تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا" کے متعقلہ نتائج

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

(پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

۔(عو) مثل۔ پھول آنا دیکھو نمبر ۱ پھل آنا۔ بچہ جننا۔ عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلّی کے لئے کہتی ہیں۔

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا

آئے ہو تو گَھرے چَلو

ٹھگوں کی اصطلاح بمعنی مسافر کو قتل کردو

آئے تو جائے کہاں

رک: آؤ تو جاؤ کہاں

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو

گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہیں نِکالتے

گھر پر آئے ہوئے شخص کی توہین نہیں کرنی چاہئے، جو شخص گھر آجائے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن بھی ہو

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

وُہ دِن بھی آئے

وہ وقت بھی آئے گا ، جس کا انتظار ہے ، ایسا زمانہ بھی آیا ، وہ وقت بھی آیا تھا

آئے ہوش جانا

رک: آئے حواس جانا.

آئے کَہِیں کے

رک: آئے بڑے کہیں کے.

آئے وَہاں سے

رک: آئے کہیں کے.

آئے اَوسان خَطا ہونا

بے حد گھبرا جانا، ہاتھ پانْو پھول جانا

کُتّے کی مَوت آئے تو مَسْجِد کی طَرَف بھاگْتا ہے

خود جان جوکھوں میں ڈالنا یا خطرے میں پڑنا

ہوش آئے ہوئے جانا

بدحواس ہو جانا ، بدحواسی چھا جانا ۔

یَہاں تو ہَم بھی حَیران ہَیں

اس جگہ تو ہماری عقل بھی کام نہیں کرتی ، یہاں سمجھ میں کچھ ، نہیں آتا

آئے حَواس غائِب ہونا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی رَن٘گ بھی چوکھا آئے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری/پھٹکڑی اور رنگ چوکھا آئے

ہَلدی لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ بھی چوکھا آئے

۔مثل۔ اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر کچھ خرچ کئے خاطر خواہ کام نکل آئے۔

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

آئے بَڑے کَہیں کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

آئے حَواس غائِب ہو جانا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

مُن٘ہ آئے جانا

رک : منھ آنا جو فصیح ہے ۔

آئے ہائے

رک : ہاے ہاے .

ہائے آئے

تاء سُّف و درد کے موقعے پر کہتے ہیں ۔

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.

ظالِم تیرا ظُلْم کَب تَک رَہے گا ، کَبھی تو خُدا ہماری بھی سُنے گا

مظلوم تن٘گ آ کر کہتا ہے ایک دن مظلوم کی فریاد بھی خدا سنتا ہے اور ظالم کے ظلم سے نجات ملتی ہے.

آئے بَڑے وہ بَن کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

توڑْنے آئے چارَہ ، کھیت پَر اِجارَہ

اگر کوئی شخص بد دیانتی کرے اور اپنے حق سے زیادہ کوئی چیز لے تو کہتے ہیں ؛ ایک تو پرائی چیز لیں دوسرے ہما ہمی کریں.

گانا نَہ آئے آنگَن ٹیڑھا

رک : ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا جو فصیح ہے ۔

گَھر آئے ناگ نَہ پُوجے بانی پُوجَن جائے

گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا

آئے ہوش و حَواس بُھولْنا

رک: آئے حواس جانا.

مِینْہ بَرْسے گا تو بَوچھاڑ تو آئے گی

اپنے عزیزوں کے پاس دولت ہوگی تو کچھ نہ کچھ فائدہ ہو ہی جائے گا

آٹا نَہِیں تو دَلِیا جَب بھی ہو جائے گا

تھوڑا بہت فائدہ ہو رہے گا

آئے تھے ہَر بَھجْنے کو اور اَوٹَن لَگے کَپاس

جو کرنا چاہیے تھا اس کے خلاف کرنے لگے، دین کے بہانے دُنیا کمانے لگے

کِس کافِر کو اِعتِبار آئے گا

کوئی اعتبار نہیں کرے گا

دِل تو لَگْتے ہی لَگے گا

دل آہستہ آہستہ خوگر ہو گا ، طبیعت رفتہ رفتہ عادی ہو گی.

