تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے" کے متعقلہ نتائج

سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے

ساجھی کیسا ہی کمتر ہو دِق کرنے کو کافی ہے ۔

اَولاد کی آن٘چ بُری ہوتی ہے

اولاد کی محبت آدمی کو بیقرار کر دیتی ہے، اولاد کے لیے انسان ہر قسم کی تکلیف برداشت کرتا ہے

دِل کی لَگی بُری ہوتی ہے

محبّت کی آگ جب دل میں بھڑکتی ہے تو پِھر نہیں بُجھتی ، محبت کرنے والے کو محبوب کی یاد ہر وقت بے چین رکھتی ہے ، عشق بُری بلا ہے ، عشق سب کچھ کراتا ہے

سان٘پ اَور چور کی دھاک بُری ہوتی ہے

لوگ ان کے نام سے ڈرتے ہیں.

بُجْھنا بُری ہوتی ہے

عشق بُری بلا ہے، جوشِ محبت میں کچھ دکھائی نہیں دیتا، محبت میں اچھا بُرا کچھ نہیں سُوجھتا

لَگی بُری ہوتی ہے

تب جانو گے ہاں لگی بُری ہوتی ہے۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

سَچ کی سَنْسی بُری ہوتی ہے

سچَی بات بہت گراں گُزرتی ہے .

آتْما کی آن٘چ بری ہوتی ہے

ماں باپ محبت سے مجبور ہوتے ہیں

اِتْنی عَقْل بھی اَجِیرَن ہوتی ہے

بہت زیادہ دیکھ بھال کرنا اور عقل کام میں لانا بھی بسا اوقات نقصان پہنچاتا ہے

سان٘پ کی تو بھاپ بھی بُری

دُشمن گو بہت کمزور ہو پھر بھی بُرا ہے.

عَورَت موم کی ہوتی ہے

عورت کو جس ماحول میں چاہو ڈھالا جا سکتا ہے، جس طرح چاہو موڑ لو

ہِیرے کی پَرَکْھ بادشاہ کو ہوتی ہے یا جَوہَری کو

رک : ہیرے کی پرکھ (قدر) جوہری جانے.

رَنْڈی موم کی ناک ہوتی ہے

عورت کو جس کام پر چاہو لگا لو

سَوکَن زَہر کی چُھری، ایک بھی بُری

رک : سوکن تو چوُن کی بھی بُری .

ہوتی آئی ہے

ہمیشہ سے ایسا ہوتا ہے ، پرانی رسم ہے ، پہلے سے یہ رسم چلی آتی ہے ۔

ہوتی آئی ہے

۔ رسم قدیم ہے پہلے سے ایسا ہوتا رہا ہے۔یہ پرانا دستور ہے۔؎

چُون کی بَنی ہو

آٹے کی بنی ہو مطلب یہ کہ کیا اس قدر بودی اور کمزور ہو.

بَڑے بَرْتَن کی کُھرْچَن بھی بَہُت ہے

دولتمند گھرانا جس چیز کو تھوڑا سمجھ کے دے وہ بھی عام لوگوں کے لیے بہت ہے ، بڑے آدمی کی ادنیٰ توجہ بھی غریب آدمی کی حاجت روائی کے لئے کافی ہے ، بگڑے رئیسوں سے بھی فائدہ ہو ہی جاتا ہے

ہوتی چَلی آئی ہے

رک : ہوتی آئی ہے ؛ ہمیشہ سے ایسا ہوتا ہے ، پرانی رسم ہے ، پہلے سے یہ رسم چلی آئی ہے ۔

کُچھ بَسَنت کی بھی خَبَر ہے

دنیا کے حالات کی بھی خبر ہے، ہوشیار کرنے کے لئے بولتے ہیں

مُفْت کی قاضی کو بھی حَلال ہے

مفت کی چیز حاصل کرنے میں باشرع آدمی بھی جائز و ناجائز کا خیال نہیں کرتا ۔

یِہ بھی یاروں کی ایک دَھج ہے

خلاف وضع کوئی بات سرزد ہو تو اس کے لیے ناقابل قبول عذر تراشنے کے موقع پر کہتے ہیں۔

ظالِم کی عُمْر کوتاہ ہوتی ہے

ظالم بہت دنوں تک زندہ نہیں رہتا

آگے سے ہوتی آئی ہے

ہمیشہ سے یہ رسم جاری ہے، قدیم سے یہ دستور چلا آ رہا ہے.

آدمی کی قدر مرے پر ہوتی ہے

انسان کی قدر مرنے کے بعد ہی ہوتی ہے، انسان کی خوبیاں اس کی موت کے بعد یاد آتی ہیں

مُفت کی ماری قاضی کو بھی حَلال ہے

رک : مفت کی شراب قاضی کو بھی حلال ۔

بَہُت بُری کی

دھوکا کھایا ، غلطی کی

بیٹی اَور کَکْڑی کی بیل بَرابَر ہوتی ہے

دونوں بہت بڑھتی ہیں

عَورَت کی ناک نہ ہوتی تو گُو کھاتی

عورت ناقص العقل ہوتی ہے

موچی کو عَرش پَر بھی بیگار ہی نَصِیب ہوتی ہے

کسی ادنیٰ شخص کو اعلیٰ جگہ پر پہنچا دے وہ اپنی اوقات پر ہی رہتا ہے، آدمی اپنی عادت ترک نہیں کرتا

سَلَف سے ہوتی آئی ہے

پُرانی رسم ہے.

لالَچ بُری بَلا ہے

حرص سے بڑھ کر کوئی آفت نہیں، لالچ سے بڑھ کر کوئی چیز بُری نہیں، لالچ کا انجام تباہی اور بربادی ہے

پیٹ بُری بَلا ہے

۔ مقولہ۔ بھوک بری چیز ہے۔ کریں کیا پیٹ بری بلا ہے جو نہ کرائے تھوڑا ہے اولاد سے بڑھ کر تو کوئی چیز عزیز نہیں اس تک کو تو بیچ ڈالا۔

ظالِم کی رَسّی دَراز ہوتی ہے

جو ظلم و جور کرتا ہے اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے.

مُفْت کی قاضی کو بھی رَوا ہے

مفت کی چیز حاصل کرنے میں باشرع آدمی بھی جائز و ناجائز کا خیال نہیں کرتا ۔

کان٘ڑے کی ایک رَگ سَوا ہوتی ہے

کانے میں شرارت زیادہ ہوتی ہے

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

چاکی پھیری ہوئی ، چُون کی ڈھیری

محنت کرنے سے صلہ ملتا ہے ۔

نکٹے کی ناک بھی نہ کٹے

کند چھری یا چاقو کی نسبت کہتے ہیں کہ بالکل نہیں کاٹتی

دُنْیا بُری جَگَہ ہے

دنیا سے بھلائی کی توقع فضول ہے ، یہاں کوئی اچھا نہیں ہے.

مُفْت کی شَراب قاضی نے بھی حَلال کی ہے

۔مثل ۔صفت کی چیز لینے میں کوئی بھی جائز ناجائز کا خیال نہیںکرتا۔؎

یُوں بھی ہے اَور یُوں بھی

اس طرح بھی ہے اُس طرح بھی (ذو معنی بات کہنے کے موقع پر مستعمل) ۔

اَچّھوں کی سَبھی اَچّھی ہوتی ہے

حسینوں یا دولت مندوں کی بری بات کو بھی لوگ اچھا ہی کہتے ہیں

ہَرَج بھی کیا ہے

کوئی نقصان نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں ، کوئی برائی نہیں ۔

دیگ کی کُھرچَن بھی بَہُت ہَے

بڑی مقدار میں سے تھوڑا سا حصہ بہت ہوتا ہے.

جو چوری کَرتا ہے وہ موری بھی رَکھتا ہے

۔مثل۔ انجام کی فکر پہلے کرلینا چاہئے۔

جو چوری کَرْنا ہے وہ موری بھی رَکْھتا ہے

ہر کام میں انجام کا فکر ضرور رکھا جاتا ہے یا جو عیب کرتا ہے وہ اس سے بچاو کی تدیبر سوچ لیتا ہے

یِہ بھی دَم ہے

یہ بھی ّہمت ہے ، یہ طاقت بھی ہے ۔

اَپْنا بھی خُدا ہے

کوئی ساتھ دے یا نہ دے مضائقہ نہیں، خدا ہمارا مالک و مددگار ہے (سب کی طرف سے مایوس ہونے کے موقع مستعمل)

ہَمارا بھی خُدا ہے

خدا ہماری مدد کرے گا ؛ صبر ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ۔

مُفْت کی شَراب قاضی کو بھی حَلال ہے

مثل ۔صفت کی چیز لینے میں کوئی بھی جائز ناجائز کا خیال نہیںکرتا۔؎

اب بھی سویرا ہے

ابھی موقع ہاتھ سے نہیں نکلا، ابھی زیادہ تاخیر نہیں ہوئی ہے

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

یِہ بھی خُدائی ہے

یہ بھی خدا کی قدرت ہے ، یہ بھی خدا کا کرنا ہے ، خدا کے کرنے سے ایسا بھی ممکن ہوا ہے ۔

دَبی چیون٘ٹی بھی کاٹ کھاتی ہے

رک : دبے پر چیونٹی بھی کاٹ کھاتی ہے

چِیُوْن٘ٹی بھی دَبْنے پَر کاٹْتی ہے

کمزور شخص بھی تن٘گ آنے پر مقابلہ کرتا ہے

مَوت اَندھی ہوتی ہے

موت ہر ایک کو ضرور آنی ہے ، جو پیدا ہوا اسے مرنا بھی ہے

یِہ بھی ایک چال ہے

یہ بھی چالاکی ہے ، یہ بھی ایک ترکیب ہے ، یہ بھی ایک داؤ ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے کے معانیدیکھیے

سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے

saugan chuun kii bhii burii hotii haiसौगन चून की भी बुरी होती है

ضرب المثل

سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے کے اردو معانی

  • ساجھی کیسا ہی کمتر ہو دِق کرنے کو کافی ہے ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

सौगन चून की भी बुरी होती है के हिंदी अर्थ

  • साझी कैसा ही कमतर हो दिक करने को काफ़ी है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words