تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَن٘گِ حَمّام" کے متعقلہ نتائج

سَن٘گِ حَمّام

ایک سخت خاکی شے کہ حمّام کی دیگ میں جمع ہو کر سخت ہوجاتی ہے ، ادویات میں مُستعمل ، بالخصوص سرطان میں نافع بتائی گئی ہے.

حَمّام خانَہ

نہانے کی بند جگہ، غسل خانہ، حمام

حَمّام میں نَن٘گا ہونا

دوسروں کی دیکھا دیکھی برے کام کرنا، بری جگہ آکر برا بن جانا.

حَمّام کا خَزانَہ

حمام کا ذخیرۂ آب، نہانے کے پانی کا ذخیرہ.

سَن٘گِ پَنْبَہ

سن٘گِ سفید ، روئی کی طرح سفید پتّھر.

سَن٘گِ چِہْرَہ

ماہی گیروں کی ایک خاص قسم کی کشتی ، چھیپ.

سَن٘گِ اِسْپَن٘ج

(حجریات و طب) ایک پتّھر جو اسپنج کے اندر سے نِکلتا ہے رطوبات کو جذب کرنا ، خُون جاری کو روکنا وغیرہ قسم کے امراض میں شاف ی، حجرالاسفنج.

سَن٘گِ سُرْمَہ

ایک قِسم کا سیاہ چمکدار پتّھر، جس کو پیس کر سُرمہ بناتے ہیں

سَن٘گِ بُحَیرَہ

(طِب) حجرالبحیرہ ، یہ پتھر پتلا ، سیاہ رن٘گ شام کی گھاٹیوں میں دستیاب ، جانچ یہ کہ آگ میں ڈالنے سے جلنے لگتا ہے ادویات میں مُستعمل.

سَن٘گِ پُشْتَہ

پُشتہ ، سہارے کی دیوار.

حَمّام میں سَب نَن٘گے

سب کا ایک حال ہے یا ایک سے کسی کو حق نہیں کہ دوسرے کو برا کہے

سَن٘گِ یَدَہ

حجرالمطر ، ایک نایاب پتّھر جس کے سحری خواص یہ بیان کیے جاتے ہیں کہ اس پر افسون پڑھنے کے بعد ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کے نیچے کھڑے ہوجاتے ہیں تو بارش ہونے لگتی ہے ، سنگِ بارش ، بارش کا پتّھر ، جدہ تاش.

سَن٘گِ گُرْدَہ

یہ پتّھر آدمی کے گُردے میں پیدا ہوتا ہے، سُرخ رن٘گ گرم و خشک، اس کے پینے سے سنگِ مثانہ خارج ہوتا ہے، گُردے کی پتھری

سَن٘گِ رَہ

رک : سنگِ راہ

سَن٘گِ خارَہ

ایک قِسم کا غیر معمولی سخت پتھر (بُھورا یا سلیٹی جو کھریا کی چٹانوں کے درمیان مِلا جُلا پایا جاتا ہے ، اس سے آگ جلانے کا کام بھی لِیا جاتا ہے) ، اس میں غالب جُز سلیکا ہوتا ہے اور چھوٹے چھوٹے چپکے ہوئے سنگریزوں کی صُورت میں پایا جاتا ہے ، اندر سے فولاد کی طرح بُھورا رن٘گ ہوتا ہے اور باہر سفیدی کی ایک تہ جمی ہوتی ہے ، چقماق.

سَن٘گِ پَلِیتَہ

حجرالفلیتہ ، رن٘گ زرد ، خاکی اور گُلابی ، ساخت میں نرم ، باریک ریشے ، چراغ کی بتّی اور کپڑے بھی بنائے جاتے ہیں اور ادویات میں مستعمل ، پنبۂ کدہی ، اَسْبِطوس ، کہا جاتا ہے کہ یہ آگ نہیں پکڑتا.

سَن٘گِ سِتارَہ

سنہرے رن٘گ کا ایک پتّھر جس پر سنہری چتیاں ستاروں کی مانند ہوتی ہیں ، نگینے بنانے اور پچیِ کاری کے کام آتا ہے.

سَن٘گِ ماہی

آبی جانوروں کے اس خاندان کو کہتے ہیں جِن کی پشت پتھر کی طرح سخت ہوتی ہے

سَن٘گِ گُلُولَہ

چٹانوں کے تراشے ہوئے گول پتھر جو آرائش کے لیے بھی اِستعمال ہوتے ہیں اور غُلیل میں رکھ کر دشمنوں کی طرف تِیر کی طرح پھینکے جاتے ہیں.

سَن٘گِ مَکْرانَہ

(سنگ تراشی) ٹھوس قسم کا سخت اور سفید پتّھر ، مکرانہ علاقہ جودھپور میں مُختلف رنگ کا اور عُمدہ پایا جاتا ہے اس لیے مکرانہ کے نام سے موسوم کِیا جاتا ہے تاج محل کی تعمیر کے وقت وہیں سے لایا گیا تھا ، سنگِ مرمر.

سَن٘گِ فرَسَن٘گ

عام پتّھر جو راہنمائی کے لیے یا فاصلوں کی پیمائش بنانے کے لیے لگاتے ہیں.

سَن٘گِ روزِینَہ

مِصر کے مقام روزینہ میں پایا جانے والا قدیم پتّھر جس پر تین قسم کی تحریریں ہیں ایک تو علما کی زبان میں ، ایک عوام کی زبان میں اور ایک یونانی میں.

سَن٘گِ اَساکِفَہ

(حجریات وکفش سازی) حجر الا ساکفہ ، ایک پتّھر ہے جس میں سرخ ، زرد اور سیاہ رن٘گ کی آمیزش ہے . اندر سے کُچھ نیلا نکلتا ہے . جسامت میں کنکریوں کی طرح ، اسکاف یعنی جُوتے بنانے والے اور لوہے کے اوزاروں سے کام کرنے والے اس کو استعمال کرتے ہیں.

سَن٘گِ یَہُود

حجرالیہود اس پتّھر کو سنسکرت میں استوان ، اور بنی اسرائیل حجر زیتون بھی کہتے ہیں ، تراش کے بعد چمکدار نگینہ ہوجاتا ہے ، شکل دلکش ، رن٘گ سبز مومی یا سُرخ ، سخت اور وزنی ، گُردے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کرکے نکال دیتا ہے دوسرے امراض کو بھی نافع ہے اس کے سحری خواص بھی ہیں ، لاط :- Lips Infenalis .

سَن٘گِ راہ

راسَتے کا پتّھر

سَن٘گِ مَرارَہ

پتھری جو انسان کے پِتّے میں پیدا ہوتی ہے.

سَن٘گِ سِیاہ

کالا پتّھر ، حجرِ اسود کو بھی کہتے ہیں.

سَن٘گِ مَثانَہ

پتّھری جو انسان کے مثانے میں پیدا ہوتی ہے

سَن٘گِ طَبَع

ایک پتّھر جس کی مدد سے چھپائی کی جا سکتی ہے چھاپہ کی زد میں بکھرتا یا ٹوٹتا نہیں سیاہی جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے.

سَن٘گِ جَہَنَّم

حجرالسقر ، ایک قسم کا کاسٹِک سوڈا ، لاط :

سَن٘گِ عاج

حجرالعاج ، یہ پتّھر ہاتھی دان٘ت کی طرح سفید ہوتا ہے بعض کے خیال میں سنگِ جراحت کو کہتے ہیں ، ادویات میں مُستعمل ہے.

سَن٘گِ عَجُوبَہ

(سنگ تراشی) میلے رن٘گ کا سفید یا ہلکا گلُابی پتّھر ساخت کے لحاظ سے اس کا شُمار سنگِ مرمر کی قسم میں ہے ، بعض پر مختلف رنگ کی بڑی بڑی چتیاں ہوتی ہیں یہ اعلیٰ درجہ کی عِمارتوں میں لگایا جاتا ہے اور نگینے بھی بنائے جاتے ہیں ، سنگِ ابری.

سَن٘گِ عَسْلی

حجرالعسلی ، یہ پتّھر سفید ہوتا ہے لیکن پس کر زردی مائل ہوجاتا ہے ، اس کا مزہ شیریں ہے اور دواؤں میں اِستعمال ہوتا ہے.

روزگار حَمّام کی لُنگی ہے

نوکری ایک کی نہیں ہوتی ، کبھی کوئی اس جگہ پر ہوتا ہے کبھی کوئی یعنی اس کا کوئی اعتبار نہیں (نہانے کے وقت حمّامی لُنگی دیتا ہے اور پِھر لے لیتا ہے).

سَن٘گِ رَساع

ایک پتّھر کہ کیکڑے کی طرح ہوتا ہے ، دُوسرے درجہ میں سرد و تر ہے ، رطوبت خُشک کرتا ہے دوائوں کے کام آتا ہے ، سنگِ سرطان.

یِہ خِدمَت حَمّام کی لُنگی ہے

نوکری اور ملازمت کا کچھ اعتبار نہیں ، جس منصب پر آج ہم ہیں اسی پر کل دوسرا ہے یا یوں کہو کہ نوکری کسی کی میراث اور کسی کا حق نہیں ہے اس کا ہر شخص مستحق ہوسکتا ہے

سَن٘گِ عَتِیق

پرانا پتّھر ؛ (کنایۃً) حجرِاسود.

سَن٘گِ یَہُوداں

حجرالیہود اس پتّھر کو سنسکرت میں استوان ، اور بنی اسرائیل حجر زیتون بھی کہتے ہیں ، تراش کے بعد چمکدار نگینہ ہوجاتا ہے ، شکل دلکش ، رن٘گ سبز مومی یا سُرخ ، سخت اور وزنی ، گُردے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کرکے نکال دیتا ہے دوسرے امراض کو بھی نافع ہے اس کے سحری خواص بھی ہیں ، لاط :- Lips Infenalis .

سَن٘گِ رَہ نُما

سنگِ مقناطیس ، ایک قسم کا پتھر جو لوہے کو اپنی طرف کھین٘چتا ہے اگر اس کو ایک ڈوری میں باندھ کر لٹکا دیا جائے تو یہ پتّھر شمال اور جنوب کی رہنمائی کرتا ہے ، حجر الدلیل.

سَن٘گِ عَبّاسی

یہ پتّھر کی قیمتی اقسام میں سے سیاہ رنگ کا ایک پتّھر ہے جو عباسی دور میں کثرت سے اِستعمال ہوا اور انہیں سے من٘سوب ہوگیا.

سَن٘گِ آہَن رُبا

مقناطیس، چمبک

سَن٘گِ سَرِ ماہی

حجراَلسمک ، یہ پتّھر سفید براق ایک مچھلی کے سر سے نِکلتا ہے ، اس مچھلی کا نام پتّھر چٹہ ہے ، ادویات اور زیورات میں نگینہ کے طور پر اِستعمال کیا جاتا ہے.

سَن٘گِ تامْڑَہ

ادنیٰ قسم کا گہرا سیاہی مائل ، تان٘بے کے رن٘گ کا یاقوت جس میں چمک اور آب بہت کم ہوتی ہے.

سَن٘گِ سِیاہ ہونا

سنگِ سیاہ کرنا (رک) کا لازم ، سنگِ سیاہ میں بدل جانا.

سَن٘گِ تَعْویذ

پتّھر کی وہ مستطیل سِل جو قبر کے تعویذ پر لمبائی میں نصب کی جاتی ہے اس پر آیات ، دعائیہ جُملے یا اشعار کندہ ہوتے ہیں.

حَمّام

گرم پانی کا غسل خانہ، نہانے کی بند جگہ (جس کو سردیوں میں آتش دان کے ذریعے گرم کرنے کا انتظام ہو)

حَمّام کی لُنگی جِس نے چاہی بانْدھ لی

عام چیز ہے جو چاہے استعمال کرے

حَمّام کَرْنا

نہانا، غسل کرنا

حَمّام کَرْوانا

نہلانا، غسل کروانا.

حَمّام چی

حمام والا، حمام کا منتظم یا نگراں.

سَر حَمّام

سُرِینی حَمّام

(طب) گرم پانی میں افیون کا عرق ملا کر پچکاری سے مقعد کو دھونا۔

تَر حَمّام

(طب) باقاعدہ پانی بہا کر نہانا (ضد خشک حمام)

حَمّام کی لُنگی

وہ چیز جو ہر شخص کے تصرف میں آئے، کسی ایک کے پاس نہ ٹھہرنے والی چیز

حَمّام کَرا دینا

نہلانا، غسل کروانا.

حَمّام تَیّار کَرنا

نہانے کے انتظامات مکمل کرنا (پانی، حمام وغیرہ گرم کر کے).

سَن٘گِ کَلْب

(طِب) اس پتّھر میں یہ خاصیّت ہے کہ جب ایک خاص نسل کے کُتّے کی طرف ڈالتے ہیں تو وہ اس کو دانتوں میں پکڑلیتا ہے اور پھر ڈال دیتا ہے ، سحری خواص کے طور پر عداوت ڈالنے اور ادویات میں کارآمد ہے (اغلب خیال یہ ہے کہ یہ پتّھر کی کوئی قِسم نہیں ہے بلکہ اعمال کے ذریعہ خواص پیدا ہوتے ہیں واللہ اعلم).

سَن٘گِ زَخْم

ایک پتّھر جو دواؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے ، سنگِ جراحت کی ایک قِسم.

سَن٘گِ مَنْزِل

پتّھر یا پتّھر کا وہ نِشان جو منزل کا پتہ دیتا ہے.

سَن٘گِ یُسْر

س پتھر کو حجرالیسر اس لیے کہتے ہیں کہ وِلادت میں آسانی پیدا کرتا ہے . یہ گول ، چکنا ، سفید بعض نیلا بھی ، حجاز کے سمندر میں دستیاب اس کی دوسری قسم بھی ہے لیکن صرف قسم اوّل طِبی طور پر مُستعمل ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں سَن٘گِ حَمّام کے معانیدیکھیے

سَن٘گِ حَمّام

sa.ng-e-hammaamसंग-ए-हम्माम

سَن٘گِ حَمّام کے اردو معانی

اسم, مذکر

  • ایک سخت خاکی شے کہ حمّام کی دیگ میں جمع ہو کر سخت ہوجاتی ہے ، ادویات میں مُستعمل ، بالخصوص سرطان میں نافع بتائی گئی ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

संग-ए-हम्माम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ख़ाकी रंग का एक ठोस पदार्थ जो स्नानगृह (हम्माम) के पानी गर्म करने के बड़े बर्तन (देग) में जमा होकर सख़्त हो जाता है, औषधि के रूप में प्रयोग किया जाता है, विशेष रूप से लाभकारी बताई गई है

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَن٘گِ حَمّام)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَن٘گِ حَمّام

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words