مُن٘ہ دھو کے آئے

(اس کام کی) امید نہ رکھو ، اس قابل نہیںہو ، اس امر کی صلاحیت پیدا کرے ۔

ہاتھی لُٹے گا تو کَہاں تَک

امیر آدمی غریب ہونے پر بھی بے قدر نہیں ہوتا ۔

آپ کَہاں آئے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

جو دَرَخْت سامْنے آئے وَہی اُون٘ٹ کا چارَہ ہے

ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بھلے برے سب کو نوٹ کھائے

کِیوں آئے ہو

ملاقات کے وقت دوست سے اشتیاق اور شکایت کے اظہار کے لیے اس قسم کی عبارت مستعمل .

دُشْمَن پَر بھی یَہ وَقت نَہ آئے

دشمن بھی ایسی مصیبت میں مبتلا نہ ہو

رُوٹھے گا تو ایک روٹی زیادَہ کھائے گا

رُوٹھے گا تو کسی کا کیا نُقصان ہے.

ہَماہَمی پاس نَہ آئے

ملاقات کے وقت ایک دوسرے سے اشتیاق اور شکایت کے اظہار کے لیے اس قسم کی عبارت مستعمل ہے.

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

اپنا بس نہ چلنا ، دوسروں کے بس میں ہونا (اپنی مجبوری یا بے بسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

گَئے کا غَم، نَہ آئے کی خُوشی

کسی کے آنے جانے کی کوئی پروا نہیں ، بے پروائی یا لاتعلقی ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں.

ہَم بھی کوئی ہَیں

ہم سے بھی کوئی رشتہ اور خصوصیت ہے، ہمارا بھی بڑا مرتبہ ہے

کَبھی تو ہَمارے بھی کوئی تھے

پرانا تعلق بھلا دیا

پَڑوسَن کے مینْہ بَرسے گا تو اَپنی بھی اَولتی ٹَپکے گی

غیروں کا بہت فائدہ ہوگا تو کچھ نہ کچھ تھوڑا بہت ہم کو بھی ہوگا

مِینْہ بَرسے گا تو آہی رَہے گی

اپنے عزیزوں کے پاس دولت ہوگی تو کچھ نہ کچھ فائدہ ہو ہی جائے گا

ما مارے تو بھی ما ہی پُکارے

اپنوں کی فریاد اپنوں ہی سے کی جاتی ہے، اپنوں کی سختی بھی بُری نہیں لگتی، جس طرح بچّہ ما سے کیسا ہی پٹے مگر ما، ما کہتا جائے گا.

ہَزار ہاتھی لُٹے گا پِھر بھی سَوا لاکھ کا

امیر اور مالدار کے مفلس ہو جانے پر بولتے ہیں ۔

گَھر سے لَڑ کَر تو نَہِیں آئے

آئے کی شادی نہ گئے کا غم

نہ کسی چیز کے حاصل ہونے کی خوشی ہے نہ چلے جانے کا رنج ہے، ہمیشہ خوش رہنا

اَپْنا پیٹ تو کُتّا بھی پالْتا ہے

تن پروری کوئی خوبی نہیں، دوسروں کے کام آنا بڑی بات ہے

پار گَئے مور ہو آئے

مسافر گھر واپس آکر بہت قصے سناتا ہے ، ’ جہان٘دیدہ بسیار گوید دروغ ‘ کے موقعے پر بولتے ہیں .

آپ بِلّی نان٘گھ کے تو نَہِیں آئے ہَیں

اس موقع پر مستعمل جب کوئی کسی بات پر جھلا کے جواب دے با بے تکے پن سے الجھنے لگے.

چَمگادَڑ کے گھر مہمان آئے، ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو

جیسے شخص کے گھر جاؤگے ویسی ہی عزت پاؤگے، سماج جیسا کرے ویسا ہی کرو

اردو، انگلش اور ہندی میں پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا کے معانیدیکھیے

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

phuul aa.e hai.n to phal bhii aa.egaaफूल आए हैं तो फल भी आएगा

ضرب المثل

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا کے اردو معانی

  • (پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

फूल आए हैं तो फल भी आएगा के हिंदी अर्थ

  • (फल आना = बच्चा जिऩ्ना, औलाद वाली होना) औरतें आपस में दूसरी बेऔलाद औरत की तसल्ली के लिए कहती हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words