मिले के हिंदी अर्थ

  • किसी के मन की बात जानना बहुत कठिन है, किसी के मन की बात उसके घनिष्ठ संपर्क में आने से ही जानी जा सकती है अर्थात जब किसी से बहुत दोस्ती हो जाए तब भेद पता चलता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیٹ میں گھسے تو بھید ملے)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیٹ میں گھسے تو بھید ملے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words