تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رات کو" کے متعقلہ نتائج

رات کو

رات کے وقت ، اس وقت جبکہ رات ہو .

رات کو رات دِن کو دِن نَہ سَمَجْھنا

سخت محنت کرنا ، بہت سعی و کوشش کرنا .

رات کو رات دِن کو دِن نَہ جانْنا

سخت محنت کرنا ، بہت سعی و کوشش کرنا .

رات کو نام نَہیں لیتے ہیں

ایک تو ہم ہے کہ سانپ کا نام رات کو لیا جائے تو وہ نکل آتا ہے (اس لیے رسّی کہہ دیتے ہیں)

رات کو جھاڑُو دینا مَنْحُوس ہے

رات کو جھاڑو نہیں دینا چاہیے ایک عوامی توہّم

رات کو جَمائی آئے، دِن کو مُنْہ پَھیلائے

کام میں عجلت کرنے والا ، جلد باز جو کام کی فکر پہلے سے کرتا ہے

رات کو جَمائی آئے، دِن کو مُنْہ پُھلائے

کام میں عجلت کرنے والا ، جلد باز جو کام کی فکر پہلے سے کرتا ہے

رات کوتاہ اَفْسانَہ دَراز

وقت کم ہے اور کام زیادہ ، رات تھوڑی کہانی بڑی.

رات کو دِن کَرْنا

بہت محنت کرنا ، بہت بھاگ دوڑ کرنا .

رات کو صُبْح کَرْنا

رات گزارنا ، رات تمام کرنا .

رات کو دِن بَنانا

رات کو دن کی طرح روشن کرنا ، بہت زیادہ روشنی کا انتظام کرنا ، رونق کا سامان کرنا .

رات کو تارے گِنْنا

رات جاگ کر گزارنا، انتظار میں رات گزارنا، بے چینی و بے قراری میں رات گزارنا

رات کو سانپ کا نام نہیں لیتے ہیں

لوگوں کا ماننا ہے کہ سانپ کا نام رات کو لیا جائے تو وہ نکل آتا ہے اس لیے رسی کہہ دیتے ہیں

رات کو نیت حرام

رات کو کوئی تجویز یا ارادہ کرنا منحوس ہے، فیصلہ رات کو نہیں کرنا چاہیے

دِن کو دِن رات کو رات نہ سَمَجْھنا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

دِن کو دِن رات کو رات نَہ جاننا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

نَہ دِن کو دِن سَمجھا ، نَہ رات کو رات

بہت زیادہ محنت کرنے کے موقعے پر مستعمل

دِن کو دِن اَور رات کو رات نَہ سَمَجْھنا

دِن کو رات کَہنا

اُلٹی بات کہنا، یقینی بات میں شبہہ کرنا

دِن کو پُوچھنا رات کَہنا

اُلٹی بات کہنا ، جان بوجھ کر غلط جواب دینا .

آئی تھی آگ کو رَہ گَئی رات کو

بے غیرت ہے، بدچلن ہے، بدچلنی کے لئے ذرا سا بہانہ کافی ہے

دِن کو اُونی اُونی، رات کو چَرخہ پُونی

بے موقع کام کرنا، دن میں سست رہنا اور رات کو کام کرنے بیٹھنا

اَنْدھے کو دِن رات بَرابَر ہے

نافہم جاہل یا معذور برے بھلے میں تمیز نہیں کرسکتا

دِیوالی کی رات کو بُونٹی پُکارْتی ہے

ہندؤں کا عقیدہ ہے کہ دیوالی کی رات کو پودے بھی بولتے ہیں

دِن بَھر اُونی اُونی ، رات کو چَرخَہ پُونی

بے وقت کام کرنا ، دن رائیگاں کھونا اور رات کو کام کرنے بیٹھنا .

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آیا تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

دِن کو پُوچھنا رات بَتانا

اُلٹی بات کہنا ، جان بوجھ کر غلط جواب دینا .

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

ساری رات کہانی سُنی صُبح کو پُوچھے زُلَیخا مَرد تھی یا عَورت

اس شخص کی نسبت کہتے ہیں جو دھیان سے بات نہ سنے اور پھر اس کا مطلب غلط سمجھے

فَقِیر کو جَہاں رات وہ گَئی وَہِیں سَرائے

فقیر کو کسی بات کی پروا نہیں جہاں رات ہو جائے وہیں بسر کر لیتا ہے

دِن کا کام رات کو اَنْجام دینا

بے وقت کام کرنا

کھانڈ اَور رانڈ کا جوبَن رات کو

میٹھی چیز کا لطف رات کے کھانے کے بعد ہوتا ہے اور رانڈ اگر بدچلن ہو تو رات کو بناؤ سنگار کرتی ہے

رات پَڑے اُپاسی، دِن کو کھائے باسی

بہت غریب ہے رات کو بھوکا سوتا ہے اور دن کو باسی کھاتا ہے

چودھویں رات کے چاند کو گہن لگا

پورے چاند کو گہن لگنا، جب کسی کا ایسا نقصان ہو جائے جو نہیں ہونا چاہیئے تھا، تب کہتے ہیں

دن کو شرم رات کو بغل گرم

بیوی کے دن میں گھونگھٹ نکالنے پر مذاق میں کہتے ہیں کہ دن کے وقت بیوی شرماتی ہے لیکن رات میں بے تکلف ہو جاتی ہے

ساری رات سوئے اب صبح کو بھی نہ جاگیں

طنزاً اس کو کہتے ہیں جو بہت سوئے یا دیر تک غفلت سے کام لے

آدھی رات کو جماہی آئے، شام سے منھ پھیلائے

وقت سے پہلے كسی كام كی تیاری كرنے كے موقع پر مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں رات کو کے معانیدیکھیے

رات کو

raat koरात को

رات کو کے اردو معانی

فعل متعلق

  • رات کے وقت ، اس وقت جبکہ رات ہو .

रात को के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • रात के समय, रात के वक़्त, उस वक़्त जबकि रात हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رات کو)

نام

ای-میل

تبصرہ

رات کو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words