تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سَمُنْدَر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں سَمُنْدَر کے معانیدیکھیے
سَمُنْدَر کے اردو معانی
اسم، مذکر
-
بحر، ساگر
مثال - ارشد موتی، سنکھ وغیرہ سمندرسے پیدا شدہ اشیا کا کاروبار کرتا ہے
- (مجازاً) کسی شے کا وسیع و بسیط ذخیرہ یا بھنڈار
English meaning of samundar
समुंदर के हिंदी अर्थ
سَمُنْدَر کے قافیہ الفاظ
سَمُنْدَر کے مرکب الفاظ
سَمُنْدَر سے متعلق دلچسپ معلومات
سمندر ’’بحر‘‘ کے معنی میں اس لفظ کا حرف دوم اصلاًمضموم ہے۔ لیکن یہ تلفظ صرف مشرقی یو۔پی۔ اور بہار میں عام ہے۔ ہاں’’سمندری ہوا/جہاز/ڈاکو‘‘ میں حرف دوم اکثرلوگ مضموم بولتے ہیں۔مجرد ’’سمندر‘‘ کا تلفظ عام طور پر اول دوم مفتوح ہی سے کیا جاتا ہے۔ یعنی اس میں اور’’سمندر‘‘ بمعنی ’’آگ میں رہنے والا جانور (وغیرہ)‘‘ میں باعتبار تلفظ کوئی فرق نہیں۔ ’’بحر‘‘ کے معنی میں اس کی اصل سنسکرت ’’سمدر‘‘ (اول مفتوح، دوم مضموم) ہے، اور آگ والے جانور کے معنی میں اس کی اصل Salamander ہے۔ بہت سے لوگ ’’سمندر‘‘ بفتحین کو آگ کا کیڑا سمجھتے ہیں۔ لیکن لغات کی رو سے یہ چوہے کی طرح کاجانور ہے، اور بقول بعض ایک طائر ہے۔ اگرSalamander سے قیاس کریں تو یہ بامنھی کی طرح کی چھپکلی ہوتی ہے۔ یورپ میں بھی Salamander کی ایک قسم کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ آگ میں رہتا ہے۔ جنس کے اعتبار سے’’سمندر‘‘(جانور)ہمیشہ مذکر ہے، اس کا مؤنث کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تانیث سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (سَمُنْدَر)
سَمُنْدَر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