تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹَکے" کے متعقلہ نتائج

ٹَکے

ٹکا رک کی جمع یا مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، کوڑی، پیسا، حقیر سی رقم، بنگلا دیش میں رائج پیسہ

ٹَکے سَیکْڑَہ

رک: ٹکے سیر.

ٹَکے کا پِیادَہ

نہایت کم جیثیت ہرکارہ، بہت کم تنخواہ پانے والا ہر کارہ یا چپراسی، ادنیٰ درجے کا پیادہ.

ٹَکے کی پِسَنْہاری

(لفظاً) دو پیسے کی مزدوری میں اناج پیسنے والی، ادنیٰ حیثیت والی.

ٹَکے کو نَہ پُوچْھنا

ذرا بھی وقعت یا اہمیت نہ دینا، پرسان حال نہ ہونا.

ٹَکے کا ظَہُورا ہے

دولت کی روشنی ہے ، پیسے کا سارا کھیل ہے

ٹَکے سیر

بہت سستا، بہت ارزاں

ٹَکے کا سارا کھیل ہے

دنیا کے سارے کام پیسے سے ہی ہوتے ہیں

ٹَکے کا

ادنیٰ حیثیت کا ، ادنی حیثیت کا ، نہایت معمولی.

ٹَکے میں نَہ پُوچْھنا

رک: ٹکے کو نہ پوچھنا، حقیر جاننا.

ٹَکے کے پان بَنینی کھائے، کَہو گَھر رَہے کِہ جائے

بنیوں کی کنجوسی پر طنز ہے

ٹَکے والی

ٹکیہائی، ادنیٰ درجے کی کسبی، گھٹیا قسم کی رنڈی

ٹَکے دَھڑی

نہایت اوزاں، بہت سستی (ٹکے کی پانْچ سیر)

ٹَکے کَمانا

روپیہ کمانا.

ٹَکے گَزْ کی

بہت سستی

ٹَکے شَیکْڑا

رک: ٹکے سیر.

ٹَکے کی ذات

کم جیثیت شخص

ٹَکے کا آدْمی

بہت عریب آدمی، کم حیثیت شخص.

ٹَکے ٹَکے بِکْنا

دو دو پیسے میں بکنا، بہت کم قیمت ہوجانا، ارزاں ہونا

ٹَکے خَرَچْنا

گرہ سے بیسہ خرچ کر کے کوئی چیز خریدنا

ٹَکے کی اَوْقات

کم حیثیت، ادنیٰ درجہ کے مفلس کی نسبت کہتے ہیں

ٹَکے پَر کھانا

دولت کمانے کا ذریعہ مہیا کرانا، آمدنی کا وسیلہ پیدا کرانا، جییب بھروانا

ٹَکے سے گِنْنا

حقے کا خوب کڑا کے یا آواز کے ساتھ بولنا.

ٹَکے ٹَکے کو مُحْتاج

بے حد مفلس، بہت غریب

ٹَکے ٹَکے کے آدمی

۔کم حیثیت آدمی۔ اتنے بڑے آدمی اور ٹکے ٹکے کے آدمیوں کے آگے ہاتھ پھیلانا یہ کیا۔

ٹَکے ٹَکے کے آدْمی

کم حیثیت آدمی، بے وقعت لوگ، بے حیثیت لوگ

ٹَکے ٹَکے کی چِیز

بہت کم قیمت شے، ادنیٰ چیز

ٹَکے تِیتَر مَہْنگا پانْچ رُوپے میں سَسْتا

غربت میں جو چیز مہنگی معلوم ہوتی ہے امیری میں سستی لگتی ہے

ٹَکے سیر بِکْنا

بہت ارزاں بکنا، نہایت کم قیمت ہونا، بے وقعت ہونا

ٹَکے گِنْنے لَگنا

۔۱۔(کنایۃً) حقّہ کا خوب کڑا کے یا آواز کے ساتھ بولنے لگنا۔ ۲۔سردی کے مارے دانت سے دانت بجنے لگنا۔ خوب جاڑا معلوم ہونا۔ ۳۔فرفر پڑھنے لگنا۔ فرّاٹے بھرنا۔

ٹَکےکی ہانْڈی گَئی ، کُتّے کی ذات پَہْچانی گََئی

کسی قدر نقصان ضرور ہوا مگر تجربہ ہوگیا یا دوسرے کا حال معلوم ہوگیا.

ٹَکے گَز کی چال

(بسراوقات میں) میانہ روی، کفایت شعاری.

ٹَکے سِیدھے کَرْنا

پیسہ کمانا، روپیہ وصول کرنا

ٹَکے کا کام کَرْنا

اپنے فائدے کا کام کرنا

ٹَکے سے گِننے لَگْنا

حقے کا خوب کڑا کے یا آواز کے ساتھ بولنا.

ٹَکے دَھڑی لَگا دینا

بہت سستا بیچنا (دو پیسے کے بدلے میں دھڑی بھر یعنی پانچ سیر چیز دینا)

ٹَکے دَھڑی کَر دینا

بہت سستا بیچنا (دو پیسے کے بدلے میں دھڑی بھر یعنی پانچ سیر چیز دینا)

ٹَکے بَھرْ کی زَبان

ذرا سی زبان بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے، بظاہر حقیر لیکن نتیجے میں اہم

ٹَکے کی بُڑھیا نَو ٹَکے سَر مُنْڈائی

تھوڑے فائدے کے لیے بہت خرچ پڑنے کے موقع پر بولتے ہیں

ٹَکے گَزْ کی چال چَلنا

کفایت شعاری سے بسر اوقات کرنا، میانہ روی اختیار کرنا.

ٹَکے کے واسْطے مَسْجِد ڈھانا

لالچ میں آکر بڑے سے بڑا جرم یا نقصان کر ڈالنا، تھوڑے فائدے کے لیے کوئی ناجائز فعل کرنا

ٹَکے سیر مارے مارے پِھرْنا

بے وقعت ہونا

موتی ٹَکے ہونا

کسی کپڑے پر موتی لگے ہونا ، موتیوں سے سجا ہونا ؛ مراد : قیمتی ہونا

لَعْل ٹَکے ہونا

آبْرُو ٹَکے کی ہو جانا

عزت، حرمت، بھرم، شہرت کو سخت نقصان پہنچنا

پَیسے ٹَکے

رک : پَیسا ٹکا مع امثلہ.

بَندھی رَہے نَہ ٹَکے بِکے

زیادہ نفع کی امید میں کسی چیز کو روک کر بیچنا عموماً نقصان دہ ہوتا ہے۔

چَھپَّن ٹَکے

کثیر رقم ، بہت زیادہ پیسے.

ہاتھی لُٹے پَر سَوا لاکھ ٹَکے کا

رک : ہاتھی لاکھ لٹے (گا) پھر (جب) بھی سوا لاکھ کا (ہے) ۔

صَدْقے کے ٹَکے

وہ پیسے جو ردِ بلا کے لیے یا مسافر کی سلامتی کے موقع پر عزیز اور احباب کے ہاں سے صدقہ اتارنے کے لیے بھیجے جائیں نیز وہ پیسے جو صدقے میں دینے کی نیّت سے رات بھر مریض کے سرہانے رکھے جائیں.

بھلے آدمی کی مرغی ٹَکے ٹَکے

شریف آدمی کی چیزیں لوگ یونہی لے جاتے ہیں

ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لا کھ ٹَکے کا

رک : ہاتھی لاکھ لٹے (گا) پھر (جب) بھی سوا لاکھ کا (ہے) ۔

اَیسا کَہْنا جَیسے رُوپے کے ٹَکے بُھنا لِیے

کھرا اور معاملے کا بالکل صاف

دو ٹَکے کا

بہت کم قیمت ، دو پیسے کا ؛ گھٹیا ، کمینہ ، کم اوقات

دو ٹَکے کی

بہت کم قیمت ، دو پیسے کا ؛ گھٹیا ، کمینہ ، کم اوقات

چار ٹَکے کی

کم قیمت ، کم اوقات ، گھٹیا .

رُوپے کے ٹَکے

کھری مُروَج اور چلتی ہوئی چیز ، جیسے یہ مال تو روپے کے ٹکے ہیں جہاں چاہو بُھنا لو .

صَرّاف کے ٹَکے

وہ سودا جس میں کسی طرح کا نقصان نہ ہو اور ہر وقت اس کے دام اٹھوائے جا سکیں، کھرا سودا

لاکھ ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

امیر کبیر آدمی کِتنا ہی برباد ہو جائے پھر بھی اس کی امارت کی خُو اور قدر و منزلت باقتی رہتی ہے .

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹَکے کے معانیدیکھیے

ٹَکے

Takeटके

اصل: سنسکرت

وزن : 12

دیکھیے: ٹَکا

ٹَکے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ٹکا رک کی جمع یا مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، کوڑی، پیسا، حقیر سی رقم، بنگلا دیش میں رائج پیسہ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of Take

Noun, Masculine

  • copper coins equal to two pice, prevailing rupee in bangladesh

टके के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • टका का बहु., तथा लघु., कोड़ी, पैसा, बंगलादेश में प्रचलित रुपया

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹَکے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹَکے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words