تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صَحْنَک" کے متعقلہ نتائج

صَحْنَک

چھوٹی رکابی یا طباق (بیشتر مٹی کا)، رکابی، طشتری

صَحْنَک پَر ہاتھ رَکْھنا

(عور)حضرت بی بی فاطمہ کی نیاز پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا.

صَحْنَک دینا

حضرت بی بی فاطمہ کی صحنک کا کھانا پکانا اور نیاز دینا.

صَحْنَک کھانا

عورت کا جناب فاطمہ زہرا کی نماز میں شرکت کے قابل ہونا، نیک چلن ہونا، پاک دامن ہونا.

صَحْنَک ماننا

صحنک کرنے کا دل میں عہد کرنا (کسی مراد کے پوری ہونے پر).

صَحْنَک کِھلانا

جناب فاطمہ زہرا کی نیاز دلوانا، منّت کا کھانا کرنا.

صَحْنَک سے اُٹْھ جانا

صحنک میں شرکت کے قابل نہ رہنا، عورت کا پاک دامن نہ رہنا، بے آبرو ہوجانا.

اَچُھوتی صَحْنَک

بی بی فاطمہ زہرا کی نذر کا کھانا جسے بڑی احتیاط اور دیکھ بھال سے صرف پاک اور نیازی پرہیز گار بی بیان (بیشتر سیدانیاں) چکھتی ہیں ۔

کَشْت کی صَحْنَک

(لکھنؤ) ایک منّت، جس میں عورتیں مراد پوری ہونے کے بعد قورمہ یا قلیہ پکاتی ہیں اور چند پانوں میں رکھ کر حضرت فاطمہ زہرا کی فاتحہ کراتی ہیں

بی بی کی صَحْنَک

وہ طیاقچہ یا رکابی جس میں حضرت فاطمہ کی نیاز کا کھانا رکھ کر نیاز دیتے ہیں اور اس میں صرف وہ عورتیں شریک ہوسکتی ہیں جو شریف و پاک دامن ہوں اور انھوں نے دو شادیاں نہ کی ہوں.

اَلالُوں بَلالُوں صَحْنَک سَرکالُوں

چکنی چپڑی باتیں کر کے اپنا مطلب نکالنے پر خوشامدی کے لیے ظنزاً مستعمل

بِن بُلائی اَحْمَق لے دَوڑی صَحْنَک

بے پوچھے کسی معاملے میں دخل دینے والے اور بے بلائے کسی کے گھر جانے والے کے لیے مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں صَحْنَک کے معانیدیکھیے

صَحْنَک

sahnakसहनक

اصل: فارسی

وزن : 22

موضوعات: ظروف

صَحْنَک کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • چھوٹی رکابی یا طباق (بیشتر مٹی کا)، رکابی، طشتری
  • (کنایۃً) تھوڑی سی دولت یا جاگیر وغیرہ
  • جناب فاطمہ زہرا کی نیاز نیز اس نیاز کا کھانا (جس میں عموماً پاک عورتیں، پاک دامن اور سیدانیاں شریک کی جاتی ہیں)

English meaning of sahnak

Noun, Feminine

  • a small earthen pot, a small earthen pot
  • (Figurative) a small amount of wealth, assets and property etc.
  • an offering or oblation to Hazrat Fatima, Prophet Muhammad's daughter

सहनक के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • छोटी थाली, रिकाबी, तश्तरी (प्रायः मिट्टी का )
  • (सांकेतिक) थोड़ा सा धन-दौलत, जागीर एवं संपत्ति आदि
  • पैग़म्बर मोहम्मद साहब की पुत्री हज़रत फ़ातिमा के नाम का चढ़ावा खाना (जिसमें प्रायः ऐसी स्त्रियाँ सम्मीलित की जाती हैं जिन्हें स्वच्छ और पवित्र माना जाता है)

صَحْنَک کے قافیہ الفاظ

صَحْنَک کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صَحْنَک)

نام

ای-میل

تبصرہ

صَحْنَک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone