تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سلطانی" کے متعقلہ نتائج

سلطانی

سلطان کا، شاہ کا، شاہی، سرکاری

سُلْطانی گَواہ

ایسا مُلزم جس کو پولیس سرکاری گواہ بناکر عدالت سے سزا معاف کرا دیتی ہے، وعدہ معاف گواہ

سُلْطانی مُعافی

معافی جو حکومتِ وقت کی طرف سے خاص خاص موقعوں پر دی جائے (عموماُ قیدیوں کو).

سُلْطانِیٔ جَمْہور

وہ نظام حکومت جس میں مملکت کی حاکمیت کے اختیارات ملک کے عام باشندوں کو نمایندوں کے ذریعے حاصل ہوں اور حکومت کے عام ذرائع اور طاقتیں عوام کے فائدے کے لیے وقف ہوں، عوام کی نمائندہ حکومت، جمہوریت

سُلْطانی پَنْچ

(کاشت کاری) گانْو کی پنچایت کا سرکاری نمائندہ.

سُلْطانی بُلْبُل

ایک خاص رنْگ کی بُلبل جس کی چوٹی سیاہ اور پَر سُرخی مائل ہوتے ہیں.

سُلْطانی بانات

ایک قِسم کی رومی ، عُمدہ دبیز بانات.

سُلْطانی اُتارْنا

(بانْک) اپنی چُھری حریف کے ہاتھ پر سے اُتار کے اس کے بائیں ہاتھ کی کلائی کے نیچے رکھ کے اپنی چُھری کی باڑھ سے اس کے بائیں ہاتھ کو اُوپر اُچھال دینا.

خالِْصَہ سُلْطانی

شاہی علاقہ ، سرکاری زمین ، حکومت کی ملکیت .

مَشْغَلَہ سُلْطانی

تعلیم دینا، مہذب بنانا، (مجازاً) وہ صندوقچہ، جو بادشاہ کی سواری کے ساتھ اس غرض سے رہتا تھا کہ فریادی اپنی درخواستیں اس میں ڈال دیں

ہَیبَتِ سُلطانی

بادشاہ کا رعب ، شاہی دبدبہ ۔

بَیعِ سُلْطانی

عدالت سے جاری کردہ قرقی وغیرہ کے سلسلے میں کسی جائداد وغیرہ کے سرکاری نیلام کا قبالہ

آبِ سُلطانی

اَسِیرِ سُلْطانی

سَفِیرِ سُلطانی

بادشاہ کا ایلچی، شاہی قاصد

دابِ سُلْطانی

شاہی رُعب، بادشاہی دبدبہ

آلِ سُلْطانی

شاہی خاندان، شاہی گھرانہ، شاہی فیملی

باناتِ سُلْطانی

ایک اعلیٰ قسم کی رومی بانات جو بہت دبیز ہموار اور چکنی ہوتی ہے.

پَنچِ سُلْطانی

(قانون) وہ ثالث جو بادشاہ (یا عدالت) کی طرف سے مقرر کر دیا جائے ، بادشاہی فیصلہ کن .

پَیکِ سُلْطانی

شاہی قاصد ، سرکاری ایلچی.

اردو، انگلش اور ہندی میں سلطانی کے معانیدیکھیے

سلطانی

sultaaniiसुल्तानी

اصل: عربی

وزن : 222

موضوعات: سلائی

اشتقاق: سّلَّطَ

سلطانی کے اردو معانی

صفت، مؤنث

  • سلطان کا، شاہ کا، شاہی، سرکاری
  • حکومت، بادشاہت، حکمرانی
  • (بانک) خنجر نما چھوٹی چُھری
  • (بانک) ایک داؤ کا نام، اپنی چھری حریف کے ہاتھ پر سے اُتار کے اس کے بائیں ہاتھ کی کلائی کے نیچے رکھ کر اپنی چھری کی باڑھ سے اس کے بائیں ہاتھ کو اوپر اُچھال دینا تاکہ اپنا ہاتھ چھوٹ جائے اور جلدی سے اپنا سیدھا پاؤں آگے بڑھا کے حریف کے پیٹ میں بھونک دے
  • (سلائی بٹائی) موٹا پھٹکی دار اور سخت قسم کا ریشم جو معمولی قسم کا کپڑا بنانے اور دوسرے ادنیٰ کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے، سچّل، سنگل
  • (تصوّف) جریانِ اعمال اور احوال کو کہتے ہیں

شعر

English meaning of sultaanii

Adjective, Feminine

  • of or belonging or relating to a sovereign, royal, regal, princely
  • sovereignty, empire, dominion
  • dignity or office of sult̤ān
  • a kind of broadcloth
  • a kind of thick, coarse cloth

सुल्तानी के हिंदी अर्थ

विशेषण, स्त्रीलिंग

  • लाल (रंग का)। स्त्री०१. सुलतान होने की अवस्था, पद या भाव। २. सुलतान का राज्य या शासन-काल। बादशाही। राजत्व। पुं०१. प्रकार का बढ़िया महीन रेशमी कपड़ा। २. पुरानी चाल का एक प्रकार का कागज जो फारस से बनकर आता था। वि० लाल रंग का। रक्त-वर्ण। सुर्ख।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سلطانی)

نام

ای-میل

تبصرہ

سلطانی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone