تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَعْزِیَہ" کے متعقلہ نتائج

تَعْزِیَہ

امام حسن اور امام حسین کی تربتوں کی نقل جو کاغذ اور بانس کے قُبّہ میں محرَّم کے دنوں میں دس روز تک ان کا ماتم یا فاتحہ دلانے کے لیے بطور یادگار بناتے ہیں، امیر تیمور لنگ کو کچھ تبرُّکات شہدائے کربلا کے مل گئے تھے، وہ ان کو کجاووں میں لشکر کے آگے رکھتا تھا، جب کبھی مصائب اور واقعات کربلا سنتا کجاووں کو تختوں پر آگے رکھوالیتا، اسی وجہ سے تعزیے عموماً کجاووں کی صورت کے بنتے ہیں

تَعْضِیَہ

(طب) تحلیل و تجزیہ ، چیر پھاڑ ؛ تشریح ، انگ : Dissection کا ترجمہ .

تَعْزِیَہ دار

وہ شخص جو تعزیہ رکھے یا نکالے، تعزیہ داری کرنے والا، امام حسین علیہ السلام کا سوگ منانے والا

تَعْزِیَہ داری

تعزیہ بنانا یا نکالنا، شہدائے کربلا کی نذر و نیاز فاتحہ اور ماتم وغیرہ کا اہتمام کرنا، امام حسین علیہ السلام کے سوگ منانے کا عمل

تَعْزِیَہ بَننا

کاغذ، بانس، لکڑی وغیرہ سے تعزیہ تیار ہونا

تَعْزِیَہ لِینا

تعزیہ کے ساتھ ماتم کرنا، محرم میں ماتم کرنا

تَعْزِیَہ خانَہ

وہ مقام جہاں مراسم عزا بجا لائے جائیں.

تَعْزِیَہ اُٹْھنا

تعزیہ نکلنا کا لازم

تَعْزِیَتی

تعزیت (رک) سے منسوب .

تَعْزِیَہ رَکْھنا

غم حسین میں ماتم کناں ہونا، سوگوار ہونا، تعزیہ داری کی رسم ادا کرنا

تَعْزِیَہ بَنانا

بانْس کے ڈھانْچ پر کاغذ اور پنی وغیرہ منڈھنا اور اس میں شہداے کربلا کے مزار بنا کر رکھنا

تَعْزِیَہ اُٹھانا

تعزیہ کو امام باڑے یا تعزیہ خانے سے گشت کرانے یا دفن کرانے کے واسطے لے جانا

تَعْزِیَہ سَرانا

تعزیہ کو زمین میں دفن کرنا یا دریا میں ڈال دینا

تَعْزِیَہ نِکَلْنا

تعزیہ نکالنا (رک) کا لازم.

تَعْزِیَہ نِکالْنا

تعزیہ کو اُس کی جگہ سے باہر نکالنا، تعزیہ اُٹھانا، تعزیہ داری لینا

تَعزِیَہ داری کرنا

۔تعزیہ رکھنا۔ تعزیےہ بنانے اور شربت اور فاتحہ وغیرہ کا اہتمام کرنا۔

تَعْزِیَہ داری لینا

(عزاداری) تعزیہ نکالنے کو اپنے اوپر واجب گرداننا، گھر میں تعزیہ داری اختیار کرنا جو عیقدے کے مطابق ہمیشہ کرنا ہوتی ہے

تَعْزِیَت

مردے کے اعزہ و متعلقین سے اظہار ہمدردی، پُرسے کی رسم ادا کرنا، پُرسا دینا، ماتم پرسی

تَعْزِیَہ دَفْن ہونا

تعزیہ کا زمین میں دبایا جانا، دسویں محرم کو معمولی قسم کے کاغذوں کے تعزیے زمین میں دبائے جاتے ہیں

تَعْزِیَہ دَفْن کَرنا

تعزیہ کو زمین میں دبا دینا، دسویں محرم کو معمولی قسم کے کاغذوں کے تعزیے زمین میں دبائے جاتے ہیں

تَعْزِیَہ ٹَھْنڈا ہونا

تعزیے کا دفن کیا جانا.

تَعْزِیَہ ٹَھْنڈا کرنا

تعزیہ ٹھنڈا ہونا (رک) کا تعدیہ

تَعْزِیَہ بَجا لانا

ماتم کرنا، ماتمی ہونا ، امام حسین اور شہدائے کربلا کے سوگ کے مراسم ادا کرنا ، عزا داری کرنا.

تَعزِیَت گاہ

وہ جگہ جہاں تعزیت کی جائے، مردے کی ماتم پرسی کرنے کا مقام، تعزیت کا مقام

تَعْزِیَت دار

غمگین ، عزا میں شریک ، عزادار .

تَعْزِیَت نامَہ

وہ تحریر جس میں مردوں کے وارثوں سے اظہار ہمدردی کیا جائے، پرسے کا خط، ماتم پُرسی کا خط

تَعْزِیَت خانَہ

وہ جگہ جہاں تعزیت کی جائے، مردے کی ماتم پرسی کرنے کا مقام، تعزیت کا مقام

تَعْزِیَت نِگار

تعزیتی تحریر یا خبر لکھنے والا

تَعْزِیَت کَرنا

غم خواری کرنا، شریک رنج و راحت ہونا، غم گساری کرنا، ہمدردی دکھانا، دل سوزی کرنا، دکھ بٹانا

چُپ تَعزیَہ

امام حسین علیہ السّلام کے عزاداروں کا ایک تعزیہ جو عموماً آٹھویں ربیع الاول کو اٹھایا جاتا ہے، اس تعزیے کے جلوس میں سب لوگ خاموشی کے ساتھ چلتے ہیں نہ ماتم کرتے ہیں اور نہ نوحہ پڑھا جاتا ہے

ہالوں کا تَعزِیَہ

تعزیے کو بانسوں کے ڈھانچے پر ٹاٹ چڑھا کر مٹّی چپکا دیتے ہیں اور اس پر ہالوں بوتے ہیں وہ اُگ آتی ہے تو تعزیہ خوبصورت و دلکش لگتا ہے، جو کا تعزیہ

پَرائے تَع٘زِیے پَر یا حُسَین

دوسرے کے کام کو اپنی طرف منسوب کرنے یا اس پر فخر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں تَعْزِیَہ کے معانیدیکھیے

تَعْزِیَہ

taa'ziyaता'ज़िया

نیز - تَعْزِیا

اصل: عربی

وزن : 212

موضوعات: تشیع رسم اسلام

تَعْزِیَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • امام حسن اور امام حسین کی تربتوں کی نقل جو کاغذ اور بانس کے قُبّہ میں محرَّم کے دنوں میں دس روز تک ان کا ماتم یا فاتحہ دلانے کے لیے بطور یادگار بناتے ہیں، امیر تیمور لنگ کو کچھ تبرُّکات شہدائے کربلا کے مل گئے تھے، وہ ان کو کجاووں میں لشکر کے آگے رکھتا تھا، جب کبھی مصائب اور واقعات کربلا سنتا کجاووں کو تختوں پر آگے رکھوالیتا، اسی وجہ سے تعزیے عموماً کجاووں کی صورت کے بنتے ہیں

    مثال - محرم کا زمانہ آیا تو بیماری کی وجہ سے خود تعزیہ کی زیارت کو نہ جاسکے

  • ماتم داری، عزا داری، تعزیت

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

تَعْضِیَہ

(طب) تحلیل و تجزیہ ، چیر پھاڑ ؛ تشریح ، انگ : Dissection کا ترجمہ .

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of taa'ziya

Noun, Masculine

  • a representation of the shrines of Hasan and Husain, sons of 'Ali (which is carried in procession at the Moharram by the Shias chiefly)
  • condolence

ता'ज़िया के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • इमाम हसन और इमाम हुसैन (पैग़म्बर मोहम्मद साहब के नवासे) की तुर्बतों की नक़ल जो काग़ज़ और बाँस के हौदों में मुहर्रम के दिनों में दस दिन तक उनका शोका मनाया जाता है और मातम किया जाता है और उनकी अत्मा की शांति के लिए प्राथनाएँ आदि की जाती हैं, अमीर तैमूर लंग को कुछ तबर्रुकात (संतों या पूर्वजों के अवशेष जो पुण्य और शुभ होने की दृष्टि से रखे जाएं) मिल गए थे, वह उनको हौदों में सेना के आगे रखता था, जब कभी आपत्ति और कर्बला की घटनाओं को सुनता तो हौदों को तख़्तों पर आगे रखवा लेता, इसी कारण ताज़ीए प्रायः हौदों के समान होते हैं

    उदाहरण - मुहर्रम का ज़माना आया तो बीमारी की वजह (कारण) से ख़ुद ताज़िया की ज़ियारत (दर्शन) को न जा सके

  • दिलासा, मातमदारी, शोक, संवेदना, सहानुभूति

تَعْزِیَہ کے قافیہ الفاظ

تَعْزِیَہ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَعْزِیَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَعْزِیَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone